میرا پِنڈ-سرائچ

قیصرانی

لائبریرین
آپکو ہر چیز پہلی نظر میں غلط کیوں لگتی ہے:oops:
ایک ننھی سی جان، کام کا لوڈ، باس کے چھاپے کا خطرہ، وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اس لئے بس ایسے ہو جاتا ہے۔ شکر کریں کہ دوسری نظر ڈال کر اپنی غلط فہمی دور کر لیتا ہوں۔ ورنہ تو ۔۔۔ :)
 
عثمان

محفلین
طالبعلم آدھی چھٹی کے وقت کھلے میدان میں کھیلتے ہوئے
DSC00163.jpg

DSC00162.jpg
گاؤں کے سکول کے بچوں کا یونیفارم پینٹ شرٹ! :eek:
یار میں نوے کی دہائی میں لاہور کے ایک ہائی سکول میں پڑھتا تھا۔ اور ہمارا یونیفارم سفید شلوار قمیض تھی۔ :)
تبدیلی حیرت انگیز ہے۔ :)
اچھا یہ بتاؤ کہ تعلیمی اداروں کی تعداد کتنی ہے ؟
 
تعبیر

محفلین
اف توبہ
میرے آتے آتے کہاں تک پہنچا دیتے ہیں آپ تھریڈز کو :oops:
ابھی میں نے صرف پانچ صفحات ہی دیکھے ہیں
بہت خوب حسیب بچے کمال کی فوٹوگرافی ہے اور کیمرہ کا رزلٹ بھی کیا خوب اور شاندارہے :applause::applause::applause:
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ جی واہ زبردست فوٹوگرافی ابتداء ایسی ہے تو آگے شاہکارتخلیق کریں گے آپ- گاؤں کے مناظریعنی قدرت مناظراور سادہ طرزحیات
 
اف توبہ
میرے آتے آتے کہاں تک پہنچا دیتے ہیں آپ تھریڈز کو :oops:
ابھی میں نے صرف پانچ صفحات ہی دیکھے ہیں
بہت خوب حسیب بچے کمال کی فوٹوگرافی ہے اور کیمرہ کا رزلٹ بھی کیا خوب اور شاندارہے :applause::applause::applause:
شکریہ۔
ویسے آپکو تو بہت دیر سے ٹرخا رہا تھا کہ گاؤں کی تصاویر پیش کروں گا۔دیر سے سہی پیش تو کردیں
 
گاؤں کے سکول کے بچوں کا یونیفارم پینٹ شرٹ! :eek:
یار میں نوے کی دہائی میں لاہور کے ایک ہائی سکول میں پڑھتا تھا۔ اور ہمارا یونیفارم سفید شلوار قمیض تھی۔ :)
تبدیلی حیرت انگیز ہے۔ :)
اچھا یہ بتاؤ کہ تعلیمی اداروں کی تعداد کتنی ہے ؟
میں جب سکول میں پڑھتا تھا (میٹرک میں) تو اس وقت پینٹ شرٹ نئی نئی لگوائی گئی تھی۔(5،6 سال ہوگئے ہیں)
دو گورنمنٹ سکول ہیں۔دونوں ہائی سکول ہیں ایک لڑکوں کا اور ایک لڑکیوں کا۔اسکے علاوہ پرائیویٹ سکولز بھی کافی ہیں۔میرے خیال میں 4 پرائیویٹ سکول ہونگے
 
Top