مہندی ڈیزائن

غدیر زھرا

لائبریرین
عید پر کیوں نہیں؟ یقین مانو مجھے تو لگتا ہی نہیں کہ عید آئی ہے جب تک مہندی نہ لگاوں یا لگواوں.
بہنا سکول یا کالج میں جب ہر طرف مہندی کی خوشبو پھیلی ہوتی تھی عید کی چھٹیوں سے قبل تو جی مائل نہ ہوتا تھا سب کے مہندی بھرے ہاتھ دیکھ کر عجیب لگتا تھا..میں عام دنوں میں اپنے اس شوق کی تکمیل کر لیتی ہوں..آخری مرتبہ کچھ ماہ پہلے لگوائی اپنی سٹوڈنٹ سے اس کی فرمائش پر :) آپ کی بات بھی درست ہے کہ عید کے تہوار میں مہندی سے ہی رنگ بھرتا ہے :)
 
ماہی احمد

ہم تو اکیلے ہیں بالکل سو ہمیں تو ایسی کوئی ٹنشن نہیں... :) آپ عید کے دو تین بعد لگوا لینا :)
 
نور وجدان

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ آپ کی باری آئی چاہتی ہے۔ وعدے کے مطابق اب آپ بتائیں۔ :)

ہہہہہہہہہہہم ! اصل میں مجھے شُروع سے مہندی لگانا پسند نہیں تھا ، جس کی وجہ یہی تھی کہ مہندی لگا کے گھنٹوں اس کے انتظار میں بیٹھنا پڑتا تھا کہ کب یہ سوکھ جائے ، مجھے تب تو کرکٹ ، بیڈ منٹن یا سب آؤٹ ڈور گیمز یا انڈور گیمز پسند ہوا کرتی تھی ، اس لیے سخت کوفت ہوتی تھی ۔ مہندی لگانے کی اب عادت نہیں ہے ، یہ اور بات ہے کہ مجھ سے ملنے والے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مجھے مہندی لگانی نہیں آتی ہے
 
Top