مکمل برائے اصلاح

الف عین

لائبریرین
بہت مشکل ہے۔
لیکن پھر بھی یہ ایک شعر دیکھیں:

اُس حُسن کو تعریف کی کیسی ہے ضرورت؟
اعظم یہ غزل تُو نے کی بیکار مکمل
بحر میں تو درست ہے، لیکن بہتری کی گنجائش ہے۔ مثلاً
اُس حُسن کو تعریف کی اب کیا ہے ضرورت؟
اعظم یہ غزل کی گئی بیکار مکمل
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کیا اب ٹھیک ہے:​
نے دوست ملے ہم کو نہ اغیار مکمل
مدت ہوئی دیکھا ہی نہیں یار مکمل​
جو شخص بھی دیکھا تو فقط ایسا کہ جس کا
کردار ہی پورا ہے نہ گفتار مکمل
"اب فرق وفا میں نہ جفا میں کوئی باقی"
اقرار ہی پورا ہے نہ انکار مکمل
کہنے کوہم انساں ہیں، یہ عالم ہے ہمارا
اک پل میں بدل دیتے ہیں اقدار مکمل
اُس حُسن کو تعریف کی اب کیا ہے ضرورت؟
اعظم یہ غزل کی گئی بیکار مکمل
 
Top