میرا اک گیت: ہرجائی

السلام علیکم!
اپنا ایک گیت آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کرنے جا رہا ہوں امید ہے آپ کے دلوں میں گھر کر جائے گا۔

ہرجائی
کیسی اگن مارے من میں تُو نے پیا لگائی
صبح شام جلائے موہے تُو بڑا ہرجائی
لُٹ گیا مارا چین سانوریا، من چندرا ستائے
رستے پہ نین سانوریا، تُو کاہے نہ آئے
خود کو چھپاؤں اپنی نظر سے،موہے لگے پرائی
کیسی اگن مارے من میں تُو نے پیا لگائی
صبح شام جلائے موہے تُو بڑا ہرجائی
دیکھو سجنا، تم سنگ کتنا، سندر سب کچھ لاگے
من پاگل اتنا، بس چلے نہ، پریم کے ایسے دھاگے
بسرا ہر غم، ساجن اب ہم، سہہ نہ سکیں جدائی
کیسی اگن مارے من میں تُو نے پیا لگائی
صبح شام جلائے موہے تُو بڑا ہرجائی
امجد میانداد
 
Top