میری پسند

محمد وارث

لائبریرین
موسیقی کو "رُوح کی غذا" کہا جاتا ہے، شاید صحیح ہی کہا جاتا ہے کیونکہ آج کل اس خاکسار کی کل غذا یہی روحانی غذا ہے کہ میری جسمانی غذا نہ ہونے کے برابر ہے کہ مختلف عوارض لاحق ہیں اور دواؤں کی کثرت کی وجہ سے بھوک ختم ہو چکی ہے سو آج کل اسی "روحانی غذا" پر گزارا ہے :)۔ (یہ جملہ پرانا ہو چکا، الحمدللہ اب صحت یاب ہوں لیکن روحانی غذا جاری ہے)

یادش بخیر: آج سے بیس پچیس سال پہلے جب کالج کا زمانہ تھا تو میں اپنے ٹیپ ریکارڈر پر اکثر کلاسیکی موسیقی سنا کرتا تھا اور والدہ فرماتی تھیں کہ یہ کیا سنتے ہو ایسا لگتا ہے کہ "کتے بھونک رہے ہیں" :) ٹیپ ریکارڈ کا اور کیسٹوں کا زمانہ گیا تو سی ڈی کا دور آیا اور "سی ڈیاں" میرا اوڑھنا بچھونا تھیں، پھر وہ ساری "کولیکشن" کمپیوٹر میں آ گئی اور اب میرے موبائل میں۔

اسی حوالے سے یہاں میں اپنی پسند کی کچھ موسیقی آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں، مجھے ہر طرح کی موسیقی پسند ہے، کلاسیکی، نیم کلاسیکی، ٹھمری، گیت، غزل، گانے، قوالیاں، سازینے وغیرہ وغیرہ اور یہ بھی واضح کر دوں کہ یہاں جو آئٹم بھی شیئر کرونگا وہ میں نے سینکڑوں بار سن رکھی ہیں کہ یہ بھی میری ایک "بری عادت" ہے کہ جو چیز پسند آ جائے اسکا پیچھا نہیں چھوڑتا :)

میرے پسندیدہ ترین گلوکاروں میں استاد فتح علی خان (پٹیالہ گھرانہ)، استاد نصرت فتح علی خان قوال، نور جہاں، غلام علی، منا ڈے، ہیمنت کمار، کشور کمار، لتا وغیرہ شامل ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی بے شمار گلوکار پسند ہیں بلکہ جس کی کوئی چیز پسند آ جائے۔

اظہار براۃ: یہاں پر زیادہ تر چیزیں "یو ٹیوب" کی ویڈیوز شیئر کرونگا اور ضروری نہیں کہ مجھے ویڈیو یا پکچرائزیشن بھی پسند ہو اور ہو سکتا ہے کہ ویڈیو آپ کو بھی اچھی نہ لگے، بہرحال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب زمانہ ہی یو ٹیوب کا ہے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
کشور کمار کا ایک انتہائی خوبصورت گیت، ٹھنڈی ہوا یہ چاندنی سہانی۔ کوئی انتہائی میٹھا راگ ہے واللہ :)

 

محمد وارث

لائبریرین
استاد شفقت علی خان شام چوراسی گھرانہ، راگ درباری حصہ نمبر 4۔ یو ٹیوب پر دیگر حصے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ واہ واہ واہ لاجواب :)

 
Top