مہرنستعلیق ویب فونٹ جاری کر دیا گیا

فاتح

لائبریرین
مہر نستعلیق ایمبیڈ کر کے calibre سے epub فائل بنائی ہے.
400 صفحات. سائز 1MB
اوپن بھی کیلیبر میں ہی کی ہے.
Untitled_zpsfj87hbyj.jpg
حضور، فون پر ای پب فائل ارسال فرمائیے۔۔۔تا کہ اسے الڈیکو اور دیگر ریڈرز میں کھول کر دیکھوں کہ کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
متلاشی بھائی،لائن ہائیٹ بڑھانے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے.
لائن ہائٹ کو تو فونٹ کی بجائے ای‌پب کی سی‌ایس‌ایس فائل میں بھی ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے نا؟ ( میں نے کبھی Calibre استعمال نہیں کیا، لیکن ایک ای‌پب فائل بنیادی طور پر تو ایک سٹیٹک ویب‌سائٹ ہی ہوتی ہے۔)
 
لائن ہائٹ کو تو فونٹ کی بجائے ای‌پب کی سی‌ایس‌ایس فائل میں بھی ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے نا؟ ( میں نے کبھی Calibre استعمال نہیں کیا، لیکن ایک ای‌پب فائل بنیادی طور پر تو ایک سٹیٹک ویب‌سائٹ ہی ہوتی ہے۔)
جی کیا جا سکتا ہے.
 
یہاں پڑھنے میں آسان کون سا فونٹ ہے؟
وہی جس کے قریب کوئی دوسرا فونٹ نہیں پھٹکتا۔۔۔
دونوں ہی نہیں۔ کرننگ/سپیسنگ سے زیادہ مجھے سطروں کے درمیان کم فاصلہ پریشان کر رہا ہے۔ :)
سطروں کے درمیان کم فاصلہ اس لیے ہے کہ نستعلیق ڈیفالٹ فونٹ نہیں۔
 
مہر نستعلیق ایمبیڈ کر کے calibre سے epub فائل بنائی ہے.
400 صفحات. سائز 1MB
اوپن بھی کیلیبر میں ہی کی ہے.
Untitled_zpsfj87hbyj.jpg
پہلے ای پب فائل بناتے وقت ایمبیڈ آل فونٹ کی آپشن سیلکٹ کر لی تھی۔
اب صرف مہر ایمبیڈ کیا ہے تو فائل سائز کم ہو کر 465 کے بی رہ گیا ہے۔ :)
 
متلاشی

محفلین
متلاشی بھائی،لائن ہائیٹ بڑھانے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے.
لائن ہائٹ آپ خود فونٹ کے مطابق سیٹ کر سکتے ہیں۔ نوری نستعلیق دہلوی طرز کا خط ہے ۔ اس کی لائن ہائٹ اور ہوتی ہے۔ جبکہ مہر نستعلیق لاہوری طرزِ نستعلیق پر مبنی ہے۔ اس کی لائن ہائٹ اور ہے۔ لائن ہائٹ فونٹ کی تو میرے خیال سے ٹھیک ہے۔
 
arifkarim

معطل

مائکروسافٹ ورڈ میں بھی لمبے الفاظ اوپر سے کٹ رہے ہیں یا اوپر والی سطروں میں گھس رہے ہیں۔ بائی ڈیفالٹ نستعلیق فانٹس کی لائن ہائٹ فانٹ کے ترچھے پن کی وجہ سے زیادہ ہونی چاہئے۔ ہم نے اسے جمیل میں اس طرح سیٹ کیا تھا کہ ۲۲۰۰۰ لگیچرز میں سب سے اونچے لگیچر کی اونچائی فانٹ کی لائن ہائٹ بنا دی تھی۔ یوں مسئلہ حل ہو گیا تھا
 
فاتح

لائبریرین
مائکروسافٹ ورڈ میں بھی لمبے الفاظ اوپر سے کٹ رہے ہیں یا اوپر والی سطروں میں گھس رہے ہیں۔
آج ہی مجھے بھی یہ تجربہ ہوا۔۔۔ ایک شعر لکھنا تھا اور آج پہلی دفعہ ورڈ میں مہر نستعلیق چنا لیکن شعر میں لفظ "کھل" موجود تھا جس کا کاف کٹ گیا اور یوں یہ چند سیکنڈز کا سفر دوبارہ جمیل نوری نستعلیق پر ختم ہوا۔ :laughing:
 
آپ محض لائن سپیسنگ تھوڑی بڑھا کر مطلوبہ ہدف حاصل کر سکتے تھے۔
 
ماشاءاللہ متلاشی مبارکاں وہ مبارکاں
شروع سے سب لڑیاں دیکھ لیں۔ جہاں مہر نستعلیق ڈاؤنلوڈ کا اوپشن ہے میں نے کوشش کی لیکن فونٹ ڈاؤنلوڈ نہیں ہوا
اگر بشرط سہولت آپ مجھے لنک دیں تو بڑی مہربانی ہوگی
 
ڈاؤنلوڈ لنک یونیورسٹی کی سائٹ پر موجود ہے
 
فاتح

لائبریرین
آپ محض لائن سپیسنگ تھوڑی بڑھا کر مطلوبہ ہدف حاصل کر سکتے تھے۔
اور اس کے بعد ایک صفحے کا مواد 2 صفحات پر پھیلا دیتا۔۔۔۔ ہے نا؟ اتنی کون سی مجبوری تھی۔۔۔ سیدھا سا جمیل نوری نستعلیق زندہ باد کا نعرہ لگانا بہتر لگا۔ :laughing:
 
آخری تدوین:
Top