مکمل " غزل" اردو محفل میں پہلی بار

جیا راؤ

محفلین
سخنوروں کی اس محفل میں اپنی ادنٰی رائے کےاظہار کی جسارت کر رہی ہوں۔۔

بہت اچھی لگی آپ کی غزل۔۔
ڈھیروں داد قبول کیجئے۔۔
یہ دو اشعار بہت بھائے:

کرتے رہے ہیں یاد ، انہیں بے بسی سے ہم
اشکوں کو زیب و زینتِ مژگاں کئے بغیر

سمجھا ہے کس نے رمزِ حقیقت کو ہمنفس
دل کو اسیرِ کاکلِ پیچاں کئے بغیر
 

شمشاد

لائبریرین
جیا راؤ میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

آپ تعارف کے زمرے میں‌ اپنا تعارف تو دیں تا کہ بات چیت میں آسانی رہے۔
 

مغزل

محفلین
ارے ارے مغل جی۔ ہم آپ کا مذاق نہیں اڑا رہے بلکہ مذاق کر رہے ہیں۔ ان دونوں میں تو فرق آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ آپ اہل زباں ہیں اور میں ایک دیہاتی پشتون ی بیٹی ;)

شمشاد بھائی مغل صاحب کو ناراض نہ کردینا
بالکل شمشاد بھائی، تبھی تو اتنی جسارت کی ۔ وہ تو شکر ہے کہ "تین میموں والے صاحب" کی پھلجھڑی کے طرف ان کا خیال نہ گیا اوپس۔ میں نے تو بتادیا۔۔۔۔۔ خیر کوئی بات نہیں میں وہ حربہ استعمال کروں گی ۔

بھٹیارن اور فضلوکی لڑائی ہوگئی ۔ کسی نے شوشہ چھوڑ دیا
"کہیں مائی کی توجہ اینٹ کے طرف نہ ہو جائے؟
بھٹیارن نے سن کر کہا ، " سن لیا اور اینٹ اٹھالی مارنے کے لیے
اس آدمی نے کہا کہٍ فضلو کا خیال بھاگنے کی طرف نہ جائے"
ٍفضلو نے کہا " سن لیا " اور یہ جا وہ جا۔۔۔۔۔ پل میں نظروں سے اوجھل ہوگیا


ٹھیک ہے صاحب۔۔۔ کوئی بات نہیں۔۔۔ میں دوستوں کا مذاق کا حق ۔۔۔ برائے اصلاح ہی لیتاہوں۔۔
تو اب ایک میم کو راضی کرنا پڑے گا کہ دوسری اور تیسری میم کی اجازت مل جائے ۔۔ شریعت نے تو چار کی دی ہے۔۔۔:grin:
 

مغزل

محفلین
سخنوروں کی اس محفل میں اپنی ادنٰی رائے کےاظہار کی جسارت کر رہی ہوں۔۔

بہت اچھی لگی آپ کی غزل۔۔
ڈھیروں داد قبول کیجئے۔۔
یہ دو اشعار بہت بھائے:

کرتے رہے ہیں یاد ، انہیں بے بسی سے ہم
اشکوں کو زیب و زینتِ مژگاں کئے بغیر

سمجھا ہے کس نے رمزِ حقیقت کو ہمنفس
دل کو اسیرِ کاکلِ پیچاں کئے بغیر


بہت شکریہ جیا (ثانی) میں انتہائی ممنون ہوں کہ آپ نے مجھے اس قدر سراہا۔
میں آپ کا کلام پڑھنے کی جسارت کرتاہوں۔۔ وہیں‌ملتے ہیں۔۔۔ سی یا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top