مکہ مکرمہ میں کرین گر نے سے 52افراد شہید،30 زخمی

mohdumar

محفلین
world-maccacraincollapse-52shaheed_9-11-2015_197129_l.jpg
مکہ مکرمہ.......سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں صفا اور مروہ کے درمیان تعمیراتی کرین گر گئی۔ عرب نیوز کے مطابق حادثے میں 52افراد شہید اور 30زخمی ہوئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں طوفانی بارشیں جاری ہیں جن کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

بارش کے باعث کرین اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکی اور گر گئی۔سعودی سول ڈیفنس اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حادثے کی تصدیق کی ہے۔

کرین حرم شریف میں توسیعی کاموں کے سلسلے میں لگائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ آج جمعہ تھا اور ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے حرم شریف اور گردو نواح میں لاکھوں افراد موجود ہیں، جبکہ حج کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں حجاج کرام مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

Source
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ زخمیوں کو صحتِ کامل دے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین!
واقعی ہم اللہ ہی کی طرف سے آئے ہیں اور لوٹ کر اُسی کی طرف ہم نے جانا ہے۔ ان شاءاللہ!
 

Fawad -

محفلین
Olson_on_Mecca_incident.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی جانب سے سانحہ مکہ میں زخمی ہونیوالے پاکستانی افراد سے اظہار ہمدردی


اسلام آباد (۱۲ ستمبر ، ۲۰۱۵) __ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور کمیونٹی کی جانب سے گیارہ ستمبر کو سعودی عرب میں کرین حادثے میں زخمی ہونیوالے پاکستانیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ہماری تمام تر دعائیں اس واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد اور ان کےاہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اور ہم متاثرین کی جلد صحت یابی اور بحفاظت وطن واپسی کے لیے دعا گو ہیں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


www.state.gov


https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu


http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Top