تعارف میرا تعارف

عبیر خان

محفلین
آپ کی غلطی کی نشاندہی کی تھی۔ اور نایاب بھائی کو ایک مشورہ دیا تھا جو ان کو یاد دلا رہا تھا۔
سرخ اور سبز رنگ میں غلطی کی نشاندہی کی ہے اور درستگی کی ہے۔ :)
آپ نے یہ جو لنگ لگایا ہوا ہے۔ اپنے نام پر یہ کیسے لگایا ہے؟ میں بھی لگا سکتی ہوں؟ تابشیں میرا بلاگ اس پر۔
 
آپ نے یہ جو لنگ لگایا ہوا ہے۔ اپنے نام پر یہ کیسے لگایا ہے؟ میں بھی لگا سکتی ہوں؟ تابشیں میرا بلاگ اس پر۔
ایڈیٹر میں لکھتے ہوئے ٹیکسٹ کو سیلیکٹ کریں، پھر اوپر بار میں موجود "ربط شامل کریں" والے بٹن پر کلک کریں۔ اور متعلقہ لنک وہاں لکھ کر "داخل کریں" پر کلک کر دیں۔
 

ناصر رانا

محفلین
اسے دستخظ کہتے ہیں۔ آپ اپنا کوئی بھی دستخط بنا سکتی ہیں۔
اس کیلئے سب سے اوپر اپنے نام پر کلک کریں۔ جو صفحہ کھلے گا اس میں دائیں جانب موجود کالم میں ترتیبات کے زمرے میں ذاتی تفصیلات کے نیچے "دستخط" کو کلک کریں۔ اب جو صفحہ کھلے گا اس میں اپنا کوئی بھی دستخط لکھ لیں جو آپ کے ہر مراسلے میں دکھائی دیا کرے گا۔
اور اگر اس میں لنک شامل کرنا ہو تو ٹیکسٹ ایڈیٹر میں جس لفظ یا جملے کو لنک بنانا ہو اسے سیلیکٹ کر کے اوپر ایڈیٹنگ ٹولز میں "ربط شامل کریں" کا بٹن (جس کی شکل زنجیر کی کڑی جیسی ہے) دبائیں، ایک چھوٹی سی ونڈو کھلے گی جس میں وہ URL ٹائپ یا پیسٹ کر دیں۔ امید ہے یہ طریقہ کارآمد ہوگا۔:glasses-cool:

(ویسے کیا واقعی آپ آئی ٹی سے شد بد رکھتی ہیں؟؟؟:eek::eek::eek:)
 

ناصر رانا

محفلین
اردو اور انگریزی دونوں فنی پر تشدید ہوتی ہے۔بنا تشدید کے فنی لفظ کا کوئی مطلب نہیں۔
ہاں ازراہ تفنن کہا جا سکتا ہے کہ یہ فنا کی مؤنث ہے۔:LOL::LOL:
 
Top