تعارف میرا تعارف

حضرت عمر سے متعلق ایک روایت ہے کہ جب فارس فتح ہوا تو مسلم فوج کے سربراہ نے خط لکھ کر دریافت فرمایا کہ یہاں موجود کتب و کتب خانوں کا کیا جائے۔ اسپر حضرت عمر نے جواب بھیجا کہ اگر انکی کتب قرآن کے متصادم ہیں تو انہیں ضائع کر دیا جائے اور اگر متصادم نہیں تو ہمیں انکی ضرورت نہیں۔
آج ۱۴۰۰ سال بعد الباکستانی اس روایت پر پختگی سے عمل کر رہے ہیں۔ قرآن پاک کے علاوہ اور کوئی کتاب نہ زیادہ تعداد میں چھپتی ہے نہ بکتی ہے۔ اسٹینڈرڈ تدریس کی کتب بھی مجبوراً چھاپتے ہیں کہ انکو پڑھے بغیر پاس کیسے ہوں گے۔
اس روایت کا حوالہ است؟؟
 
زیک

مسافر
لائبریریوں کے حال کچھ یوں ہے کہ ا پنے قصبے کی لائبریر ی گیا،پہلے تو مجھے معلوم ہی کچھ ماہ پہلے ہوا کہ قصبے میں لائبریری ہے اب جو وہاں گیا تو وہاں کتابوں سے زیادہ تعداد عملے کی تھی۔ جو چند ایک کتابیں تھیں ان میں زیادہ تر پنجاب ٹیکسٹ بک تھیں۔ اب جو ان سے پوچھا لائبریری کا یہ حال تو کہنے لگے "پاء فنڈ نہیں ملدے" میں نے پوچھا "تنخواہ ملدی اے" کہتے "آہو" میں نے دل میں ہی کہا "چلو کھائی جاؤ" اسکے علاوہ ضلع (شیخوپورہ ) میں بھی کوئی خاص لائبریری نہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...یا-بھر-میں-کتب-خانے.76239/page-2#post-1588034
 
محمد وارث

لائبریرین
لائبریری میں ڈیٹنگ کا بھی اپنا ہی مزہ ہو گا۔
خاک مزہ ہوتا ہے :(۔

میں چونکہ کالج کے زمانے میں اپنا زیادہ تر وقت سیالکوٹ کی دو پبلک لائبرریوں میں گزارتا تھا سو کئی دفعہ "جوڑے" دیکھے۔ استغفراللہ، استغفراللہ، خاک مزہ ہوتا ہے دیکھنے میں :)
 
زیک

مسافر
خاک مزہ ہوتا ہے :(۔

میں چونکہ کالج کے زمانے میں اپنا زیادہ تر وقت سیالکوٹ کی دو پبلک لائبرریوں میں گزارتا تھا سو کئی دفعہ "جوڑے" دیکھے۔ استغفراللہ، استغفراللہ، خاک مزہ ہوتا ہے دیکھنے میں :)
دیکھنے میں تو واقعی کوئی مزہ نہیں!
 
حامد محمود

محفلین
اگر آپ سنجیدہ ہیں تو اپنے مضامین محفل پر پوسٹ کریں۔ محفلین اس پر رائے دیں گے جس سے بہتری کی تراکیب ملیں گی۔
مضمون تو تب لکھوں نا جب طریقہ معلوم ہو ۔ اِس لیے تو پوچھ رہا ہوں کہ مضمون لکھنے کی کیا ترکیب ہے؟
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
نہیں۔ میں ٹری ہگر ہوں

اسی سے مزید حماقتیں از شفیق الرحمٰن کا ایک جملہ یاد آیا۔ لکھتے ہیں
"ہمارے ہاں درخت کا صحیح مصرف اس کو کاٹ ڈالنا ہے۔ ہم نے گاؤں میں بچوں کو چھوٹی چھوٹی کلہاڑیاں لئے تفریحاً درخت کاٹتے بھی دیکھا ہے۔"
 
خوش آمدید، حامد بھائی۔
کیوں کہ ہم یہاں جنگل میں غیر قانونی طریقے سے اپنے مامو کے ساتھ رہتے ہیں۔ صرف جنگل میں ہی گھومتے پھرتے ہیں۔ کسی شہر یا گائوں کی طرف بہت مدت ہو گئی ہے کبھی نہیں گئے۔
پیارے بھائی، ایسی باتیں انٹرنیٹ پر کھلے عام نہیں کرتے۔ آپ کو شاید اندازہ نہیں کہ اگر یہ عبارت آپ کا کوئی بدخواہ پڑھ لے تو حکومت کو آپ کی گردن دبوچنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔
میرا مشورہ ہے کہ آپ منتظمین سے رابطہ کر کے اپنی پرائیویسی کے لیے ضروری اقدامات جلد از جلد کر لیں۔ جو ہو چکا اس کی تلافی شاید ابھی ممکن ہے اور جو نہیں ہوا اس سے گریز کیا جا سکتا ہے۔ میری خواہش ہو گی کہ برادران نبیل ، ابن سعید اور محمد وارث مناسب سمجھیں تو توجہ فرمائیں۔
 
شکریہ
فلپینی حکومت کو ہم سے زیادہ کسی اور کا مسلہ ہے اِس لیے فلحال ابھی ایسی کو حظرے والی بات نہیں ہے۔
 
Top