امیر مینائی میری طرح نہ اک دن ابرِ بہار رویا - امیر مینائی

کاشفی

محفلین
غزل
(امیر مینائی)
میری طرح نہ اک دن ابرِ بہار رویا
وہ ایک بار رویا میں لاکھ بار رویا
مجنوں سے میں نے پوچھا کل حال بیخودی کا
کچھ کہہ سکا نہ منہ سے، پر زار زار رویا
کیا بیکسی کا عالم میرے مزار پر ہے
جو آگیا وہ بن کر شمع مزار رویا
آواز دے رہے ہیں مقتل میں زخم بسمل
خنداں ہوا جو پہلے انجام کار رویا
پوچھی امیر سے کل میں نے جو دل کی حالت
سینے پہ ہاتھ رکھ کر بے اختیار رویا
 
Top