میری فوٹو گرافی 1 پھول پودے

قیصرانی

لائبریرین
آپ نے میکرو فوٹوگرافی پر کافی محنت کی ہے۔ لینڈ سکیپ میں شاید ایک ہی تصویر ہے جس پر ڈسٹارشن بہت محسوس ہو رہی ہے۔ تاہم جیسا کہ آپ نے اپنے کیمرے کے بارے بتایا، اس کے حساب سے اچھا رزلٹ ہے
ڈی ایس ایل آر تو آج کل پینتیس چالیس ہزار کے مل جاتے ہیں۔ کام بھی اچھا کرتے ہیں
 
زبیر مرزا

محفلین
لاجواب فوٹوگرافی - قدرتی مناظرکی تصویرکشی کرنے کے لیے بہترین آنکھ اور کمپوزیشن کو سمجھنا ضروری ہے
اوریہ تصاویرآپ کی ماہرت اورتخلیقی صلاحیتوں بہترین ثبوت ہیں- مجھے لینڈ سکیپ نا پینٹ کرنا آیا نا ان کی تصویرکشی:)
پوٹریٹ اسٹڈی فیورٹ تھی اس پر بھی مدت سے کام نہیں کیا- اب آپ کی قیصرانی بھائی کی فوٹوگرافی شوق کو ہوا دے رہی ہے
 
تصویریں اچھی لیتے ہیں آپ ، کبھی حیوانات اور حشرات الارض پر بھی توجہ دیں۔
شکریہ طالوت صاحب، باقی موضوعات کی طرف بھی ضرور آؤں گا۔ اسی لیئے تو اس کو مراسلے کو "میری فوٹوگرافی 1 : پھول اور پودے " کا عنوان دیا ہے۔
 
آپ نے میکرو فوٹوگرافی پر کافی محنت کی ہے۔ لینڈ سکیپ میں شاید ایک ہی تصویر ہے جس پر ڈسٹارشن بہت محسوس ہو رہی ہے۔ تاہم جیسا کہ آپ نے اپنے کیمرے کے بارے بتایا، اس کے حساب سے اچھا رزلٹ ہے
ڈی ایس ایل آر تو آج کل پینتیس چالیس ہزار کے مل جاتے ہیں۔ کام بھی اچھا کرتے ہیں
جی قیصرانی مجھے میکرو کا بہت شوق ہے۔ اور میری فوٹو گرافی میں وہ ننھے منے پودے اور پھول ہیں جو عموماَ نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ میکرو کی وجہ سے ان کی خوبصورتی نکھر کر سامنے آجاتی ہے۔ ڈی ایس ایل آر بغیر لینسز کے کیسا رہے گا جبکہ ان کا میکرو اور زُوم بھی انتہائی معمولی ہوتا ہے بغیر لینسز کے۔
 
لاجواب فوٹوگرافی - قدرتی مناظرکی تصویرکشی کرنے کے لیے بہترین آنکھ اور کمپوزیشن کو سمجھنا ضروری ہے
اوریہ تصاویرآپ کی ماہرت اورتخلیقی صلاحیتوں بہترین ثبوت ہیں- مجھے لینڈ سکیپ نا پینٹ کرنا آیا نا ان کی تصویرکشی:)
پوٹریٹ اسٹڈی فیورٹ تھی اس پر بھی مدت سے کام نہیں کیا- اب آپ کی قیصرانی بھائی کی فوٹوگرافی شوق کو ہوا دے رہی ہے
بہت شکریہ زبیر مرزا صاحب، دراصل میں بھی لوگوں کا کام دیکھ کر اتنا متاثر ہوتا ہوں کہ رہ نہیں پاتا۔ انشاءاللہ اپنی مصوری بھی شریکِ محفل کروں گا جلد ہی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی قیصرانی مجھے میکرو کا بہت شوق ہے۔ اور میری فوٹو گرافی میں وہ ننھے منے پودے اور پھول ہیں جو عموماَ نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ میکرو کی وجہ سے ان کی خوبصورتی نکھر کر سامنے آجاتی ہے۔ ڈی ایس ایل آر بغیر لینسز کے کیسا رہے گا جبکہ ان کا میکرو اور زُوم بھی انتہائی معمولی ہوتا ہے بغیر لینسز کے۔
ڈی ایس ایل آر اگر آپ خالی کیمرہ لیں گے تو لینز الگ سے لینا پڑے گا۔ یہاں عموماً کٹ ملتی ہے یعنی کیمرہ باڈی بمع لینز۔ تو وہ مناسب ہوتا ہے۔ ہاں جب پیسے جمع ہوں تو بندہ دیگر لینز بھی لیتا رہتا ہے۔ ان لینزز کا یہ فائدہ ہے کہ بہت سارے نئے آنے والے ماڈلز کے لئے کام کرتے ہیں۔ یہاں محفل پر لگی تصاویر کی اکثریت کینن کے ڈی ایس ایل آر 450 ڈی کیمرے کے عام لینز سے لی گئی ہیں
 
زبردست، میں نے اس کا رزلٹ چیک کیا بہت زبردست ہے۔ یہاں قیمت بھی 42000 ہے، لیکن کسی کِٹ کا ذکر نہیں یہاں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زبردست، میں نے اس کا رزلٹ چیک کیا بہت زبردست ہے۔ یہاں قیمت بھی 42000 ہے، لیکن کسی کِٹ کا ذکر نہیں یہاں۔
کٹ سے مراد ہے کہ فون کی باڈی، عام 18-35 ملی میٹر کا لینز اور ساتھ چارجر وغیرہ بھی۔ لنک دیجئے گا تاکہ میں دیکھ کر شاید کچھ مدد کر سکوں
 
Top