میرا پِنڈ-سرائچ

نئی تصاویر شئیر کرنے کے لیے شکریہ- کماد کی فصل تیار ہے تو کیا گاؤں میں کوئی گُڑکا کڑاھ نہیں رکھے گا؟
اب موسم تو آگیا ہے گُڑتیار کرنے کا- میں نے یہ عمل ایک بار دیکھا تھا اور تازہ گُڑ کھایا تھا (گُڑ اوراچار کے بناء میں پراٹھے کا تصور بھی نہیں کرسکتا :)) ویسے کچھ تصاویر بھی بنائیں تھیں ڈھونڈنی پڑیں گی:) سردی کی رات اورالاؤ پر بڑا سا کڑھہ مزا آگیا تھا -
آپ کے پنڈ کا پٹواری کون ہے ذرا زمین کی قیمتیں تو معلوم کرائیں(ریسرچ ہوجائے )
اس گاؤں میں گُڑ وغیرہ کا کوئی چکر نہیں۔میں خود گُڑ کے کڑاھ کو بہت مس کرتا ہوں اور میرا اردہ ہے کہ جب میں زمینداری میں آیا تو ایک کڑاھ بنواؤں گا ، گُڑ بنایا کروں گا اوردیسی چینی بھی:) ۔میں تو "چیڑ "اور "کروڑا" کا بہت شوقین ہوں لیکن یہاں کوئی کڑاھ نہیں لگاتا اس لیے انکے بغیر گزارہ کرنا پڑتا ہے:(۔(نوٹ اگر چیڑ یا کروڑا کی سمجھ نہ آئے تو پوچھا جاسکتا ہے)
زمین کی قیمتیں 15 لاکھ سے لیکر 30 لاکھ تک ہیں،ہماری زمینیں سڑک کے ساتھ لگتی ہیں اور انکا 20 لاکھ لگ رہا ہے لیکن ہم 30 پر مُصر ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین

اور کارنر پلاٹ کی کیا قیمت ہے؟ :bighug:
 
یار کافی عرصہ ہوا دماغ میں ایک ڈیری فارم کھولنے کا کیڑا کلبلایا تھا۔۔۔اب بھی کبھی کبھی انگڑائیاں لیتا ہے۔۔۔۔آپکا گاؤں اس کام کیلئے سازگار ہے یا نہین؟ :D
 
عسکری

معطل
یار کافی عرصہ ہوا دماغ میں ایک ڈیری فارم کھولنے کا کیڑا کلبلایا تھا۔۔۔ اب بھی کبھی کبھی انگڑائیاں لیتا ہے۔۔۔ ۔آپکا گاؤں اس کام کیلئے سازگار ہے یا نہین؟ :D
کیا بھینسیں پوچھ کر رہنا پسند کرتی ہیں بھیس پنجاب کے کسی گاؤں میں بھی صبر شکر سے رہ سکتی ہے :p
 
زبیر مرزا

محفلین
یار کافی عرصہ ہوا دماغ میں ایک ڈیری فارم کھولنے کا کیڑا کلبلایا تھا۔۔۔ اب بھی کبھی کبھی انگڑائیاں لیتا ہے۔۔۔ ۔آپکا گاؤں اس کام کیلئے سازگار ہے یا نہین؟ :D
ان شاءاللہ محمود بھائی ارادہ تو میرا بھی ہے اس بار گاؤں گیا تھا تو زمنیوں اورمویشیوں سے متعلق کچھ معلومات اکٹھی کی تھی
ہماراگاؤں چونکہ شہر سے دور ہے تو زمین 6 سے 10 لاکھ تک مل جاتی ہے -
نوٹ: محمود بھائی آپ جو بھی کریں اس کے لیے بھابھی کا موڈ اور گھریلوحالات کا ساز گار ہونا زیادہ ضروری ہے آپ کے لیے:)
(ساڈی تے ایسے لئی موج نا کسے نو پُچھنا تے نا کسے نُوں دسنا :))
 
تعبیر

محفلین
پھر سے یہ دھاگہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا :eek:
آج میں نے اسکے بارہ صفحات دیکھ لیے
یا تو کوئی بھی تھریڈ پوسٹ کرنے سے پہلے مجھے اطلاع دیا کریں یا پھر اسے میرے آنے تک تالا لگایا کریں
ورنہ میں پیچھے رہ جاتی ہوں اور یہاں اتنا کچھ اور بھی جمع ہو جاتا ہے :(میں اکیلی جان کہاں کہاں پوری پڑوں اور کیا کیا کروں :)
ایک بار پھر بہت خوب اور زبردست حسیب
یہ باباجی حکیم ہیں۔اور انٹرنیٹ سے کافی شغف ہے انکو۔
انکی حکمت کافی مشہور ہے
تو انہیں محفل کا راستہ دکھائیں نا :)

شکریہ۔
ویسے آپکو تو بہت دیر سے ٹرخا رہا تھا کہ گاؤں کی تصاویر پیش کروں گا۔دیر سے سہی پیش تو کردیں
خیر ہے کوئی بات نہیں اور اس کے لیے خوش رہیں اور جیتے رہیں :rose:
لیکن اب کوئی شکایت نہیں رہی کہ آپ نے اتنا کچھ یہاں جمع کر دیا اور دکھا دیا بلکہ اتنی ساری نئی نئی معلومات بھی ملیں اس تھریڈ کے ذریعے اور اب میرا دل بھی کر رہا ہے وہاں آنے کو:)
ویسے وہاں کیا کوئی کنواں نہیں ہوتا ؟
 
یار کافی عرصہ ہوا دماغ میں ایک ڈیری فارم کھولنے کا کیڑا کلبلایا تھا۔۔۔ اب بھی کبھی کبھی انگڑائیاں لیتا ہے۔۔۔ ۔آپکا گاؤں اس کام کیلئے سازگار ہے یا نہین؟ :D
بالکل بہت سازگار ہے۔ہر چیز بآسانی مل جاتی ہے۔
کسی قسم کی کوئی ٹینشن نہیں:)
سرسبز زمینیں،بھینسوں کے نہانے کیلیے سُوا (نہر)،کم نرخوں میں ورکر بھی مل جائیگا اور کیا چاہئیے
دوھ لیجانے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں۔
 
DSC00426.jpg
 
Top