میری مدد کریں بہت ضروری ہے

آپ غالبا ہائپر لنک کا پوچھ رہے ہیں تو اس کا سیدھا طریقہ یہ ہے کہ کوئی ایڈیٹر استعمال کریں مثلا فرنٹ پیج یا اڈوب ڈریم ویور ٹیکسٹ کو منتخب کریں اور ہائپر لنک کا بٹن دباکر پاتھ میں مطلوبہ سائٹ کا پتہ دے دیں یا ایچ ٹی ایم ایل استعمال کریں
َمثال
<a href="www.urduweb.org"> Urdu Web </a>
امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 

akram123khan25

محفلین
آپ اوپر لنک دیکھ لیں جو میں نئے دیئے ہیں اس میں آپ دیکھیں‌گے کہ فائل تو ایک ہی ہے مگر id نمبر تبدیل ہے میں اس طرح id کی لنک بنانا چاہتا ہوں تاکہ جب میں اپنے سائٹ کو اپڈیٹ کروں تو کوئی مسلہ نہ ہو برائے مہربانی میرا مسلہ کوئی حل کریں
 

akram123khan25

محفلین
ڈیئر بھائی میں w3schools سے پی ایچ پی سیکھی ہے اے ایس پی تو نہیں‌سیکھی لیکن پی ایچ پی تھوڑا بہت سیکھ لیا ہے اگر پی ایچ پی میں‌ممکن ہے تو مدد کیجئے
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
میرے خیال میں اس کیلیے اے ایس پی لازمی نہیں ۔ یہ ویب ری ڈاریکٹ‌ ہو رہی ہے ۔ اور صرف ڈومین کی سیٹنگ میں سے بھی ایس اکیا جا سکتا ھے ۔ مجھے اس بارے زیادہ معلومات نہیں ھے ۔ اگر کچھ اہم بات علم میں آٰٰئی تو لازمی یہاں‌لکھ دوں گا ۔
 

MyOwn

محفلین
اپ بلکل ایسا تو نہیں کر سکتے لیکن # کا استعمال پی ایچ پی اور html میں بے حد آسان ہے۔ ایک ہی فائل کے اندر مختلف سیکشنز تک پہنچنے کے لیے۔

والسلام
 
اگر آپ نے پی ایچ پی سیکھ رکھی ہے تو اسے اس مثال سے سمجھیں:

فرض کیجئے،

آپ کی سائٹ ہے: mysite.com
یہاں ایک پی ایچ پی فائل ہے: news.php
ایک ڈاٹا بیس ہے: news
ڈاٹا بیس کے کالم ہیں: id, news, author, time

اب ایک یو آر ایل: http://mysite.com/news.php?id=5

مندرجہ بالا یو آر ایل mysite.com کے news.php فائل کو id پیرامیٹر کی قدر 5 کے ساتھ کال کرے گا۔ اب news.php فائل میں لکھی گئی اسکرپٹ id کی قدر کا استعمال کرکے news ڈاٹابیس سے متعلقہ خبر کو حاصل کر کے اس کے مطابق صفحہ تیار کرکے براؤزر کو لوٹا سکتا ہے۔

واضح رہے یہ کام کسی بھی سرور سائڈ‌ اسکرپنگ لینگویج سے کیا جا سکتا ہے۔ پی ایچ پی کی قید نہیں ہے۔

پی ایچ پی میں id کی قدر کو حاصل کرنے کے لئے GET ہیش کا ستعمال کر سکتے ہیں۔ فیالحال یہاں تمثیلی کوڈ لکھتا ہوں تو صحیح‌ طور سے رینڈڑ نہی ہو رہا۔ ویسے اس پر مزید تفصیلات w3schools پر دستیاب ہیں۔

امید کہ مفید ثابت ہوگا۔

والسلام!

--
سعود ابن سعید
 
Top