مہرنستعلیق ویب فونٹ جاری کر دیا گیا

arifkarim

معطل
الحمدللہ مہرنستعلیق ویب فونٹ کی سٹوری ڈان نیوز نے بھی پک اپ کر لی ہے :)
Pakistani researchers develop a calligraphy-based Urdu font for the Internet - Pakistan - DAWN.COM
موازنہ بھی کر دیا ہے :)
589c18cd1d072.jpg
 
الف نظامی

لائبریرین
اور لگے ہاتھوں اپنی ایپ میں ڈال کر چیک کیا ہے تو ایسا نتیجہ ہے. یہ سکرین شاٹ تو اینڈرائڈ 6.0 کا ہے. مگر میرے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ 4.3 میں بھی ایسا ہی رینڈر ہوا ہے. ابھی تمام ورژنز پر ٹیسٹ کرنا ہے. 4.3 پر ابھی تک کوئی نستعلیق درست رینڈر نہیں ہوا تھا. :)
Screenshot_2017-02-08-23-17-11_zpsvo83djpf.png
زبردست!
 
اتنی لمبی چوڑی دوڑ دھوپ کی اب ضرورت نہیں رہی (یہاں اور یہاں دیکھیے)۔ کم از کم SVG اور EOT فارمیٹس کو تو بآسانی نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔
کیا اب بھی بلٹ پروف فونٹ فیس سی ایس ایس ڈکلئیریشن ضروری ہے؟ اس سوال کا مناسب جواب یہ ہے کہ آپ اسے استعمال کہاں کر رہے ہیں اور آپ کی سائٹ استعمال کرنے والے کون ہیں۔ یہاں قصہ یہ ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ کون سا آپریٹنگ سسٹم اور کون سے براؤزر اپنی میعاد پوری کر چکے، صارفین کی ایک بڑی تعداد انھیں استعمال کر رہی ہوتی ہے۔ ایسے میں امکانات کے دائرے میں رہتے ہوئے سپورٹ کا دائرہ وسیع تر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ عموماً ایسے بلٹ پروف سنٹیکس اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ ان کی ترتیب میں گریس فل ڈیگریڈیشن کو برتا جائے۔ :) :) :)
 
اس کے لیے گوگل کی کافی شرائط ہیں، اور ایک اہم شرط فونٹ کا OFL (اوپن فونٹ لائسنس) کے تحت جاری ہونا ہے۔
I am a type designer. How can I contribute to Google Fonts?

If you’re a type designer interested in open source font development or if your fonts are not open source, but you would like to opt-in to include your fonts in our search results, please get in touch.

:) :) :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
کیا اب بھی بلٹ پروف فونٹ فیس سی ایس ایس ڈکلئیریشن ضروری ہے؟ اس سوال کا مناسب جواب یہ ہے کہ آپ اسے استعمال کہا کر رہے ہیں اور آپ کی سائٹ استعمال کرنے والے کون ہیں۔ یہاں قصہ یہ ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ کون سا آپریٹنگ سسٹم اور کون سے طبراؤزر اپنی میعاد پوری کر چکے، صارفین کی ایک بڑی تعداد انھیں استعمال کر رہی ہوتی ہے۔ ایسے میں امکانات کے دائرے میں رہتے ہوئے سپورٹ کا دائرہ وسیع تر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ عموماً ایسے بلٹ پروف سنٹیکس اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ ان کی ترتیب میں گریس فل ڈیگریڈیشن کو برتا جائے۔ :) :) :)
اس معاملے میں مَیں تھوڑا پتھر دل واقع ہوا ہوں، اور گوگل کی مانند ہر بڑے براؤزر کے صرف حالیہ اور پچھلے ایک ورژن کی سپّورٹ کا حامی ہوں۔ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
I am a type designer. How can I contribute to Google Fonts?

If you’re a type designer interested in open source font development or if your fonts are not open source, but you would like to opt-in to include your fonts in our search results, please get in touch.

:) :) :)
جو ٹائپ ڈیزائنرز گوگل فونٹس میں اپنے فونٹس شامل کرنے کے خواہشمند ہوں، انہیں ڈیو کراس‌لینڈ وہی ربط مہیا کرتے ہیں (مثلاً یہاں اور یہاں) جو میں نے اپنی پچھلی پوسٹ میں دیا تھا۔ :) (ڈیو کراس‌لینڈ گوگل فونٹس کے لیے بطور کنسلٹنٹ کام کرتے ہیں۔)
 
16700237_1378901192166322_4340779342520184499_o.jpg

فونٹ ریلیز کرنے کے لیے ایک بار پھر شکریہ!
چند باتیں عرض ہیں۔
  • فونٹ گرافکلی بہت کمزور ہے۔ آپ نے اسکین کرنے کے بعد فونٹ کرئیٹر میں امپورٹ کیا ہے۔ جبکہ ان دنوں عرب ممالک وغیرہ سے ریلیز ہونے والے معیاری فونٹس کی کوالٹی کا بہت خیال رکھا گیا ہے۔ بہتر ہوتا کہ آپ کسی گرافک ڈیزائننگ سافٹویئر میں اشکال کی آؤٹ لائن ڈرا کرتے۔ اس سے نوڈز کم ہوتے، فونٹ سائز اور بھی کم ہوتا اور لازماً اس سے تیز رفتار ہوتا۔ اشکال کو زوم کرنے پر کمی صاف نظر آ رہی ہے یہاں تک کہ نقطوں میں بھی یکسانیت نہیں ہے۔ اشکال کی کوالٹی سے مجھے سخت حیرت ہوئی ہے۔ پرنٹ آؤٹ کرکے دیکھنا ابھی باقی ہے۔
  • کچھ زخاریف و علائم بھی فونٹ سے غائب ہیں جیسے بسم اللہ اور تزئین والے بریکیٹس۔ اگر کسی نے اپنی ویب سائٹ میں انہیں استعمال کیا تو یہ اس فونٹ میں نظر نہیں آئیں گے۔
  • کرننگ تو ہے ہی نہیں اور کشیدہ کی سپورٹ بھی محدود ہے۔ کثیر الاستعمال الفاظ میں کرننگ شامل کر دی جاتی تو بہتر ہوتا۔
امید ہے اصل فونٹ میں ان سب باتوں پر آپ غور کریں گے۔ اللہ تعالٰی ہی بہتر اجر دینے والا ہے۔
 
متلاشی

محفلین

ناظم بھائی کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ یہ ویب فونٹ ہے۔ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں (خاص کرجلی خطاطی )کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اس کے لیے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا الگ سے فونٹ بنایا جائے گا۔اس لیے اس کو اس اینگل سے نہیں دیکھنا چاہیے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
چہل کاف
کفاک ربک کم یکفیک واکفة
کفکافھا ککمین کان منک لکا

تکر کرا ککر الکر فی کبدی
تحکی مشکشکة کلکلک لکا

کفاک مابی کفاک الکاف کربته
یا کوکبا کان یحکی کوکب الفلکا
 
کیوں نہیں! کام کا ہے بھائی۔ یہاں مجھے تو پڑھنے میں آسانی جمیل میں لگ رہی ہے۔

یاد رکھیں چھوٹی تحریر میں موبائل، ویب سائٹ وغیرہ کے لیے، نوری نستعلیق بغیر کرننگ کے بھی نمبر ایک پر ہے اور شاید رہے گا۔
arifkarim
 
Top