میری ڈائری کا ایک ورق

سیما علی

لائبریرین
سمندر جتنا گہرا ہوتا ہیں اتنا تاریک اور پر سکون ہوتا ہے جوں جوں زمین کے برابر آتا ہے روشنی پا کر ساحلوں سے ٹکراتا ہے جہاں ذرے ذرے سے جڑی ریت حفاظتی حصار بن کر بپھری طلاطلمی موجوں کو مٹی تک پہنچنے کی راہ میں حائل ہوجاتی ہے تو وہ بادل کی صورت زمین کو سیراب کرتا آبشاروں ندی نالوں اور دریاوں سے گزرتا مٹی کا لمس اپنے وجود میں سمو لیتا ہے۔
ویسے ہی علم ایک ایسا سمندر ہےجو جہالت کی زمین کو سیراب کرتا افکار و خیالات کا لمس اپنے اندر سمو لیتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دعا ایسا خوبصورت عمل ہے جس میں مانگنے والا اپنی پریشانیاں اور مشکلات اللہ کے حوالے کر دیتا ہے اور اللہ سبحانہ تعالیٰ اس کے جواب میں رحمتیں اور برکتیں فضل مانگنے والے کی جھولی میں ڈال دیتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
’’راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے‘‘۔ (صحیح بخاری )

یہ حدیث اور اس جیسی دیگر احادیث سے تقریباً سارے مسلمان واقف ہیں اور راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا کر ثواب کماتے ہیں تاہم مسجد کے دروازے پر جوتے چپل اتار کر اندر چلے جاتے ہیں جو کہ مسجد کے راستے میں تکلیف دہ چیز رکھنے والا عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بے ہنگم اور تکلیف دہ نظارہ بھی پیش کر رہا ہوتا ہے جس سے غیرمسلموں میں مسلمانوں کی غلط تصویر مرتسم ہوتی ہے جو کہ کسی بھی مہذب قوم کا خاص کر مسلمانوں کا طریقہ نہیں ہونا چاہئے جبکہ مسجد کے دروازے پر بے ہنگم جوتا چپل اتار کر جانا بعض گناہوں کا موجب بھی ہے۔

باجماعت نماز تو ہمیں نظم و ضبط کا درس دیتا ہے لیکن مسجد کے دروازے پر ہی ہم مسلمان اس نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کرتے یعنی کہ ہماری نماز ہمیں کچھ نہیں سکھا پاتی۔

نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہارے کسی بھی کام میں یہ پسند کرتا ہے کہ اُسے عمدگی اور سلیقہ سے کیا جائے“۔
تو پھر جوتے ہوں یا گاڑی ہو خدارا ترتیب سے رکھیں ۔اکثر اسقدر تکلیف ہوتی ہے ۔غلط پارک کرتے ہیں اور نماز کے لئیے چل دیتے پیچھے چاہے کسی کو کتنی اذیت ہو۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
چار اشرفیاں


پرانے زمانے کی بات ہےایک بادشاہ کا گزر ایک کھیت پرسے ہوا جہاں پر اس کی ملاقات ایک کسان سے ہوئی۔ کسان نے بقدرِ استطاعت بادشاہ کو کچھ کھانے پینے کو پیش کیا۔ بادشاہ کسان کی مہمان نوازی سے کافی متاثر ہوا اور اس سےباتیں کرنے لگا:۔
بادشاہ:۔ کتنے پیسے کما لیتے ہو۔
کسان:۔ عالی جاہ۔ چار اشرفیاں آمدن ہوجاتی ہے۔
بادشاہ:۔ خرچ کیسے کرتے ہو؟
کسان:۔جناب۔ ایک اشرفی خود پر خرچ کرتا ہوں، ایک اشرفی قرض دیتا ہوں، ایک اشرفی قرض کی واپسی میں دیتا ہوں اور ایک اشرفی کنویں میں پھینک دیتا ہوں۔
بادشاہ:۔ میں سمجھا نہیں۔
کسان:۔ عالی جاہ ۔ایک اشرفی اپنے اور اپنی بیوی پر خرچ کرتا ہوں،ایک اشرفی اپنی اولاد پر خرچ کرتا ہوں[قرض دیتا ہوں] تاکہ جب میں اور میری بیوی بوڑھے ہوجائیں تووہ ہماری خدمت کریں،ایک اشرفی اپنے والدین پر خرچ کرتا ہوں [قرض کی واپسی] کیونکہ انہوں نے مجھے پال پوس کر بڑا کیا،اور ایک اشرفی خیرات کرتا ہوں [کنویں میں پھینکتا ہوں] کیونکہ اس کا بدلہ اس دنیا میں نہیں چاہتا۔

از: سیماآفتاب (بلاگر)
 

سیما علی

لائبریرین
شکر گزاری کے لئیے اللہ تعالی کی لا تعداد نعمتیں ہیں ۔ ۔ ۔ ان کو وہی سمجھ سکتا ہے۔جو اللّہ سے قربت کی کوشش کرتا ہے۔۔
مالک ہمیں شکر گذار بنادے آمین ۔
 

سیما علی

لائبریرین
فرمانِ مولا علی ع
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :”حقیقت توبہ چار ستونوں پر استوار ھے : دل سے پشیمان ھونا، زبان سے استغفار کرنا ،اعضاء کے عمل کے ذریعے اور دوبارہ ایسا گناہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرنا “۔
 

سیما علی

لائبریرین
☘ *گھر کے مسائل اور میاں بیوی کے باہمی تعلقات _____!!*

رہبر معظم کے فرمودات کی روشنی میں 4 چیزیں گھرانے کے افراد میں پیار محبت و سکون کا باعث بنتی ہیں اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ گھر میں سب افراد ایک دوسرے کے ساتھ پیار سے رہیں تو ان چار چیزوں کو اپنا لیں.

1. وفاداری: ضروری ہے کہ گھر کے افراد ایک دوسرے سے وفادار ہوں اگر بیوی کو احساس ہو جائے کہ اس کا شوہر اس سے وفادار نہیں تو اس گھر میں کبھی سکون نہیں آسکتا.

2. روحی تیمارداری: اگر ایک دوسرے کے کاموں میں جسمانی طور پر آپ مدد نہیں کرسکتے تو کم از کم روحی طور پر ایک دوسرے کی لازمی مدد کریں اس سے مراد دکھ درد بانٹنا ہے، حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ایک دوسرے کی پریشانیوں میں ساتھ نبھانا ہے.

3. رفاقت کریں نہ کہ رقابت: گھر کے افراد ایکدوسرے کے دوست بنیں، گھر کا بڑا اپنی مرضی کسی پر مت تھوپے. شوہر اپنی بیوی کو کنیز مت سمجھے، باپ اپنے آپ کو ڈکٹیٹر مت بنالے، باپ کو ولایت حاصل ہے ولایت کرے رہنمائی کرے ہدایت کرے نہ کہ طاغوت بنے.

4. قناعت: گھر کے افراد قناعت کریں اور اس پر خوش رہیں کسی کے ساتھ مقابلہ مت کریں، اگر گھر میں وہ مہنگی چیز نہیں لائی جاسکتی جو آپکی بہن کے گھر ہے لیکن آپ کے گھر نہیں تو اپنے شوہر پر دباؤ مت ڈالیں.


➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
 

سیما علی

لائبریرین
شیطان کا ڈر

حضرت رابعہ بصریؒ سے کسی نے سوال کیا‘ آپ نے شادی نہیں کی کیا آپ کو شیطان سے ڈر نہیں لگتا؟

رابعہ بصری نے فرمایا: مجھے رحمنٰ ہی سے فرصت نہیں۔ جب رحمنٰ ہی سے فرصت نہیں تو شیطان کا خیال ہی نہیں آتا۔
 

سیما علی

لائبریرین
محبت
اے میرے رب تو اگر مجھے تھوڑی سی زندگی دے دے تو میں کوئی دن ایسا نہیں گزرنے دوں گا جب میں لوگوں کو اپنی محبت کا یقین نہ دلا دوں۔ میں لوگوں کو بتادوں گا جو لوگ سمجھتے ہیں‘ بوڑھے ہو کر وہ محبت کے قابل نہیں رہتے تو وہ بڑے بیوقوف ہیں۔

انسان تو بوڑھا ہی اس وقت ہوتا ہے جب وہ محبت ترک کر دیتا ہے۔ میں بوڑھوں کو بتادوں گا‘ موت بڑھاپے سے نہیں آتی‘ فراموشی سے آتی ہے‘ بے حسی سے آتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
آزادی

ہمارا مطمع نظر آزادی ہے۔ انسان کی دوسرے انسان کے ہاتھوں استحصال سے آزادی‘ ذرائع ابلاغ کی آزادی‘ ان تمام مصنوعی پابندیوں سے آزادی جو فسطائی اور آمرانہ حکومتیں عائد کرنے کی عادی بن چکی ہیں۔ بھوک‘ بیماری جہالت اور فضول معاشی بدعتوں سے آزادی‘ بیورو کریسی کے سرخ فیتے سے آزادی‘ وہ سرخ فیتہ جو ایک عام آدمی کی روزمرہ زندگی کے لئے وبال جان بنا رہتا ہے۔ رشوت اور دوسری بدعنوانیوں سے آزادی۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
سات کا ہندسہ

سات کے ہندسے میں یقیناً کوئی خاص خوبیاں ہیں 7 زمینیں‘ 7 آسمان‘ ہفتے میں سات دن‘ قرآن میں 7 منازل‘ دنیا کے 7 براعظم‘ قوس قزح کے سات رنگ‘ طواف کعبہ‘ صفا و مروہ میں 7 چکر‘ حج میں شیطانوں کو 7 کنکریاں‘ سورہ فاتحہ میں 7 آیات۔
 

سیما علی

لائبریرین
کسی بڑے کام کو شروع کرنے سے پہلے اس کے لیے قوی جواز اور قوی دلیل کا ہونا ضروری ہے۔ سفر پر جانا ہو تو پہلے جانے والے مسافروں سے حالات سفر معلوم کرلینا ضروری ہے۔ دریا کشتی کے ذریعے بھی عبور کرنا ہو تو تیرنے کا علم جاننا بہتر ہوتا ہے۔ بڑے کام کے لیے بڑی دلیل ضروری ہے۔ ہر کام ہر آدمی کا نہیں ہوتا۔ علم کا راستہ طے کرنے والے اور طرح کے لوگ ہوتے ہیں ، تعلیم حاصل کرنے والے اور گھروں میں رہنے والے اور ہیں ، سفر اختیار کرنے والے اور۔ اللہ کی راہ میں نکلنے والے اور ہیں اور ان کا راستہ روکنے والے اور۔ قوی دلیل جذبہ شہادت تھا ، سجدہ شبیر تھا۔ بڑا کام تھا ، بڑی دلیل تھی ، بڑا جواز تھا ، بڑا نتیجہ ہے۔ بڑی بات ہے۔
واصف علی واصف۔
 

سیما علی

لائبریرین
نئے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پرانے درختوں کی دیکھ بال ضروری ہے اسطرح غیر مسلموں کو دعوت دینے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی اصلاح بھی ضروری ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایمان کی بارش اور سچائی کی رم جھم انسان کا دل صاف کر دیتی ہے اور خون کا ہر قطرہ دل سے ہوکر گزرتا ہے اور پھر وہ پاک صاف دل انسان کے جسم میں موجود ہر قطرے کو پاک کر دیتا ہے اور اس شخص کے ہر عمل ہر لفظ سے ایمان اور روحانیت کی قوس قزح جو دیکھنے اور سننے والوں کے دل پر اثر کرتی ہے...
 

سیما علی

لائبریرین
حکمت کی کثرت
کسی نے حضرت لقمان سے کہا: ’’کیا آپ فلاں خاندان کے غلام نہ تھے؟ فرمایا: ہاں میں تھا۔ پھر لوگوں نے پوچھا: ’’کسی چیز نے آپ کو اس مرتبے تک پہنچایا؟‘‘
فرمایا: ’’میں راست گوئی سے، امانت میں خیانت نہ کرنے کی وجہ سے، ایسی گفتگو اور ایسے عمل کے ترک کرنے سے جس سے مجھے کوئی فائدہ نہ پہنچ سکتا تھا، اور جن چیزوں کو خدا نے مجھ پر حرام کر دیا ہے ان کی طرف سے آنکھ بند کر لینے سے اور لغو باتوں سے اپنی زبان کو روکنے سے اور حلال روزی کھانے سے اس درجہ کو پہنچا۔ لہٰذا جو شخص ان باتوں پر مجھ سے زیادہ عمل کرے گا مجھ سے زیادہ مرتبے تک پہنچے گا اور جو شخص میرے ہی جتنا عمل کرے گا مجھ ایسا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جن لوگوں کی پہلی اور آخری امید صرف اللہ کریم کی ذات ہو، ان پر مصیبت اور پریشانی اثر انداز نہیں ہوتی۔
 

سیما علی

لائبریرین
81Caxwb_d.jpg

ڈائری کا یہ ورق نکل آیا اور ایک منظر نظر میں آگیا حرم شریف یاد آگیا۔کعبے کی رونق کعبے کا منظر ۔۔۔
اللّہُ اکبر
اللّہُ اکبر۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
آنسو مسکراہٹ سے زیادہ اہم ہوتے ہیں ۔۔۔ پتا ہے کیوں ؟
کیونکہ
مسکراہٹ تو سب کے لیے ہوتی ہے
مگر آنسو
آنسو صرف ان کے لیے ہوتے ہیں جنہیں ہم کھونا نہیں چاہتے
 
Top