تاسف میری (مہوش علی) کی صحت کے متعلق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم مہوش

آپ کو دوبارہ فعال دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اس خوشی کو برقرار رکھنا ہے اب آپ نے !

سر پرائز تو کب سے تیار ہے یہ محب علوی نے ادبی پارٹی کے انتظامات کا ذمہ اُٹھایا تھا جس میں یہ اعلان ہونا تھا لیکن پھر تمام فنڈز سمیٹ کر غائب ہو گئے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں روپوش ہیں ان دنوں :)

اب صبر کر کے مجھے خود ہی یہ اعلان کرنا پڑے گا۔

---------------------------------------------------------

محب علوی نے کہا:
برسبیلِ تذکرہ بتاتا چلوں کہ شگفتہ اب دھماکہ اسپیشلسٹ ہو چکی ہیں اور ہم لوگوں نے اتنے دھماکے سہے ہیں کہ بقول غالب ( جویریہ ذرا صرفِ نظر کردینا )

دھماکے اتنے ہوئے کہ بے اثر ہوگئے

اب ضرور لائبریری میں دو تین چیزیں ایک دم سے ہونے والی ہوں گی اور ہاں یہ تو پتا چل گیا ہوگا کہ شگفتہ لائبریری کی کیا ہیں۔ :)

قکک کا استعمال خوب ہے ویسے

مجھ غریبِ مظلوم و معصوم و امن پسند پر الزامِ تخصصی دھماکہ :(

ایسا امن پسند دنیا میں کہیں دیکھا۔۔۔ نہیں دیکھا ہوگا کہیں بھی کہ فرشتوں نے وہ سانچہ ہی توڑ ڈالا تھا اس امن پسند کی تخلیق کے بعد :)

میں تو پاکستان اس لیے آگیا ہوں تاکہ مل جل کر یہ انتظامات کیے جا سکے اور کوئی مجھ پر اقربا پروری کا الزام نہ لگا دے :lol:

اگر الزام سے آپ متفق نہیں تو عدالت اور منصف بھی موجود ہیں محفل پر ، ان سے رابطہ ہو سکتا ہے (‌ایک تو میں خود ہی ہوں ) :)

سانچہ توڑا نہیں گیا تھا بلکہ اسے مزید بہتر بنانے کے لیے فرشتوں کی تحقیقاتی ٹیم کو بھیج دیا گیا تھا جنہوں نے اس میں اختراع کرکے اور انسان بنائے (‌تفصیلات مانگنے پر دے دی جائیں گی )
 

شمشاد

لائبریرین
مہوش صاحبہ اللہ کریم آپ کو صحتِ عاملہ و کاملہ عطا فرمائے۔

لہو لگا کر شہیدوں میں نام لکھوانے آیا ہوں۔ ویسے آپ کا ذکرِ خیر دعا کے سلسلے میں اس دھاگے پر
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2708&postorder=asc&start=15
پہلے بھی آ چکا ہے۔

خوشی ہوئی کہ آپ صحتیابی کی طرف گامزن ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر انڈیا جانا ہو تو بریلی کا اور اگر پاکستان جانا ہو تو ڈیرہ اسماعیل خان کا سرمہ استعمال کریں۔ شفا ہو گی۔ کیا ہے کہ پاکستان میں بریلی کا اور انڈیا میں ڈیرہ اسماعیل خان کا سرمہ بکتا ہے۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top