میری تنہائی کا چرچا ہونا (آغا نثار)

معروف مصور اور بہت اچھے شاعر جناب آغا نثار کے چند اشعار پیشِ خدمت ہیں:

میری تنہائی کا چرچا ہونا
شامِ خوش رنگ کا پیلا ہونا

تم جو لاکھوں میں گھِرے بیٹھے ہو
اس کا مطلب تو ہے تنہا ہونا

دلِ کم بخت کو آتا ہی نہیں
کبھی اس کا‘ کبھی اس کا ہونا

خود سے نفرت نہ تمہیں‌ہو جائے
مجھ سے اتنے نہ شناسا ہونا

حسن تصویر کیا کرتے تھے
آنکھ میں‌ہجر سراپا ہونا

(آغا نثار)​
 
تمام احباب کا بہت بہت شکریہ
خاص طور پر نوید صادق صاحب کا جنہوں نے شاید پہلی مرتبہ میرے انتخاب کی حوصلہ افزائی کی۔
 
Top