میری امی۔۔ بچوں کے لیے ایک نظم ایک بچی کے قلم سے

جیہ نے 'بچوں کی نظمیں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 20, 2007

  1. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,047
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    میری امی

    تحریر: گلالئ (سوات، عمر 11 سال)

    میری امی، میری امی
    پیاری پیاری میری امی
    کرتی ہوں اس کا اقرار
    وہ کرتی ہیں مجھ سے پیار
    صبح مجھے اٹھاتی ہیں
    پیار سے ناشتہ بناتی ہیں
    پھر کرتی ہے مجھ کو تیار
    ساتھ میں پیار بھی بے شمار
    جب میں واپس آتی ہوں
    در پر اُن کو پاتی پاتی ہوں
    وہ کرتی ہیں میرا انتظار
    دیر ہونے پر ہوتی ہے بے قرار
    مزے کا کھانا پکاتی ہیں
    اپنے ہاتھوں سے کھلاتی ہیں
    ہوم ورک جب کرنے جاؤں
    امی کو ہی پاس میں پاؤں
    مدد کو رہتی ہیں تیار
    پیار ان کا ہے بے شمار
    رات کو پیار سے سلاتی ہیں
    ساتھ میں کہانیاں سناتی ہیں
    فخر وہ مجھ پر کرتی ہیں
    مجھ پر جان چھڑکتی ہیں ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت ہی خوب۔۔۔:واہ: جیہ گلالئی کو ایک اور شاباش اور آپ کو بھی شاباش :) اس بچی کی حوصلہ افزائی کے لئے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    فرحت صاحبہ نے میرے الفاظ چھین لئے :(
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    ویل ڈن جویریہ اور گلالئی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    گلالئی کو بہت بہت شاباش
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,047
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    شکریہ فرحت کیانی، قیصرانی صاحب، شگفتہ، شمشاد بھائ، شاکر اور شعیب صاحب۔
    گلالئ بہت خوش ہورہی تھی جب اسے پتہ چلا کہ اس کی کاوش پسند کی گئی ہے۔

    اس نظم میں بحر کی خامیاں ہیں۔ افسوس کہ بابا جانی نہیں کہ انہیں ٹھیک کردیتے:(
     
  7. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,047
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    گلالئی اب خیر سے فسٹ ائیر میں ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر