تاسف میری (مہوش علی) کی صحت کے متعلق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم مہوش

دوست، ایسے تو نہیں کہا تھا، ایک تو اتنا انتظار کروایا اور پھر آتے ہی رُلا دیا۔۔۔

میں ہر روز اس اُمید پر لاگ آن ہوتی ہوں کہ مہوش کا پیغام ضرور ہو اور ہر روز انتظار انتظار ہی رہا۔ اور یاد کرنے کی بھی خوب کہی آپ بُھولی ہی کب تھیں میں نے اتنی دُعائیں مانگی ہیں آپ کے لئے کہ نئی گنتی ایجاد کرنے کی ضرورت پیش آگئی تھی آپ کا نام ان چند ناموں میں سے ہے جن کو دیکھ کر میں اُردو محفل میں شامل ہوئی تھی اور جا سے پہلے میری شدت سے خواہش تھی کہ آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ سکوں۔ اتنے انتظار کے بعد آج یہ خواہش پُوری ہوگئ۔ پہلے مجھے شک تھا اب یقین ہے کہ آپ بہت بہادر ہیں ۔ مجھے انٹرنیٹ کی دُنیا میں سچ اور سچے لوگوں کی جُستجو رہتی ہے اور مجھے بہت خوشی ہے یہ بات کہنے میں کہ مہوش علی میری اس جُستجو میں ایک سچا نام ہے۔ یقینا آپ خدا کو بھی بے حد عزیز ہیں جبھی اُس نے آپ کو اپنی آزمائش کے لئے چُن لیا ہے۔ میں دُعائے توسل بھی پڑھوں گی آپ کے لئے۔ آپ کا حوصلہ اور ہمت دیکھ کر مجھے ایک بات یاد آرہی ہے مجھے ایک بار بڑے بھیا نے کہا تھا کہ جہاں توانائیاں ختم ہوجائیں وہاں سے وِل پار کی ابتداء ہوتی ہے۔ آپ کی قوتِ ارادی بہترین ہے، بس تو پھر انقلاب کو زیادہ دُور نہیں ہونا چاہیے۔ روزے کی بات بالکل دُرست کہی ہے آپ ہمت پکڑے رہیں پھر آپ اور میں مل کر روزہ اور نماز کے عجائبات پر ایک سیمینار رکھتے ہیں۔ لائبریری میں آپ کی جگہ خالی ہے اور رہے گی اور آپ کو واپس آنا ہوگا جب بھی ممکن ہو۔ جہاں والدین کی دُعاؤں کا سایہ ہو وہاں کسی غیر یقینی سائے کی گنجائش نہیں ہوسکتی اور ہم سب کی دُعائیں بھی آپ کے ساتھ ہیں کہ آخر ۔۔۔

۔۔۔۔ بہت سی باتیں ابھی باقی ہیں آپ سے کرنے کے لئے اور ہاں

کچھ جھگڑے بھی کرنے ہیں آپ سے انشآاللہ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
روزے کی بات بالکل دُرست کہی ہے آپ ہمت پکڑے رہیں پھر آپ اور میں مل کر روزہ اور نماز کے عجائبات پر ایک سیمینار رکھتے ہیں۔

میں بھی شامل ہوں‌کہ میں بھی روزے کے عجائبات کو جانتا ہوں

لائبریری میں آپ کی جگہ خالی ہے اور رہے گی اور آپ کو واپس آنا ہوگا جب بھی ممکن ہو

جی، وہ تو ہماری باس صاحبہ کی بھی باس صاحبہ ہیں :D
 
دوست

محفلین
شاید بارہ گھنٹوں بعد محفل پر دوبارہ حاضر ہورہا ہوں اور آر ایس ایس میں جس پیغام پر پہلے نظر پڑی وہ مہوش کا دھاگہ تھا۔
میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں یہ خاتون جب بھی آئیں کوئی نہ کوئی دھماکہ لازمی کرتی ہیں۔
اب دیکھ لیں آتے ہی‌ سب کو پسوڑی ڈال دی نا۔
پھر بھی ان کا شکریہ انھوں نے ہمیں اس قابل سمجھا۔ ورنہ۔۔۔۔۔
خیر شکوہ کیا اور گلہ کیا۔
میں اپنے دوستوں سے مثبت سوچ رکھنے کا کہا کرتا ہوں۔ لیکن یہاں میری یہ سوچ دم توڑ رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سچ کہتے ہیں جب خود پر پڑتی ہے تب احساس ہوتا ہے۔
لیکن پھر بھی اندر کوئی چیز ہے جو مجھے امید دلا رہی ہے۔
سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
انشاءاللہ۔
کیونکہ کوئی ہے جو ماں سے بھی زیادہ پیار کرنے والا ہے۔ آپ سے بھی زیادہ آپ کی فکر کرنے والا موجود ہے۔ بس یہی چیز ہے جس کی ڈھارس ہے۔ سو مہوش آپ بھی گھبرائیں نہیں۔
اللہ بہتر کرے گا۔
میں اپنے رب سے آج تک مایوس نہیں ہوا۔ اور اب بھی نہیں ہوں۔ میری دعاؤں میں آج سے ایک اور دعا بھی شامل ہوگئی ہے۔ آپ کی صحت کی دعا۔
میں‌ مومن نہیں لیکن مجھے اپنے رب سے امید ہے وہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میری دعا ایک مومن کے حق میں ضرور قبول کرے گا۔
سو میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو جسمانی اور روحانی صحت عطاء فرمائے۔
اس بات کی خوشی ہوئی کہ آپ بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ اللہ آپ کو مزید صحت عطاء فرمائے۔
ایک گزارش بے کسوں بے نواؤں کا آسرا اللہ کے حبیب حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ان پر درور سلام کی کثرت رکھیے اللہ بہتری کرے گا۔
اور جسمانی مشقوں کی بات کی آپ نے تو مجھے مراقبہ یاد آگیا۔
کسی ماہر سے مشورہ کرکے مراقبہ بھی کیا کیجیے اس سے بھی بہتری کی امید ہے۔
اس دعا کے ساتھ کے پھر سے آپ کو اردو محفل پر متحرک دیکھوں گا اور اک کر پھر کہنے پر مجبور ہوجاؤں گا۔
"یہ خاتون جب بھی آتی ہے کوئی نہ کوئی دھماکہ ضرور کرتی ہے۔"
وسلام
 
واپسی کے منتظر

آدمی اس وقت تک نہیں ہارتا جب تک وہ مایوس نہ ہوجائے۔ آپ کے مراسلے سے خوشی ہوئی کہ آپ مایوس نہیں بلکہ مرض کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ دوا تو آپ کر ہی رہی ہیں، اردو محفل کے ارکان دعاؤں میں آپ کو یاد رکھیں گے اور مکمل صحتیابی کے ساتھ آپ کی واپسی کے منتظر رہیں گے۔
 
ظفری

لائبریرین
میری آپ سے اتنی زیادہ واقفیت تو نہیں ہے مگر محفل میں آپ کا تذکرہ کئی بار سامنے سے گذرا ۔ آج آپ کی پوسٹ دیکھی تو کچھ کہنے کو دل چاہا ۔

انسان جب تھوڑا سا بھی بیمار ہو تو اُس کے اعصاب ویسے ہی شل ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور آپ اپنی بیماری سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ اُس کا دلیری سے مقابلہ بھی کر رہی ہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ایک بہت مضبوط اعصاب والی خاتون ہیں ۔ اور یہ اعصاب کی ٹوٹ پھوٹ حادثاتی طور پر عارضی ہے اور دیکھئے گا آپ انشاءاللہ اپنی اس بیماری پر نہ صرف قابو پائیں گی بلکہ اللہ کے حکم سے صحتیاب بھی ہونگی ۔ دنیاوی علاج ضروری ہے مگر اللہ کی رضا کے سامنے سر جھکانا اور اللہ کی رحمت کی اُمید رکھنا آپ کے اندر یقین کی طاقت کو مضبوط کرے گا اور ہر قسم کی اعصاب کی مضبوطی یقین کی مضبوطی سے مربوط ہے ۔ یہ میرا نہ صرف تجربہ ہے بلکہ اس پر کامل ایمان بھی ہے ۔اللہ آپ کو جلد از جلد شفا دے ۔ آمین
 
مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب لوگوں نے مجھے اتنا یاد رکھا اور میرے لیے اتنی دعائیں کیں۔ اللہ آپ کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے۔ امین۔

لگتا ہے جو ممبران مجھ سے جتنے قریب ہیں، اتنے ہی بڑے اُن کے محبت بھرے گلہ و شکوہ اور دعاوں اور نیک خواہشات سے بھرپور جوابات ہیں۔ (شگفتہ، آپ میری بہت پیاری دوست ہیں اور یہ کلمات آپ کی پوسٹ پڑھ کر لکھ رہی ہوں)۔

کچھ ایسے ہی محبت بھرے گلہ اور شکوہ "دوست" (شاکر صاحب) کو بھی ہیں۔ (لول۔ آپ کی پوسٹ پڑھ کر مزا آیا۔ )

جاوید اقبال صاحب۔۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میری بھی بیماری کے دوران بہت خواہش رہی کہ زیارات کے لیے جاؤں، مگر ابو کو اتنی لمبی چھٹی ملنا مشکل تھی، اور اُن کے بغیر ہمارا زیارات پر جانا مشکل۔ مگر اللہ آپ کے ذریعے سے یہ مشکل بھی آسان فرما رہا ہے۔ سبحان اللہ۔

باقی تفسیر صاحب، ظفری اور دیگر ممبران کا بھی نیک خواہشات کے اظہار پر بہت شکریہ۔ میں نے فورم کے دیگر سیکشنز میں نظر دوڑائی تو تفسیر صاحب پھر سے جواں مردی کے ساتھ مستعد نظر آئے۔

والسلام۔
 
مہوش علی نے کہا:

یہ پوسٹ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ مہوش کی شگفتگی ویسی ہی ہے جیسی
(باس)شگفتہ کی اپنی شگفتگی ( اب مجھے لگتا ہے کہ واقعی کام کرنا پڑے گا کیونکہ اور کام کرنے والے لوگ اور پرانے لوگ بھی آ گئے ہیں )۔ چلیں مہوش آپ کو یہ تو پتا چل گیا کہ سب نے کتنا یاد رکھا ہوا تھا اور کتنا بھرپور طریقے سے ۔ مجھے اور باقی سب ممبران کو بھی یاد تھا بلکہ گاہے بگاہے ذکر بھی ہوتا رہتا تھا کہ مہوش نے یہ کام یہاں تک کر دیا ہے یا مہوش نے یہ کام شروع کیا تھا یا اس کام کے لیے جتنی تحقیق اور گہرائی میں جانے کی ضرورت ہے وہ مہوش کا ہی خاصہ تھی۔ ایک دفعہ شاید نبیل نے مختصر مسلم یونیکوڈ والا تھریڈ لائبریری میں منتقل کیا تو میں سمجھا کہ شاید مہوش دوبارہ آگئی ہیں اور اچھا خاصا ستائشی پیغام بھی لکھ ڈالا ، رضوان اور ایک آدھ اور ممبر نے بھی مہوش کو مبارکباد دے ڈالی مگر نبیل نے مجھے اور باقی سب کو جھنجھوڑ کر اٹھا دیا کہ کیا ہوگیا ہے یہ پیغام تو بہت پرانا ہے میں نے صرف منتقل کیا ہے۔ :lol:

قکککککککککککککککککککککککک
اب قکک کا مطلب جاننے کو بے چین ہوں گی تو یہ ہم لوگوں نے LOL کا اردو ترجمہ کیا ہے قکک (‌قہقہہ کھل کے )‌ اور جتنا زیادہ خوش ہوں اتنے ک لگاتے جائیں۔ ویسے اگر پڑھی نہ ہو تو میں نے محفل کی ایک لمبی اپڈیٹ بھیجی تھی۔

اس کے علاوہ کافی کچھ ہوا ہے وہ پھر سہی۔
 
امن ایمان

محفلین
مہوش آپ ماشاءاللہ سے کتنی خوش قسمت ہیں ۔۔اتنے بہت سارے لوگ خلوص ِدل سے آپ کے لیے دعاگو ہیں۔۔مجھے سچی آپ پر رشک آنے لگا ہے ۔۔۔ اللہ ان سب کی دعاؤں کے صدقے میں آپ پر اپنا کرم کردے۔۔۔اور آپ ایک بار پھر یہاں واپس آکر مسکراہٹیں بکھیر دیں آمین!
 
دوست

محفلین
خوشی ہوئی کہ آپ کو میری پوسٹ پڑھ کر ہنسی آئی۔
اللہ آپ کی ہنسی یونہی قائم رکھے۔
آمین۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم مہوش

دوست، دوبارہ دیکھ کر دلی خوشی پہنچی ہے ! اور اب کبھی اُداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں ہوں ناں :)

بس جلدی سے آنے کی کریں ایک سرپرائز تیار ہے آپ کے لئے !

------------------------------------------------------------

محب علوی، کیا بات ہے آپ کی، شگفتگی کی بھی خوب کہی، دراصل اس نام کے زیرِ سایہ غم کا لفظ دُور ہی رہتا ہے بلکہ بہت دُور :) اور ہاں آپ نے از خود کام کرنے کی حامی بھرلی، بے حد شکریہ :)
 
الف عین

لائبریرین
شگفتہ کیا پھر کوئ دھماکا کرنے جا رہی ہو؟
مہوش مجھے زیادہ فرصت نہیں تھی اس لئے ای میل کا سوچ کر ہی رہ گیا اور یہاں بھی ایک مختصر سا پیغام بھیج دیا۔ ورنہ تم امن ایمان والے میرے انٹر ویو میں دیکھو گی کہ تمھارا نام میری پسندیدہ خواتین ارکان میں شامل ہے۔ کہنے کا مطلب یہ تھا کہ باقی دعائیں میں نے دل ہی دل میں کر لی تھیں اور اب بھی کر رہا ہوں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
آہا۔۔۔ امن ایمان آپ نے بالکل صحیح کہا اور سچ میں میں ان تمام خطوط اور پرائیویٹ میسجز اور ای میلز میں موجود محبتوں، نیک تمناؤں اور دعاؤوں کو پڑھ پڑھ کر اپنے آپ پر خود رشک کر رہی ہوں۔

خصوصی طور پر دو پرائیویٹ میسجز بہت اہم ہیں۔ ایک شگفتہ سسٹر کی طرف سے اور ایک محب کی طرف سے۔ یہ دو نامے میں نے ابھی پڑھے ہیں اور یہ اتنی محبت سے لکھے گئے ہیں کہ قبر میں موجود مردے کو بھی لکھے گئے ہوتے تو وہ پڑھ کر جواب دینے کے لیے قبر سے باہر نکل آتا۔ قککک

اور اعجاز صاحب، آپ اردو زبان کے لیے اتنے اہم پراجیکٹز میں مصروف ہیں کہ آپ کا وقت نکال کر ایک پل کے لیے مجھے یاد کر لینا ہی سب چیزوں پر حاوی ہے۔

ابھی میں اس محفل پر موجود پرانا مواد پڑھنے میں مصروف ہوں تاکہ جلد اپنا ڈیٹا بیس اپڈیٹ کر سکوں۔ لیکن شگفتہ کیا آپ کو پتا ہے کہ سرپرائز کا دھماکا کر کے آپ نے ہمیں پھر بے چین کر دیا ہے اور محب نے جس شگفتگی کا ذکر کیا تھا وہ اس دھماکا ہونے تک مفقود ہوتی لگتی ہے۔ قککک۔
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم مہوش

دوست، دوبارہ دیکھ کر دلی خوشی پہنچی ہے ! اور اب کبھی اُداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں ہوں ناں :)

بس جلدی سے آنے کی کریں ایک سرپرائز تیار ہے آپ کے لئے !

------------------------------------------------------------

محب علوی، کیا بات ہے آپ کی، شگفتگی کی بھی خوب کہی، دراصل اس نام کے زیرِ سایہ غم کا لفظ دُور ہی رہتا ہے بلکہ بہت دُور :) اور ہاں آپ نے از خود کام کرنے کی حامی بھرلی، بے حد شکریہ :)

شگفتگی کے بارے میں تو کہنا ہی پڑے گا ورنہ میری اور رضوان کی خیر نہیں کہ دونوں آجکل کام سے جی چرا کر چھٹیوں پر چھٹیاں کر رہے ہیں ( آفس میں خاصی بدنامی ہو گئی ہے کہ میں اردو فورم پر ہی رہتا ہوں اب کم کم دیکھ رہا ہوں بہت جبر کرکے ، اس پر آفس کا کام بھی بڑھاتے جا رہے ہیں ، اب کوئی حل نکالنے کے چکر میں ہوں :lol:

اس بات سے تو میں متفق ہوں کہ یہ لفظ بہت خوبصورت اور خوشگوار ہے اور اس کے ساتھ اداسی ، غم ، پریشانی جیسی چیزیں نہیں رہ سکتی۔ ویسے میں نے کام کی ہامی بھری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کام شروع نہیں کیا کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ مرحلہ ابھی دور ہے پھر سے :) ( ہامی اس لیے بھر لی کہ ہامی بھرنے میں کچھ نہیں جاتا :D )
 
مہوش علی نے کہا:
آہا۔۔۔ امن ایمان آپ نے بالکل صحیح کہا اور سچ میں میں ان تمام خطوط اور پرائیویٹ میسجز اور ای میلز میں موجود محبتوں، نیک تمناؤں اور دعاؤوں کو پڑھ پڑھ کر اپنے آپ پر خود رشک کر رہی ہوں۔

خصوصی طور پر دو پرائیویٹ میسجز بہت اہم ہیں۔ ایک شگفتہ سسٹر کی طرف سے اور ایک محب کی طرف سے۔ یہ دو نامے میں نے ابھی پڑھے ہیں اور یہ اتنی محبت سے لکھے گئے ہیں کہ قبر میں موجود مردے کو بھی لکھے گئے ہوتے تو وہ پڑھ کر جواب دینے کے لیے قبر سے باہر نکل آتا۔ قککک

اور اعجاز صاحب، آپ اردو زبان کے لیے اتنے اہم پراجیکٹز میں مصروف ہیں کہ آپ کا وقت نکال کر ایک پل کے لیے مجھے یاد کر لینا ہی سب چیزوں پر حاوی ہے۔

ابھی میں اس محفل پر موجود پرانا مواد پڑھنے میں مصروف ہوں تاکہ جلد اپنا ڈیٹا بیس اپڈیٹ کر سکوں۔ لیکن شگفتہ کیا آپ کو پتا ہے کہ سرپرائز کا دھماکا کر کے آپ نے ہمیں پھر بے چین کر دیا ہے اور محب نے جس شگفتگی کا ذکر کیا تھا وہ اس دھماکا ہونے تک مفقود ہوتی لگتی ہے۔ قککک۔

مجھے اور شگفتہ کو تو بے چینی سے انتظار رہے گا جوابات کا ، برسبیلِ تذکرہ بتاتا چلوں کہ شگفتہ اب دھماکہ اسپیشلسٹ ہو چکی ہیں اور ہم لوگوں نے اتنے دھماکے سہے ہیں کہ بقول غالب ( جویریہ ذرا صرفِ نظر کردینا )

دھماکے اتنے ہوئے کہ بے اثر ہوگئے

اب ضرور لائبریری میں دو تین چیزیں ایک دم سے ہونے والی ہوں گی اور ہاں یہ تو پتا چل گیا ہوگا کہ شگفتہ لائبریری کی کیا ہیں۔ :)

قکک کا استعمال خوب ہے ویسے
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

مہوش علی نے کہا:
السلام علیکم

آپ سب لوگوں نے مجھے اتنا یاد رکھا اور میرے لیے اتنی دعائیں کیں۔ اللہ آپ کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے۔ امین۔
جاوید اقبال صاحب۔۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میری بھی بیماری کے دوران بہت خواہش رہی کہ زیارات کے لیے جاؤں، مگر ابو کو اتنی لمبی چھٹی ملنا مشکل تھی، اور اُن کے بغیر ہمارا زیارات پر جانا مشکل۔ مگر اللہ آپ کے ذریعے سے یہ مشکل بھی آسان فرما رہا ہے۔ سبحان اللہ۔
والسلام۔
میری پیاری بہن مہوش، یہ توآپ کی نوازش ہے۔ میں اللہ تعالی کے کرم سے آپ سب کی دعاؤں سے کل بروزجمعہ مکہ مکرمہ تھابعدنمازجمعہ اورعمرہ کے دوران بعدعمرہ وہاں آپ کے لئے بہت دعائیں مانگیں ہیں اورمجھے اپنے رب تعالی پر یقین واثق ہے کہ اللہ تعالی اس ناچیز کی دعاؤں کوضرورباضرورشرف قبولیت بخشے گا(آمین ثم آمین) اورآپ انشاء اللہ اب بہت جلدٹھیک ٹھاک ہوجائیں گے(انشاء اللہ) اوراگردل میں کسی چیزکی تمناہوتورب تعالی اس کوضرورقبول کرتاہے۔ اللہ تعالی آپ کوبیت اللہ شریف اوردر مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی زیارت سے مالامال فرمائے (آمین ثم آمین) اورآپکی اس خواہش کوجلد از جلدپوراکرے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم مہوش

آپ کو دوبارہ فعال دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اس خوشی کو برقرار رکھنا ہے اب آپ نے !

سر پرائز تو کب سے تیار ہے یہ محب علوی نے ادبی پارٹی کے انتظامات کا ذمہ اُٹھایا تھا جس میں یہ اعلان ہونا تھا لیکن پھر تمام فنڈز سمیٹ کر غائب ہو گئے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں روپوش ہیں ان دنوں :)

اب صبر کر کے مجھے خود ہی یہ اعلان کرنا پڑے گا۔

---------------------------------------------------------

محب علوی نے کہا:
برسبیلِ تذکرہ بتاتا چلوں کہ شگفتہ اب دھماکہ اسپیشلسٹ ہو چکی ہیں اور ہم لوگوں نے اتنے دھماکے سہے ہیں کہ بقول غالب ( جویریہ ذرا صرفِ نظر کردینا )

دھماکے اتنے ہوئے کہ بے اثر ہوگئے

اب ضرور لائبریری میں دو تین چیزیں ایک دم سے ہونے والی ہوں گی اور ہاں یہ تو پتا چل گیا ہوگا کہ شگفتہ لائبریری کی کیا ہیں۔ :)

قکک کا استعمال خوب ہے ویسے

مجھ غریبِ مظلوم و معصوم و امن پسند پر الزامِ تخصصی دھماکہ :(

ایسا امن پسند دنیا میں کہیں دیکھا۔۔۔ نہیں دیکھا ہوگا کہیں بھی کہ فرشتوں نے وہ سانچہ ہی توڑ ڈالا تھا اس امن پسند کی تخلیق کے بعد :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
فرشتوں نے وہ سانچہ ہی توڑ ڈالا تھا اس امن پسند کی تخلیق کے بعد :)
عموماً نقص سے پاک شئے تو نہیں بلکہ نقص والی شئے کو توڑا جاتا ہے، لیکن چونکہ آپ باس ہیں، اور کان سے پکڑ کر باہر نکال دیں گی، اس لیے کچھ نہیں‌کہتا :D
 
الف عین

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
فرشتوں نے وہ سانچہ ہی توڑ ڈالا تھا اس امن پسند کی تخلیق کے بعد :)
عموماً نقص سے پاک شئے تو نہیں بلکہ نقص والی شئے کو توڑا جاتا ہے، لیکن چونکہ آپ باس ہیں، اور کان سے پکڑ کر باہر نکال دیں گی، اس لیے کچھ نہیں‌کہتا :D
منصور شگفتہ نے سانچا توڑے جانے کی بات کی تھی، اس میں ڈھلی مخلوق کی نہیں۔ ممکن ہے فرشتے مزید امن پسند سانچا بنانے میں کامیاب ہو گئے ہوں، اور ممکن ہے کہ اس سانچے کے بارے میں فرشتوں نے یہ سوچا ہو کہ اب مزید انسان سدھرنے والا نہیں۔
شگفتہ دیکھو تم کو ڈیفینڈ کرنے آ گیا!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top