میری مدد کیجے

مجھے یہ جاننا ہے کہ کسی لفظ کو تطویل کیسے کرتے ہیں مثلاًمجھے لکھنا ہے محکم ۔ تو میں محکم کے کاف کو کیسے لمبا کروں؟؟؟؟؟ اور فراز کے ف کو۔ اورغلام کے غین کو لمبا کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ واضح ہوکہ میں اردو کمپوزنگ میں نووارد ہوں ۔کو یٴ مدد کریں تومہربانی ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں محسن بھائی ایسے نہیں، یہ تو آپ نے ترچھا کر کے بتایا ہے۔

یہ تطویل چاہتے ہیں۔ مثلا فراز کی ف کو لمبا کر کے لکھنا چاہتے ہیں۔ یہ سہولت شاید اردو محفل کے فونٹ میں نہیں ہے۔
 
تطویل کے لیے ایک یونیکوڈ کیریکٹر مخصوص ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہر فونٹ میں تطویل کی سہولت دستیاب نہیں۔ لہٰذا ویب پر اس کا استعمال اچھا نہیں تصور کیا جاتا جہاں صارف کے کمپیوٹر میں نصب فونٹ پر ویب سائٹ کا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں موجود کسی ایڈیٹر اس کو استعمال کر کے پی ڈی ایف وغیرہ تیار کرنا چاہیتے ہیں تو آپ کو دیکھنا ہوگا کہ تطویل کا کیریکٹر آپ کے کی بورڈ میں کہاں میپ کیا گیا ہے یا پھر آپ تطویل کا کیریکٹر کہیں سے کاپی کر کے پیسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
Top