مکی کا بلاگ وطین کی سروس پرنہیں کھل رہا

محمدعلی مکی کا بلاگ وطین کی سروس پرنہیں کھل رہا ہےhttp://makki.urducoder.com/
یہ ایریرآرہا ہے۔
Dear Valuable Customer,
Your requested site is blocked by PTA. Please consult PTA if you have any query regarding requested site۔​
اسکرین شاٹ​
390558_241998119199059_100001666174747_681649_656310157_n.jpg
 
عثمان

محفلین
کیا معلوم کہ ان کے بلاگ پر موجود حساس موضوعات پر تحاریر سے خار کھا کر ان کا بلاگ بلاک کیا جا رہا ہو۔:oops:
 
مکی

معطل
سرکار کے پیغام میں کوئی ابہام نہیں، یہ بالکل واضح ہے کہ پاکستان میں صرف مذہبی جنونیوں کا ہی راج چلے گا، عقل وخرد کا یہاں کوئی کام نہیں، ویسے پی ٹے اے کو کچھ حضرات نے ای میل بھیج کر متوجہ کیا ہے، اور پی ٹی اے نے یہ حرکت کر کے ثابت کیا ہے کہ ان کے ہاں بھی ویسے ہی" گ" بیٹھے ہیں۔۔ خیر مجھے اس سارے پلان کا پہلے سے ہی علم تھا، وہ اپنی صفوں میں غداروں کو تلاش کریں۔۔ :rollingonthefloor:

بلاگ دیکھنے کے لیے یہ ربط ٹرائی کریں، اگرچہ میں ٹور براؤزر بنڈل کی تجویز دوں گا کہ اس کے سامنے کسی حکومت کی نہیں چلتی ;)
 
نہايت نيك كام كيا پي ٹی اے نے ، عقل كل قسم كے "بدمذہب جنونيوں" كو تنقيد اور ہذيان كا فرق جاننا چاہیے ۔

سرکار کے پیغام میں کوئی ابہام نہیں، یہ بالکل واضح ہے کہ پاکستان میں صرف مذہبی جنونیوں کا ہی راج چلے گا، عقل وخرد کا یہاں کوئی کام نہیں، ویسے پی ٹے اے کو کچھ حضرات نے ای میل بھیج کر متوجہ کیا ہے، اور پی ٹی اے نے یہ حرکت کر کے ثابت کیا ہے کہ ان کے ہاں بھی ویسے ہی" گ" بیٹھے ہیں۔۔ خیر مجھے اس سارے پلان کا پہلے سے ہی علم تھا، وہ اپنی صفوں میں غداروں کو تلاش کریں۔۔ :rollingonthefloor:

بلاگ دیکھنے کے لیے یہ ربط ٹرائی کریں، اگرچہ میں ٹور براؤزر بنڈل کی تجویز دوں گا کہ اس کے سامنے کسی حکومت کی نہیں چلتی ;)
 
مکی

معطل
احباب کے لئے ایک ملائم سا مشورہ ہے کہ خواہ وہ مذکورہ بلاگ کے مواد سے اتفاق رکھتے ہوں اور اس کے حامی ہوں یا پھر غیر متفق ہوں اور اس کے مخالف ہوں، ہر دو صورت میں ایک دوسرے پر طنز و تشنیع، چڑانے اور طیش دلانے والے لہجے یا پھر شدید الفاظ میں مذمت کر کے محفل کی فضا کو مکدر نہ کریں۔ موضوع کے مطابق عام رائے زنی اور تبصرے میں کوئی حرج نہیں۔ :)

حالانکہ ابھی حالات اس نہج کو نہیں پہونچے ہیں کہ ہمیں کوئی ادارتی اقدامات اٹھانے کے بارے میں سوچنا پڑے اس لئے حفظ ما تقدم کے طور پر یہ مشورہ دیا ہے۔ :)
 
عثمان

محفلین
السلام علیکم
کون سے حساس موضوعات پر لکھا ہے ؟
مذہب اور تہذیب سے متعلق کوئی بھی موضوع پاکستانی معاشرے میں ہمیشہ حساس ہی رہا ہے۔ لگی پٹی ڈگر سے ہٹ کر کسی بھی فکر کو شدید مزاحمت اور مخالف کا سامنا رہتا ہے۔ یہ الگ موضوع ہے کہ آیا فکر معیاری ہے یا غیر معیاری۔ مدلل ہے یا نہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

بہت شکریہ ۔

پڑھ کے ہی اندازہ ہو سکتا ہے لیکن مکی بھائی کا بلاگ کھلتا ہی نہیں ۔ دوسری سائٹ پر ری ڈائریکٹ (یہی کہیں گے ؟) ہو جاتا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مذہب اور تہذیب سے متعلق کوئی بھی موضوع پاکستانی معاشرے میں ہمیشہ حساس ہی رہا ہے۔ لگی پٹی ڈگر سے ہٹ کر کسی بھی فکر کو شدید مزاحمت اور مخالف کا سامنا رہتا ہے۔ یہ الگ موضوع ہے کہ آیا فکر معیاری ہے یا غیر معیاری۔ مدلل ہے یا نہیں۔

میں انٹرنیٹ پر دوسری سائٹس کم دیکھی ہیں لیکن چند ایک جو نظر سے گزریں تو لگا کہ دوسرے معاشروں میں بھی انتہا پسندی گہری جڑیں رکھتی ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
احباب کے لئے ایک ملائم سا مشورہ ہے کہ خواہ وہ مذکورہ بلاگ کے مواد سے اتفاق رکھتے ہوں اور اس کے حامی ہوں یا پھر غیر متفق ہوں اور اس کے مخالف ہوں، ہر دو صورت میں ایک دوسرے پر طنز و تشنیع، چڑانے اور طیش دلانے والے لہجے یا پھر شدید الفاظ میں مذمت کر کے محفل کی فضا کو مکدر نہ کریں۔ موضوع کے مطابق عام رائے زنی اور تبصرے میں کوئی حرج نہیں۔ :)

حالانکہ ابھی حالات اس نہج کو نہیں پہونچے ہیں کہ ہمیں کوئی ادارتی اقدامات اٹھانے کے بارے میں سوچنا پڑے اس لئے حفظ ما تقدم کے طور پر یہ مشورہ دیا ہے۔ :)

میں جب فورم جوائن کیا تھا تب یہاں پر گفتگو تقریبا ہر موضوع پر متوازن انداز میں ہوا کرتی تھی اور یہ خوبی بہت نمایاں اور پسندیدہ تھی یہاں نئے افراد کی توجہ کے لیے ۔ علمی اور تحقیقی طرز میرا دل ہوتا ہے کہ نمایاں رہے اور پھر کسی بھی موضوع (حساس یا عمومی) پر گفتگو کی جائے تو پڑھنے والا یہ ضرور محسوس کرے گا کہ اس کے علم میں کسی نہ کسی زاویہ سے اضافہ ہوا
 
اور یہاں سے یہ پوسٹ ایک تاریخی موڑ لینے والی ہے :D

ویسے خصوصی طور پر آپ کے لیے ا یک تازہ تحریر رقم کی ہے، امید ہے پسند فرمائیں گی :biggrin:
فى الحال تو ربط نہيں كھل رہا اس مراسلے والا ، آپ يہ تحرير محفل پر ارسال كر ديں مطالعے اور رائے كے قابل ہوئى تو ضرور ، اور اگر بلاگ كى بعض دوسرى تحريروں كى طرح دوسروں كو مذہبى جنونى كہہ كر تحقير و تمسخر سے لبريز ہوئى تو ظاہر ہے كہ معذرت ۔۔۔ اختلاف كبھی برا نہيں لگتا دھونس اور تحقير ضرور برى لگتى ہے۔
 
Top