میرا کمپوز کیا ہوا پہلا میوزک

عائشہ عزیز

لائبریرین
Qkl5fMR.jpg
عارف بھائی یہ نیچے اردو میں بتا دیں کیا لکھا ہے میں کب سے پڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں :sad:
 

arifkarim

معطل
اچھا ہندی ہے مجھے لگا اردو ہے۔
خیر پھر رہنے دیں :)
کنیادان غالباً ہندی کا لفظ ہے؟ الف عین
ہندی اور اردو میں گرامر کا نہیں الفاظ کا واضح فرق موجود ہے۔ مجھے پاکستان جا کر بہت حیرت ہوئی جب چھوٹے چھوٹے بچے تو کیا ماشاءاللہ ہمارے بڑے بھی بہت شوق سے ہندی الفاظ کو اردو سمجھ کر بول رہے تھے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کنیادان غالباً ہندی کا لفظ ہے؟ الف عین
ہندی اور اردو میں گرامر کا نہیں الفاظ کا واضح فرق موجود ہے۔ مجھے پاکستان جا کر بہت حیرت ہوئی جب چھوٹے چھوٹے بچے تو کیا ماشاءاللہ ہمارے بڑے بھی بہت شوق سے ہندی الفاظ کو اردو سمجھ کر بول رہے تھے :)
ٹی وی پر ہندی چینلز ہیں ناں بہت سے۔۔ تو وہ دیکھ دیکھ کر ایسا ہوگیا ہے۔
عائشہ عزیز
اس سائٹ کے مطاب کنیادان ہندو شادی میں ایک رسم کو کہتے ہیں:
http://weddings.iloveindia.com/indian-weddings/kanyadaan.html
آہاں :)
 
جی کچھ ایسا ہی سمجھیں۔ ہماری راولپنڈی میں ملاقات کے دوران بھی سب سے زیادہ چھیڑ چھاڑ موصوف کیساتھ ہی ہوئی :)
ہاہاہا۔۔ جی یہ شرارتیں میں پڑھ پڑھ کے ہنس رہا تھا۔ خاصے توڑ پھوڑی جملے کسے ہیں ان سب نے لیکن بقول ایک رکن کے ان سب کو آپ کو تنگ کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔ لہذا آپ بھی ہنس دیں اور جاری رکھیں۔
میرے لئے تو یہ ایک بڑی بات ہے کہ آپ نے کوشش تو کی ۔ ۔ یہاں کون کچھ کرتا ہے :)

یہ میری عادات میں سے ایک ہے کہ اکثر محفل یا گفتگو کو پر لطف بنانے یا تفریح کی خاطر میں خود کو بطور ٹارگٹ پیش کر دیا کرتا ہوں، یا بات کو شروع ہی اس انداز سے کرتا ہوں کہ مجھ پر ہی سہی پر تفریح ہو سہی۔ آج کے اس دور میں اگر کچھ دوست ، رشتے دار میرے گھر والے یا بچے میرے کچھ شگوفوں پر دل کھول کر ہنس لیتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے میرے لیے۔
اور اگر کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا میری طرف سے دعوت پر نہیں ہوتا بلکہ وہ اس کام میں ماہر ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ یہاں یا فیس بک پر یا اصل محفلوں میں سبھی جگہوں پر چھوڑے گئے تمام شگوفوں میں ان بَیلوں کی مخصوص حِسوں کو خصوصی طور پر چھیڑ کر انہیں بلایا جاتا ہے کہ آ مجھے مار :) ۔
 
Top