مکمل غزل درکار ہے!

سید فصیح احمد

لائبریرین
السلام علیکم دوستو!
انور شعور کا ذیل شعر کہیں پڑھا ،

جو کچھ کہو قبول ہے تکرار کیا کروں
شرمندہ اب تمہیں سرِ بازار کیا کروں

دوستوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس یہ مکمل غزل موجود ہو تو براہِ مہربانی یہاں چسپاں کر دیں :) ،

جزاک اللہ
فصیح احمد
 

ساقی۔

محفلین
جو کچھ کہو قبول ہے تقرار کیا کروں
شرمندہ اب تمہیں سر ِبازار کیا کروں

معلوم ہے کہ پار کھلا آسمان ہے
چھوٹتے نہیں ہیں یہ در و دیوار کیا کروں

اس حال میں بھی سانس لئے جا رہا ہوں میں
جاتا نہیں ہے آس کا آزار کیا کروں

ہیں واشگاف مجھ پہ تمہاری عنایتیں
جو ان کہی نہ ہو اسے اظہار کیا کروں

پھر ایک بار وہ رخ ِمعصوم دیکھتا
کھلتی نہیں ہے چشم ِگنہگار کیا کروں

یہ پُر سکون صبح یہ میں یہ فضا شعور
وہ سو رہے ہیں اب انھیں بیدار کیا کروں

انور شعور

سید فصیح احمد
 

سید فصیح احمد

لائبریرین

سید فصیح احمد

لائبریرین
جو کچھ کہو قبول ہے تقرار کیا کروں
شرمندہ اب تمہیں سر ِبازار کیا کروں

معلوم ہے کہ پار کھلا آسمان ہے
چھوٹتے نہیں ہیں یہ در و دیوار کیا کروں

اس حال میں بھی سانس لئے جا رہا ہوں میں
جاتا نہیں ہے آس کا آزار کیا کروں

ہیں واشگاف مجھ پہ تمہاری عنایتیں
جو ان کہی نہ ہو اسے اظہار کیا کروں

پھر ایک بار وہ رخ ِمعصوم دیکھتا
کھلتی نہیں ہے چشم ِگنہگار کیا کروں

یہ پُر سکون صبح یہ میں یہ فضا شعور
وہ سو رہے ہیں اب انھیں بیدار کیا کروں

انور شعور

سید فصیح احمد
بیحد شکریہ برادرِ محترم ! سلامت رہیں ، آمین ! :)
 

ساقی۔

محفلین
دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا

یہ والی کونسی ہے؟؟؟؟؟

یہ ملی ہے چیک کریں ۔

BookReaderImages.php
 

محمد اسلم

محفلین
؏ چل دئے سوئے حرم،کوئے بُتاں سے مومن
جب دِیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
(ارشد علی خان قلقؔ)

شاید یہ ہے،،، کوئی شک؟؟؟
 
Top