میری پسند

محمد وارث

لائبریرین
یوں تو میری پسندیدہ فلم "پینگ گیسٹ" کے سبھی گانے مشہور ہیں جیسے "مانا جناب نے پکارا نہیں" اور "چھوڑ دو آنچل"۔ لیکن مجھے یہ گیت بھی بہت پسند ہے، اوہ نگاہِ مستانہ، واہ واہ واہ، کیا بات ہے، کیا میٹھا راگ ہے۔

 

محمد وارث

لائبریرین
عظیم لتا جی کا ایک سدا بہار گیت۔

عجیب داستاں ہے یہ، کہاں شروع کہاں ختم
یہ منزلیں ہیں کونسی، نہ وہ سمجھ سکے نہ ہم

(مطلع شاید اتنا خوبصورت تھا یا قافیے کی مجبوری تھی کہ شاعر نے ختم کا غلط تلفظ باندھنے میں کوئی عار محسوس نہیں کیا، فلمی شاعری شاید اسی لیے بدنام ہے۔) :)


 

محمد وارث

لائبریرین
پنچم کا ایک اور خوبصورت گیت، استھائی کے مقابلے میں انترہ انتہائی خوبصورت ہے بلکہ زمین آسمان کا فرق ہے، سنا جب سے زمانے ہیں بہار کے، واہ واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

محمد وارث

لائبریرین
خواجہ خورشید انور کی شاہکار فلم ہیر رانجھا سے ایک خوبصورت گانا ملکہٴ ترنم نورجہاں کی آواز میں، چن ماہیا۔۔۔۔

 
Top