تعارف میرا تعارف

تبسم

محفلین
ایک ہی بلی پالی ہوئی ہے کہ اور بھی ہیں؟ اور کتنی عمر کی ہے؟
دو ہے وہ بھی پڑوسی کے ہیں ہمارے پاس ہی رہتی ہیں گھانا نہیں دیا تو گھر پورا اُدھم مچادیتی ہیں باجی ان کو مار کر بھگا تی ہیں میں ان کو بولاکر کھانا کھلا تی رہے تی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
کھانے میں انہیں کیا کھلاتی ہیں؟
میں اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ میرے پاس تین عدد سفید بلیاں ہیں۔ اور وہ خاص کھانا کھاتی ہیں، اس کے علاوہ کچھ نہیں کھاتیں۔
 

تبسم

محفلین
کھانے میں انہیں کیا کھلاتی ہیں؟
میں اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ میرے پاس تین عدد سفید بلیاں ہیں۔ اور وہ خاص کھانا کھاتی ہیں، اس کے علاوہ کچھ نہیں کھاتیں۔
میں تو روٹی پکا کر اُس کو باریک چھور کو اُس کو دودھ میں ڈال کر دیتی ہوں آپ کیا کھلاتے ہیں بھائی
آپ تو ٹھیک کہہ رہے ہیں بھائی وہ لوگ کو تو خاص کھانا ہی دینا پڑتا ہے اُس سے ہٹ کر کوئی چیزکھانا پسند ہی نہیں کر تے
 

شمشاد

لائبریرین
میری والی تو felix کا کھانا کھاتی ہیں۔ روزانہ دو ڈبے، ایک صبح ایک شام

felix-can-chicken.jpg
 

الف عین

لائبریرین
مکمل تعارف کا دھاگا ابھی پڑھا، اب تک تو خوش آمدید کہہ کر ادھر پلٹ کر نہیں آیا تھا۔ اب یہ شک ہوا کہ شاید حیدر آباد کی ہو۔ اگر کنقرم کرنا چاہو تو کر جاؤ۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ پہلا موقع ہو گا کہ کوئی کسی کو آٹھ ماہ بعد خوش آمدید کہہ رہا ہے۔
میری طرف سے محفل کا حصہ بننے پہ مبارکباد وصول کریں۔
 

عثمان

محفلین
میں اس دھاگے سے گزرا تو معلوم ہوا کہ میں نے تو آپ کو خوش آمدید کہا ہی نہیں اب تک۔ حالانکہ آپ میرے بعد محفل میں آئی ہیں۔ مزید حیرت یہ کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ میں چار ہزار سے زائد مراسلے۔ :shock:
اتنا عرصہ آپ میری نظروں سے کیسے اوجھل رہیں ؟ سمجھ نہیں آئی۔ :unsure: یقیناً آپ زیر لب تبسم ہیں۔ :)
خوش آمدید! :)
 
Top