میری بھی ایک تجویز ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیفی

محفلین
السلام علیکم
کافی وقت سے آپ لوگوں کے کارہائے نمایاں اور آپ کے اعلیٰ خیالات سے آگاہی حاصل کر رہا ہوں ۔ چونکہ اپنی کم علمی کا خیال ہے اس لیئے زیادہ ٹانگ اڑا کر ٹانگ تڑوانے کی کوشش نہیں کی۔

لیکن میں محسوس کر رہا ہوں کہ چونکہ اور کسی صاحب نے شاید (یا میری ناقص معلومات کے مطابق) اسطرف توجہ نہیں دی۔ تقریباً تمام موضوعات کے لئے کوئی نہ کوئی فورم موجود ہے لیکن اسلام کے بارے کوئی فورم نہیں۔
بحیثیت مسلمان میرا خیال ہے کہ اردو یا ٹیکنالوجی کا فروغ بہت ضروری ہے مگر اس سے زیادہ اسلام کی ترویج بھی ضروری ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت انٹرنیٹ پر اسلام کی اشاعت کا کام اتنا فروغ نہیں پا سکا۔
میری تجویز یہ ہے کہ ایک فورم اسلام کے بارے بھی ہونا چاہیئے۔ جس میں اختلافی اور فرقہ وارانہ باتوں سے احتراز کرتے ہوئے بنیادی اسلامی مسائل اور معلومات کے بارے گفتگو ہونی چاہئے۔
برادران! یہ میری تجویز ہے ۔ باقی جیسے آپ صاحبان کی مرضی اور حاضرین کا ذوق۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

منہاجین

محفلین
اچھی رائے ہے۔

آپ کی رائے تو بہت اچھی ہے مگر جگہ جگہ رائے زنی سے بہتر ہو گا کہ ایک ہی جگہ رائے دی جائے، ورنہ اِس سے مؤثریت ختم ہو جاتی ہے۔ دوسرے پیغام کے جواب میں ایک اچھا خاصا معقول جواب آپ کا منتظر ہے۔ امید ہے کہ اُس سے اِفاقہ ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top