میرا فارم " اوراق زندگی " بن گیا اور www.ueuo.com پہ فارم بنانے کا مکمل طریقہ

رند

محفلین
السلام علیکم
کہتے ہیں کہ محنت کبھی راہیگاں نہیں جاتی میں پچھلے دوتین دنوں سے مسلسل پی ایچ پی بی بی فارم بنانے کی کوششوں میں لگا رہا لیکن کامیابی حاصل نا ہوسکی کبھی کون سی اور کبھی کون سی عجیب و غریب ارر آجاتی تھیں اور اس سے پہلے بھی تقریبا چار پانچ ماہ پہلے بھی فارم بنانے کی بے پناہ کوششوں کے بعد ناکام رہا تو پھر اس فارم وغیرہ بنانے سے تو توبہ کی لیکن ایک بار پھر دل میں امید جاگی کہ نہیں بنانا چائیے تو الحمداللہ آخر کار میں نے بناہی لیا یہ رہا اس کا لنک
میں نے فارم کا نام " اوراق زندگی " رکھا ہے جو کہ میں نے حسن نظامی بھائی کے بلاگ کو دیکھتے ہوئے رکھا ہے کیونکہ ان کے بلاگ کا نام بھی " اوراق " ہے مجھے یہ نام بہت اچھا لگا اس لیے میں اپنے فارم کا نام " اوراق زندگی " رکھ لیا مجھے یقین ہے کہ حسن صاحب ناراض نہیں ہوں گے اور خداراہ ناراض مت ہوئیے گا کیونکہ پھر نام تبدیل کرنے میں بہت دیر لگے گی فارم دیکھنے سے پہلے پورٹل ضرور دیکھیے گا یہ رہا اس کا لنک
اب آتے ہیں فارم بنانے کے طریقے کی طرف تو میں اپنے تجربے کی بنیاد پہ یہاں کچھ لکھنا چاہوں گا ویسے مجھے اپنے جاہل ہونے میں کوئی شک نہیں
فری ویب سپیس کا انتخاب:-
تو سب سے پہلے کسی فری ویب سیپ کا انتخاب کیا جائے میں نے www.ueuo.com کا انتخاب کیا ہے۔ یعنی اس پہ اپنا اکاؤنٹ بنائیں ۔
اردو پی ایچ پی بی بی پیکیج :-
اس کے بعد اردو محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں جاکر وہاں سے " اردو پی ایچ پی بی بی پیکج " جو کہ پی ایچ پی بی بی 2 کا اردو ترجمہ ہے کو ڈاؤن لوڈ کریں ۔ یہ رہا اس کا لنک
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=65
ایف ٹی پی کی ضرورت :-
اب آپ کو ایک عدد ایف ٹی پی کلائنٹ کی ضرورت ہے جس کی مدد سے آپ جو پی ایچ پی کی فائل اردو فارم سے ڈاؤن لوڈ کی ہے اسے اپنے فری سرور پہ اپ لوڈ کرسکیں میں نے FileZilla Ftp کا استعمال کیا ہے آپ اس کا مندرجہ زیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں
http://filezilla-project.org/download.php
اگر آپ کو ایف ٹی پی استعمال کرنا نہیں آتی تو درجہ زیل لنک سے اس کا مضمون پڑھ لیں انشاءاللہ آجائے گی
http://www.geocities.com/zinda68/howtoftp.zip
اس کے علاوہ مندرجہ لنک میں آپ اردو میں ایف ٹی پی کا استعمال مفصل پڑھ سکتے ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/archive/index.php?t-5686.html
ایک نیا فولڈر بنائیں :-
سب سے پہلے اپنے ueuo.com کے اکاؤنٹ میں جائیں اور اس کے فائل مینجر کو اوپن کریں ایک نیا فولڈر بنائیں جس کا نام آپ کچھ بھی رکھ سکتے ہیں میں نے اس کا نام forum رکھا ہے آپ اسی فولڈر کے اندر ایف ٹی پی کا استعمال کرتے ہوئے سارے کا سارا اردو پی ایچ پی بی بی پیکج اپ لوڈ کردیں لیکن اس سے پہلے یہ کام کریں کہ
htaccess فائل کو ری نیم کریں :-
یعنی آپ کے اردو پی ایچ پی بی بی پیکج میں ایک فائل ہوگی اس کا نام htaccess ہے آپ اس کا نام a.htaccess کردیں اور اس کے بعد مندرجہ بالا طریقے کے مطابق اپنا پی ایچ پی بی بی پیکیج فارم نامی فولڈر کے اندر اپ لوڈ کردیں
فارم انسٹالیشن:-
اب آپ اپنا ڈومین نیم یعنی وہ نام جس سے آپ نے ueuo.com پہ اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے اوپن کریں مثلا اگر آپ نے apple کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہے اس طرح لکھیں
http://apple.ueuo.com/forum
جب آپ یہ لکھیں گے تو آپ کے سامنے ایک صفحہ کھلے گا جس میں بہت سارے خالی خانے ہوں ہیں ان سب کو آپ نے پر کرنا ہوگا زیل کی تصویر میں وہ صفحہ پیش کیا جارہا ہے ۔
phpbb01.jpg


اس کو زیل میں بتائی گئی ھدایات کے مطابق پر کریں
Default board language:Urdu
Database Type: MySQL 4.x/5.x
Choose your installation method : Istall
Database Server Hostname / DSN : localhost
Your data base name
اس خانے میں آپ اپنا MySQL کا جو نام ہے جو کہ ueuo.com والے عموما اس طرح کا دیتے 114401 لکھیں
Database Username :
یہ اکثر وہی ہوتا ہے جو کہ ڈیٹا بیس کا نام ہوتا ہے مثلا ہم نے اوپر ڈیٹا بیس کا نام 114401 تصور کیا تو ادھر بھی یہی یعنی 114401 لکھیں
Database Password
یہاں اپنے ڈیٹا بیس کا پاس ورڈ لکھیں یہ اکثر وہی ہوتا ہے جو کہ آپ کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ ہوتا ہے
Prefix for tables in database : phpbb2_ :
Admin Email Address
یہاں پہ وہی ای میل ایڈریس دیں جس سے آپ نے www.ueuo.com پہ اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا
Domain Name
یہاں اپنا اکاؤنٹ کا ڈومیں یعنی ویب سائیٹ کا ایڈریس دیں مثلا اگر آپ نے apple کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہے تو ادھر http://apple.ueuo.com/ لکھیں
Server Port 80
Script path /forum/
Administrator Username admin
Administrator Password
یہاں اپنی پسند کا پاس ورڈ لکھتے ہوئے Start Install کے بٹن پہ کلک کردیں
Confiq File کی تنصیب
اس کے بعد مندرجہ تصویر کی طرح ایک صفحہ آئے گا
phpbb02.jpg

اس میں آپ دوسری والی آپشن یعنی Just Send the File to me and I will Ftp it manually کے چنتے ہوئے Download Cofig پہ کلک کردیں جب یہ فائل ڈاؤن لوڈ ہوجائے اس کے بعد آپ اپنے ueuo.com کے file manger میں جائیں اس میں forum والا فولڈر اوپن کریں اس میں config نام کی ایک فائل ہوگی اس کو ڈیلیٹ کردیں اور اسی جگہ یہ جو نئیconfig فائل ڈاؤن لوڈ کی ہے کو اپ لوڈ کردیں اس کے بعد آپ اپنے فارم اوپن کریں یعنی اس ایڈریس کو اوپن کریں
http://apple.ueuo.com/forum
یاد رہے کہ apple کو میں صرف بطور مثال لکھ رہا ہوں اس کی جگہ آپ اپنے اکاؤنٹ کا نام لکھیں گے جیسے میرے اکاؤنٹ کانام ہے zinda تو میں http://zinda.ueuo.com/forum لکھوں گا جب یہ صفحہ اوپن ہوگا تو مندرجہ تصویر کی طرح کا ایک صفحہ آجائے گا
phpbb03.jpg

اس میں finished installation کے اوپر کلک کریں اور بس آپ کا فارم تیار
اردو تحریر کی درستگی
اب جب آپ اپنا فارم اوپن کریں گے تو درجہ زیل تصویر کی طرح آپ کو اپنے فارم پہ عجیب و غریب تصاویر نظر آئیں گئیں
phpbb04.jpg

اب اس سب کی درستگی کے لیے آپ نیچے پڑھیں
Install اور contrib. فولڈرز
اب آپ ان دونوں فولڈرز کو لازمی طور پر ڈیلیٹ کریں گے اس کے لیے ueuo.com کے اپنے اکاؤنٹ میں جائیں اور پھر اس کے فائل منجیر میں اور پھر forum نام کے فولڈرمیں یہاں یہ دنوں فولڈر موجود ہوں گے ان دونوں کو ڈیلیٹ کردیں
اب آپ دوبارہ اپنے فارم کو اوپن کریں اور ایڈمینسٹریشن میں جاکر سائیٹ کی ڈسکپرشن ، اس کا نام ، اور کٹیگری کو مٹا کر دوبارہ لکھیں اور جو جو کیٹاگری اور فارم آپ نے اپنے فارم میں بنانے ہیں بناتے جائیں انشاءاللہ جو ہی دیر میں آپ ایک عدد فارم کے ایڈمن صاحب ہوں گے انشاءاللہ
وسلام
بااحترامات فراواں قھار علی شاہ رند
http://zinda.ueuo.com/forum
اوراق زندگی​
 

محمد وارث

لائبریرین
ارے واہ ساغر 786 آپ نے تو کمال کردیا، میرا مطلب ہے خوب نوکری ڈھونڈی بھئی چلیں اب آپ کو جان کے لالے نہیں پڑیں گے۔

اور آپ کا "وہ" افسر تو آپ کا یہ کارنامہ دیکھ کر بڑا "شرمندہ" ہو رہا گا جب رمضان میں آپ پیاس سے مر رہے تھے اور اس نے بجائے پانی کے آپ کو قارورہ پینے کو کہا تھا۔

شرم "اس" کو مگر نہیں آتی
 
میں نے فارم کا نام " اوراق زندگی " رکھا ہے جو کہ میں نے حسن نظامی بھائی کے بلاگ کو دیکھتے ہوئے رکھا ہے کیونکہ ان کے بلاگ کا نام بھی " اوراق " ہے مجھے یہ نام بہت اچھا لگا اس لیے میں اپنے فارم کا نام " اوراق زندگی " رکھ لیا مجھے یقین ہے کہ حسن صاحب ناراض نہیں ہوں گے

بلاگ "اوراق" حسن نظامی کا نہیں، الف نظامی صاحب کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ تصحیح کرلیں۔

ارے واہ ساغر 786 آپ نے تو کمال کردیا، میرا مطلب ہے خوب نوکری ڈھونڈی بھئی چلیں اب آپ کو جان کے لالے نہیں پڑیں گے۔

اور آپ کا "وہ" افسر تو آپ کا یہ کارنامہ دیکھ کر بڑا "شرمندہ" ہو رہا گا جب رمضان میں آپ پیاس سے مر رہے تھے اور اس نے بجائے پانی کے آپ کو قارورہ پینے کو کہا تھا۔

شرم "اس" کو مگر نہیں آتی

ہی ہی ہی ہو ہو ہو ہا ہا ہا۔ وارث بھائی! آپ بھی نا، بڑے مخولیے ہیں۔۔۔۔ :lll: (برا نہ مان جایئے گا)
 

رند

محفلین
ارے واہ ساغر 786 آپ نے تو کمال کردیا، میرا مطلب ہے خوب نوکری ڈھونڈی بھئی چلیں اب آپ کو جان کے لالے نہیں پڑیں گے۔

اور آپ کا "وہ" افسر تو آپ کا یہ کارنامہ دیکھ کر بڑا "شرمندہ" ہو رہا گا جب رمضان میں آپ پیاس سے مر رہے تھے اور اس نے بجائے پانی کے آپ کو قارورہ پینے کو کہا تھا۔

شرم "اس" کو مگر نہیں آتی

محترم بھائی محمد وارث صاحب میں نے میٹرک میں osmosis کےپراسس میں پڑھا تھا
Water molecules always move from their area of heigh concentration towards their area of low concentration
یہی قانوں انسانوں پہ لاگو ہوچکا ہے آج ہر امیر غریب کو اور ہر طاقت ور کمزور کو دبارہا ہے میرے آفیسر والی مثال بھی وہی تھی مجھے خوشی ہے کہ آپ کو وہ واقع یاد رہا یار لوگوں نے تو مجھے جھوٹا اور مکار کہا اور اس کو ہمدری لوٹے کا ایک بہانہ کہا اور لعنت اللہ علی لکازیبین والی آیت میرے لیے پڑی خیر اللہ جانتا ہے سچ کیا ہے جھوٹ کیا آپ کا بہت بہت شکریہ
 

رند

محفلین
شکریہ راہبر بھائی میں سمجھا تھا کہ الف نظامی اور حسن نظامی دونوں ایک ہی ہیں لیکن اب پتہ چلا کہ یہ دنوں بھائی الگ الگ صاحبان ہیں شکریہ
 

رند

محفلین
السلام علیکم!

بھائی ساغر جی فورم لکھیں فارم میرے مطابق اس کے لئے درست لفظ نہیں ہے

شکریہ

ہا ہا ہا واقع نوید بھائی کیا زبردست غلطی پکڑی فارم تو جانوروں کا ہوتا ہے اس کو فورم لکھنا چائیے معافی چاہتا ہوں ابھی درست کرتا ہوں بہت شکریہ آپ نے جو غلطی بتائی میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ بغیر کسی انکساری کا مظاہرہ کرتا میں ایک جاہل ہوں اس ہی لیے ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں اب اگر کہیں اور ایسی غلطی دیکھیں تو ضرور بتائیے گا اس سے پہلے جو میرا سگنیچر تھا اس میں لفظ چرخ کے بجائے میں نے چرغ لکھ دیا تھا وہ بھی یار لوگوں نے بتادیا تھا :)
 

رند

محفلین
اچھا فورم ہے ، اگر پاپ اپ نہ کھلیں تو بہت بہتر ہو۔

بہت شکریہ الف نظامی بھائی اور یہ فارم میں نے فری ویب سپیس پہ بنایا ہوا تھا جی پاپ اپ تو آئیں ہی گے کیا ان کو ختم کیا جاسکتا ہے ؟ اگر کوئی طریقہ ہے تو بتا دیں مہربانی ہوگی اور دوسرے یہ کہ اس اکاؤنٹ پہ چونکہ اردو پی ایچ پی بی بی انسٹال تو ہوگیا تھا لیکن کئی خامیاں تھیں جیسے ٹمپلیٹ اپ لوڈ نہیں ہو رہا تھا اور جب انسٹال کرنے لگا تو اس نے فارم ہی اڑا کے رکھ دیا میں نے مدد کی اپیل بھی کی لیکن کسی نے بھی مدد نہیں کی یہ رہا وہ لنک
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=9866
اس کے بعد پھر میں نے اردو پی ایچ پی بی بی کو ختم کر دیا اور انگلش والا انسٹال کیا اور اس پہ نیا ٹمپلیٹ بھی اپ لوڈ ہوگیا اب ایسا کرتا ہوں کہ ایک نیا اکاؤنٹ بنا کر اس پہ اردو پی ایچ پی بی بی پہ تجربات کرتا ہوں اور جب اس کو صحیح طریقے سے انسٹال کرنا سیکھ لوں گا تب انشاءاللہ پہلے والے اکاؤنٹ کو بھی اردو میں تبدیل کر دوں گا وسلام
 
ارے واہ ساغر 786 آپ نے تو کمال کردیا، میرا مطلب ہے خوب نوکری ڈھونڈی بھئی چلیں اب آپ کو جان کے لالے نہیں پڑیں گے۔

اور آپ کا "وہ" افسر تو آپ کا یہ کارنامہ دیکھ کر بڑا "شرمندہ" ہو رہا گا جب رمضان میں آپ پیاس سے مر رہے تھے اور اس نے بجائے پانی کے آپ کو قارورہ پینے کو کہا تھا۔

شرم "اس" کو مگر نہیں آتی
وارث بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ نہیں تو موصوف نے بہت زیادہ ڈرامہ مچایا ہوا تھا۔
 

چاند بابو

محفلین
بہت خوب بہت ہی اچھا مضمون ہے۔ اسے پڑھ کر میں نے ایک نیا فورم بنایا ہے لیکن یہاں مسئلہ ہے کہ زبان کوئی بھی سلیکٹ کر لیں ڈسپلے درست نہیں ہو رہا۔ سکرین پرنٹ حاضر ہے۔
forumlang.jpg
 

رند

محفلین
ارے جناب چاند بابو صاحب یہ کوئی مسلہ نہیں ہے جی آپ مضمون کو غور سے پڑھیں اس کا جواب مین نے اس مضمون میں دے چکا ہوں یہ جو عجیب و غریب زباں میں لکھا ہوا آرہا ہے اس کو درست کرنے کے لیے اپنے فورم میں ایڈمن کے اکاونٹ سے لاگ ان ہوں اور پھر کونفیگریشن میں جاکر فورم کانام اور کیٹاگریزی کانام تبدیل کرتے جائیں بس کام ہوگیا
 

چاند بابو

محفلین
ارے جناب چاند بابو صاحب یہ کوئی مسلہ نہیں ہے جی آپ مضمون کو غور سے پڑھیں اس کا جواب مین نے اس مضمون میں دے چکا ہوں یہ جو عجیب و غریب زباں میں لکھا ہوا آرہا ہے اس کو درست کرنے کے لیے اپنے فورم میں ایڈمن کے اکاونٹ سے لاگ ان ہوں اور پھر کونفیگریشن میں جاکر فورم کانام اور کیٹاگریزی کانام تبدیل کرتے جائیں بس کام ہوگیا

بہت بہت شکریہ ساغر بھائی اب فورم بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔ اس کے افتتاح کے لئے میں آپ لوگوں کو ضرور زحمت دوں گا۔ ویسے آپ پہلے بھی ٹھیک سمجھے تھے پہلے وہی مسئلہ تھا جو میں نے آپکو ذاتی پیغام میں لکھا تھا۔ میں نے فورم دوبارہ انسٹال کیا تو درست ہو گیا۔ہمت افزائی کا بہت بہت شکریہ۔
 

چاند بابو

محفلین
یہ لیں جی ایک اور مسئلہ بن گیا ہے۔ میں ایک اور فورم انسٹال کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ یہ مسئلہ بن گیا۔ جب Start Installation بٹن پر کلک کرتا ہوں تو یہ مسیج آ جاتا ہے۔ مجھے کوئی بتائے گا کہ کیا مسئلہ ہے اور اس کا حل کیا ہے۔ اگر جلدی بتا دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔ میسج کا عکس نیچے ہے۔
error.jpg
 

رند

محفلین
چاند بابو بھائی مجھےبڑے افسوس کیساتھ کہنا ہڑ رہا ہے کہ مجھے اس مسلے کی کچھ سمجھ ہی نہیں آئی اور نا ہی میں کوئی ماہر ہوں مجھے مائی ایس کیو ایل کی الف بے کا بھی کچھ پتہ نہیں نا ہی پی ایچ پی آتی ہے اور ناہی کچھ اور ہنر ہے میں تو اس مسلے میں محص اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہوسکتا ہے کہ آپ نے مائی ایس کیو سرور غلط لکھ دیا ہو آپ جس ویب ہوسٹنگ کا استعمال کر رہے ہیں وہ بتا دیں شاید کہ کچھ معلومات حاصل ہوسکیں جس طرح ueuo.comمیں کنٹرول پینل میں مائی ایکس کیو ایل سرور کا لنک دیا ہوتا ہے جو کہ localhost ہے لیکن ہر کسی ویب ہوسٹنگ میں لوکل ہوسٹ نہیں ہوتا کسی میں مختلف بھی ہوتا جیسے
www.118sql."name of the respective hosting".com
آپ چیک کریں آپ نے مائی ایس کیو ایل سرور " ہوسٹ " کا لنک غلط دے دیا ہوگا وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس پرابلم کا تو مجھے بھی علم نہیں ہے۔ اس کی ممکنہ وجوہات یہ ہو سکتی ہیں کہ ڈیٹابیس کی کولیشن ٹھیک نہیں ہے، یا یہ کہ ویب ہوسٹ پر مائی ایس کیو ایل سرور یونیکوڈ ڈیٹابیس کو سپورٹ نہیں کرتا ہے۔ آپ کس ہوسٹ پر فورم انسٹال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
 

زیک

مسافر
یہ مسئلہ تو میں بہت پہلے حل کر چکا ہوں۔ مجھے ایک میٹنگ پر جانا ہے۔ واپس آ کر حل بتاتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
یہ لیں جی ایک اور مسئلہ بن گیا ہے۔ میں ایک اور فورم انسٹال کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ یہ مسئلہ بن گیا۔ جب Start Installation بٹن پر کلک کرتا ہوں تو یہ مسیج آ جاتا ہے۔ مجھے کوئی بتائے گا کہ کیا مسئلہ ہے اور اس کا حل کیا ہے۔ اگر جلدی بتا دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔ میسج کا عکس نیچے ہے۔
error.jpg

کیا آپ نے ہمارے ڈاؤنلوڈ سیکشن ہی سے حال ہی میں پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی ڈاؤنلوڈ کیا ہے؟ یہ مسئلہ تو حل کئے سال سے اوپر ہو گیا اور ہمارے پیکج میں یہ بگ دور ہو چکا ہے۔

ویسے آپ install/install.php فائل کھولیں اور اس کی لائن 828 کے قریب یہ ڈھونڈیں:

PHP:
 = 'ALTER DATABASE ' .  . ' CHARACTER SET UTF8;';

اور اسے درج ذیل لائن سے بدل دیں:

PHP:
 = 'ALTER DATABASE `' .  . '` CHARACTER SET UTF8;';
 

چاند بابو

محفلین
جی تو پھر حاضر ہوں ایک اور مسئلے کے ساتھ ۔ آپ لوگ بھی کہتے ہوں گے کہ اس نالائق کو خود کچھ نہیں کرنا آتا تو سچی بات یہی ہے کہ کچھ نہیں کرنا آتا۔
میرا موجودہ مسئلہ یہ ہے کہ اگر میں اپنی اوتار تصویر کسی ویب سائیٹ لنک سے ڈاونلوڈ کرنا چاہتا ہوں تو نیچے موجود پیغام ملتا ہے۔ اور اگر میں اپنے کمپیوٹر سے اپلوڈ کرتا ہوں تو فورم کہتا ہے کہ آپ کی پروفائل میں ترمیم ہو گئی ہے لیکن جب اوتار دیکھتا ہوں تو وہاں لکھا آتا ہے کہ آپ کا اوتار نہیں مل سکا۔
پلیز مدد کردیں۔ خصوصا نبیل بھائی اور زیک آپ سے درخواست ہے کیونکہ پہلے بھی اکثر مسائل آپ نے ہی حل کئے ہیں۔باقی بھی اگر کوئی مدد کرنا چاہے تو بھئی منع نہیں ہے۔
pro-1.jpg
 
Top