میری حقیقی عید

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
سمجھ نہیں آ رہی کہ کہاں سے لکھوں اور کیا لکھوں
آج میری ساری لفاظی اور صلاحیت کومے میں پڑی ہے، میری زبان گنگ ہے، دل سکتے میں ہے

سب سے پہلے تو یہ بتا دوں کہ اس تحریر اور میری اس خوشی کا سارا کریڈٹ مہ جبین آپی کو جاتا ہے۔
اور میں اپنی یہ تحریر اپنی پیاری آپی مہ جبین جی کے نام کرتا ہوں


اللہ تعالیٰ نے انسان کیلئے فرمایا کہ ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا تو صلے میں جنت ہے ، اور اگر کائنات کی تمام مخلوقات کی تعداد برابر (بفرض محال) نیکیاں کرے گا ، تب بھی صلہ جنت ہے بس تھوڑا درجے کا فرق ہوگا۔ اور درجے کونسا بے شمار ہیں بس آٹھ ہی تو جنتیں ہیں ۔ اس کا مطلب ہوا کہ نیکو کار آٹھ قسم کے ہونگے۔
ظاہر تو یہی ہوتا ہے جب بڑی سے بڑی نیکی کا صلہ جنت ہے تو یہ اللہ کی نعمتوں میں سب سے اچھی اور سب سے قیمتی نعمت ہوگی۔ مگر جب سوچا تو لگ پتا گیا کہ جنت اپنی تمام تر خوبصورتیوں، اور عظمتوں کے ہوتے ہوئے بھی، ماں کے پیروں میں ہے۔ میری حیرانگی کی کوئی انتہا نہیں ، اتنی خوبصورت جنت جب ماں کے پیر کے نیچے تو ماں کتنی خوبصورت ہستی اور کتنی عظیم نعمت ہوئی۔​
اگر جنت کی تمام تر شراب ِ طہور ، تمام پاکیزہ شہد کی ندیاں، اور دودھ کی نہریں ماں کے پیر کے نیچے بہتی ہیں تو ماں کے دل میں کتنی جنتیں قالین کی طرح بچھی ہونگی؟ ۔۔۔۔۔۔ میرا تو دماغ ماؤف ہو رہا ہے۔۔۔۔۔​
صاحبو ! میرے تو ہاتھ کھڑے ہیں ۔۔۔۔ میں عاجز آیا۔۔۔۔۔ میں ہار مانتا ہوں ۔۔۔۔ میری سوچ تھک کر ہانپ رہی ہے۔​
اور اس سے بڑھ کر حسین ترین ان چھوئی ان دیکھی حوریں جنت کی زینت ہیں مگر جب جنت مجموعی طورپر ماں کے پیر سے زیادہ خوبصورت نہیں ۔ تو ایک ماں کی خوبصورتی کا اندازہ کر لیں ۔​

1997 میں جب پہلی بار کمپیوٹر سیکھنے گئے تھے تو استاد صاحب نے کمپیوٹر کا تعارف یہ کہہ کر کروایا تھا کہ یہ ایک ایسی مشین ہے جو کہ باقی سب خوبیوں کے علاوہ حساب کتاب میں بڑی ماہر ہے ، بڑے سے بڑا حساب ، پیچیدہ سے پیچیدہ ترین مسئلہ کمپیوٹر کے نزدیک ایک سیکنڈ کی بات بھی نہیں ۔میں نے سوچا چل یار ذرا کمپیوٹر کی بے بسی کا مزہ لیتے ہیں ۔یہ بات تو آپ کے ذہن میں ہوگی ، کہ 1997 سے 2012 تک کمپیوٹر بہت ایڈوانس ہو چکا ہے ۔ اور یہ بھی ذہن میں رکھیے کہ میرا کمپیوٹر بھی کوئی للو پنجو چیز نہیں ۔
مگر یہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
میرا کمپیوٹر تو زمین پر ناک رگڑ رہا ہے۔بار بار جھٹکے سے کھا رہا ہے۔
یار صرف اتنا ہی تو پوچھا تھا کہ ماں کا دل کتنا خوبصورت ہے؟ اور کمپیوٹر صاحب چیں بول گئے۔
ہنھ بڑا آیا پیچیدہ حساب حل کرنے والا

مہ جبین آپی نے تعبیر ے ایک تھریڈ پر ایک بہت خوبصورت بات کی تھی
مجھ پر اس کا بہت بہت اثر ہوا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ آج عید کے دن میں نے اماں سے گلے مل کر جب ان کا ہاتھ پکڑ کے ایک نیلا نوٹ انہیں دیاا ور کہا:۔ اماں ، یہ آپ کی عیدی۔۔۔۔ میں آج تک آپ سے لیتا آیا ہوں ۔۔۔۔ مگر آج میرا آپ کو عیدی دینے کا دل کر رہا ہے۔




بس




پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی۔​

ایک تو یہ آنکھیں بھی کمبخت عین وقت پر ہی غدر مچا دیتی ہیں

میں اپنے آپ کو بہت مضبوط دل کا سمجھتا تھا ۔ ابھی کچھ دیر پہلے۔
میں نے سوچا کہ میں اماں کو عیدی دیتے وقت ان کے چہرے کے تاثرات آنکھوں میں اتاروں گا۔ احتیاطاً آنکھوں کو بھی سمجھایا تھا کہ کوئی حماقت نہیں کرنی ، وہ لمحہ بہت قیمتی ہوگا
مگر صاحب ٹیپوسلطان کو میر صادق ، نواب سراج الدولہ کو میر جعفر اور مجھے یہ میری آنکھیں ۔۔۔۔۔۔۔​
کم از میری آنکھیں تو نہیں دھندلانی چاہیں تھیں ۔ وہ تو شکر ہے کہ اماں بھی آنکھوں میں آتے آنسو چھپانے کیلئے سر پہ دوپٹہ درست کرنے کے بہانے چہرہ ادھر کر گئیں ، ورنہ کیا سوچتیں کہ میرا یہ چھ فٹ کا بیٹا اتنا بڑا ہو کے بھی روتا ہے۔

میں نے آج اپنے دل میں جتنی خوشی اور سکون دیکھا اتنا تو یوگا ماسٹر اور مراقبہ کرنے والے بھی ریاضت سے حاصل نہ کر پائےہوں گے۔
آج مجھے غالبؔ کا شعر سمجھ آیا
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے بہلانے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے

امید ہے آپ بھی غالبؔ کے اس طنز کو خوب سمجھ گئے ہونگے
اگر نہیں تو اٹھیے اپنی اماں جان کو عیدی دے کر دیکھیں ۔ آپ بھی کہیں گے جنت میری ٹھوکروں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
رئیلی سوری یار
سچی مجھے یاد نہیں رہا
لائٹ جانے کے ڈر سے جو جو ذہن میں آتے گئے وہ ٹیگ کر کے جلدی سے کلک کر دیا
ارادہ تھا کہ جو ابھی ٹیگ ہونے سے رہ گئے وہ بعد میں کرتا ہوں
مگر آپ نے تو پہنچنے میں دیر نہیں کی
آئندہ احتیاط کروں گا، اس لیے اب سوری اکسیپٹ کر لو، پلیز
 

محمداحمد

لائبریرین
رئیلی سوری یار
سچی مجھے یاد نہیں رہا
لائٹ جانے کے ڈر سے جو جو ذہن میں آتے گئے وہ ٹیگ کر کے جلدی سے کلک کر دیا
ارادہ تھا کہ جو ابھی ٹیگ ہونے سے رہ گئے وہ بعد میں کرتا ہوں
مگر آپ نے تو پہنچنے میں دیر نہیں کی
آئندہ احتیاط کروں گا، اس لیے اب سوری اکسیپٹ کر لو، پلیز

ارے بھیا رہنے دیں اتنی سوری نہ کریں ورنہ وغیرہ وغیرہ میں ہم اکیلے ہی رہ جائیں گے۔ :) :ROFLMAO:

ویسے خوش رہیے کہ بہت خوب لکھتے ہیں آپ۔ :applause:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت اچھی تحریر ہے جناب۔ کیا بات ہے آپ کی۔
بہت خوبصورت تحریر.....

بہت بہت شکریہ ، پسند کرنے کا، اور کمنٹ کرنے کا

بہت خوبصورت تاثر دیا ھے جو دل پر تاثیر کر گیا

شکریہ جناب، مگر کلک کرنے میں کونسا پئسے کٹتے ہیں:)
کر دیجئے حضور ، اتنی کنجوسی اچھی نہیں ہوتی:grin:

بہت ہی خوبصورت۔۔۔ !

خوش رہیے۔ شاد آباد رہیے۔ :D

بہت شکریہ احمد، آمین
آپ بھی خوش رہیے
سوری آپ کا نام بھی عین وقت پر یاد نہیں آیا۔
آئندہ یاد سے کروں گا
 

رانا

محفلین
شاندار۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ماں کو جتنے بھی خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائے تشنگی باقی رہتی ہے اور حق ادا نہیں ہوسکتا۔ بقول غالب: حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا۔
 
رئیلی سوری یار
سچی مجھے یاد نہیں رہا
لائٹ جانے کے ڈر سے جو جو ذہن میں آتے گئے وہ ٹیگ کر کے جلدی سے کلک کر دیا
ارادہ تھا کہ جو ابھی ٹیگ ہونے سے رہ گئے وہ بعد میں کرتا ہوں
مگر آپ نے تو پہنچنے میں دیر نہیں کی
آئندہ احتیاط کروں گا، اس لیے اب سوری اکسیپٹ کر لو، پلیز

چلیں اتنی ریکویسٹ کرتے ہیں تو اس بار تو معاف کیا۔ آئندہ ٹیگ کے بغیر نہیں آؤنگا ۔ :rolleyes:
ویسے @وغیرہ میں بھی آگئے تو کافی تھا ہمارے لئے۔ :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شاندار۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ماں کو جتنے بھی خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائے تشنگی باقی رہتی ہے اور حق ادا نہیں ہوسکتا۔ بقول غالب: حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا۔
بری طرح متفق استاد

لیکن جب لکھنے بیٹھا تو بات سے بات نکلتی چلی گئی، اور تحریر بہت طویل ہوگئی، مگر لائٹ کی آنکھ مچولی بھی قسمت میں لکھی ہے
اس لیے جلدی جلدی صرف عید والا حصہ پوسٹ کر دیا، تاکہ کسی اور کو بھی اس ترکیب کو آزمانے کا موقع ملے

وہ تو میں نے اظہار کر ہی دیا اپنی اور اپنے کمپیوٹر کی عاجزی کا، کہ ہم قیامت ایک انچ خوبصورتی کا بیان بھی نہ کر سکیں گے
ماں ، کی وضاحت صرف "ماں" ہی کر سکتی ہے، ہمارے ہاتھ کھڑے ہیں

سچ مچ حق ادا نہ ہوا
 

علی چوہدری

محفلین
جناب چھوٹا عاقب
میں ابھی ایک دن سے اس محفل میں ایڈ ھوا ھوں یور ابھی زیادہ جانیچ نہیں رکھتا جیسے جواب دینے کیلئے باوجود کوشش کہ میں کامیاب نہیں ھوسکا کہ کس طرح دوسرے کی تحریر کو ھائلائٹ کرتے ھیں اگر آپ راھنمائی فرمائیں گے تو شکرگزار ھوں گا
 

رانا

محفلین
بری طرح متفق استاد
یار ایک بتاؤ۔ آج بتا ہی دو۔ یہ استاد استاد کی گردان کی وجہ کیا ہے۔:) بھائی میں نے آپ کیا بگاڑا ہے۔:) یار لوگ مجھے رینچ پانے والا استاد سمجھنے لگ گئے ہیں۔:) محفلین سمجھ رہے ہیں کہ شائد ہم دونوں کسی چنگ چی ورکشاپ میں اکٹھے کام کرتے رہے ہیں۔:) ان کی یہ غلط فہمی دور کردو جلدی سے۔:)
 
یار ایک بتاؤ۔ آج بتا ہی دو۔ یہ استاد استاد کی گردان کی وجہ کیا ہے۔:) بھائی میں نے آپ کیا بگاڑا ہے۔:) یار لوگ مجھے رینچ پانے والا استاد سمجھنے لگ گئے ہیں۔:) محفلین سمجھ رہے ہیں کہ شائد ہم دونوں کسی چنگ چی ورکشاپ میں اکٹھے کام کرتے رہے ہیں۔:) ان کی یہ غلط فہمی دور کردو جلدی سے۔:)

میں متفق ہوں ۔ آج تو کلیئر کر ہی دینا چاہئے اس مسئلے کو استاد۔ :grin:
 
Top