میرا ذاتی کلام میرے دوستو ... عید کے حوالے سے آپ سب کی نظر کرنا چاہوں گا ..

بزم الکرم

محفلین

میرا ذاتی کلام میرے دوستو ... عید کے حوالے سے آپ سب کی نظر کرنا چاہوں گا ..

====================

عیدکی خوشی عطا کی رب نے
عیدمنائی ہے دیکھ لو سب نے
میں تو بس تم کو ہی یادکرتا رہا
بات یہ محسوس کرلی سب نے

====================


بزرگ کہتےہیں چاند دیکھو تو
ہاتھ اٹھا کر تم دعامانگاکرو
مگر جس چاند کو تکتا ہوں قاضی
اسے تکتے ہوئے دعا کی فرصت نہیں ہوتی

====================


عید کے پرمسرت موقع پر
ہم تمہیں عید مبارک کہتے ہیں
لوگ کہتے ہیں ہمیں تیرا مجنوں
تیرایسے بھی روز سہتے ہیں .

====================
 

مغزل

محفلین
بہت خوب قاضی صاحب ۔۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔۔
سدا خوش رہیں ۔۔
محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید
نیاز مند

م۔م۔مغل
 

بزم الکرم

محفلین
مغل صاحب حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں اور جن احباب نے شکریہ ادا کیا ان محسنون کا بھی تشکر حوصلہ افزائی کا شکریہ
 
Top