مٹر پلاؤ

نیلم ، آپکو اللہ پوچھے :disappointed: ، ہاہا
ہاں اس معاملے میں آپ خاصے بدنصیب ہیں۔۔۔:)
کہانی کچھ یوں ہے۔۔۔۔۔
یہاں تو گھر سے باہر نکلو۔ کونے پر کاٹھیاواڑی چھولے والا کھڑا ہے۔ تھوڑا آگے دہی بڑے والا، اگلے قدم پر چھولے کی چاٹ والا، اس سے آگے حلیم بریانی والا، پھر گول گپے والا، پھر فروٹ چاٹ، ٹرائفل، دودھ دلاری، ربڑی، گاجر کا حلوہ، اخروٹ کا حلوہ، حلوہ پوری، سیخ کباب، تکہ، چکن تکہ، فرائی مچھلی، مچھلی کا کٹاکٹ، کلیجی کا برگر، قیمہ فرائی اور پراٹھے والوں کے ٹھیلے۔ اس کے علاوہ فاسٹ فوڈ، اور باربی کیو کے ہوٹل۔ لگتا ہے کہ ہم صرف کھانے کے لیے دنیا میں آئے ہیں۔:D
میرے کزنز جو یو کے میں ہی ہیں۔ یہاں جب آتے ہیں انہی ٹھیلوں پر کھا کھا کر طبیعت خراب کر بیٹھتے ہیں۔ سونے پر سہاگہ کہ پھر بھی ان ٹھیلوں کی جان نہیں چھوڑتے۔
کہتے ہیں، "وہاں یہ لزتیں کہاں نصیب ہوتی ہیں۔ اس معاملے میں ہم بدنصیب ہیں"۔۔:)
 
ادرک کی مقدار کچھ زیادہ نہیں ہے؟ :) :) :)

ویسے ہمارے پاس ہرے مٹر کے تازہ دانے دستیاب ہوتے ہیں اس لیے ان کو گلانے کے لیے علیحدہ سے کوشش نہیں کرنی ہوتی۔ :) :) :)
 
پپو

محفلین

بھائی ابن سعید آخر تجربہ بول پڑا نا اب ہم کو کیا پتا لڑکی کی ریسیپی ٹھیک ہے یا غلط ہم تو ایک دوست بچانے مین لگے رہے ریسیپی کو دیکھا ہی نہیں
 
نیلم

اگر آپ کو ادرک نہیں پسند تو آپ اس کو سکپ بھی کر سکتےہیں بھیا اور مقدار بھی اپنی مرضی کی رکھ سکتےہیں..لیکن ادرک ہوتی بہت فائدہ مند ہے.
جی یہ تواسانی ہے بہت آپ کےلیے..ہمارئےپاس بھی مٹر اچھےہی ملتےہیں آوٹ آف سیزن جو مٹرہوتےہیں وہ تھوڑے ہارڈ ہوتےہیں
 
بھائی ابن سعید آخر تجربہ بول پڑا نا اب ہم کو کیا پتا لڑکی کی ریسیپی ٹھیک ہے یا غلط ہم تو ایک دوست بچانے مین لگے رہے ریسیپی کو دیکھا ہی نہیں
ویسے ترکیب میں کوئی خامی نہیں۔ کیوں کہ وہاں ایک ہی ادرک استعمال کرنے کی بات کی گئی ہے۔ بس اجزا کی فہرست مین زیادہ منگوا لیا گیا ہے تا کہ بعد میں کسی اور پکوان مین استعمال ہو جائے۔ ویسے شادیوں مین جو باورچی آتے ہیں وہ بھی کئی دفعہ مسالے زیادہ لکھوا دیتے ہیں اور ماندہ مسالے پس انداز کر کے اپنے ساتھ باندھ لے جاتے ہیں۔ :) :) :)
 
اگر آپ کو ادرک نہیں پسند تو آپ اس کو سکپ بھی کر سکتےہیں بھیا اور مقدار بھی اپنی مرضی کی رکھ سکتےہیں..لیکن ادرک ہوتی بہت فائدہ مند ہے.
ہمیں ادرک پسند ہے اور اکثر پکوانوں میں استعمال کرتے ہیں لیکن مٹر پلاؤ میں زیادہ مسالے ڈالنے سے گریز ہی کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
پپو

محفلین
اب آپ اصل بات بتائیں ادرک کتنا ڈالنا ہےبھائی پاکستانی تو اب چولہا جلا کے سب کچھ کاٹ کے پکانے ہی والے ہوں ہونگے
 
نیلم

محفلین
ویسے ترکیب میں کوئی خامی نہیں۔ کیوں کہ وہاں ایک ہی ادرک استعمال کرنے کی بات کی گئی ہے۔ بس اجزا کی فہرست مین زیادہ منگوا لیا گیا ہے تا کہ بعد میں کسی اور پکوان مین استعمال ہو جائے۔ ویسے شادیوں مین جو باورچی آتے ہیں وہ بھی کئی دفعہ مسالے زیادہ لکھوا دیتے ہیں اور ماندہ مسالے پس انداز کر کے اپنے ساتھ باندھ لے جاتے ہیں۔ :) :) :)
دیکھا بچو...کتنے عقلمند ہیں ہمارےبھیا...
 
اب آپ اصل بات بتائیں ادرک کتنا ڈالنا ہےبھائی پاکستانی تو اب چولہا جلا کے سب کچھ کاٹ کے پکانے ہی والے ہوں ہونگے
جو لوگ ناپ تول کر کھانا بنائیں ان کی باورچیت ہمیشہ مشکوک ہوتی ہے۔ کھانا بنانے کی ترکیب کو فالو نہیں کیا جاتا بلکہ اس کو ایک نظر دیکھ کر اس کا ذئقہ ذہن میں اتارنے کی کوشش کی جاتی ہے اس کے بعد سب کچھ اپنی پسند، مرضی اور تجربات کے حوالے کر کے چولھا گرم کیا جاتا ہے۔ :) :) :)
 
پپو

محفلین
اس کا مطلب ہے یہ پلاؤ نہیں پکنے کا
چل بھائی انیس الرحمن والا ہی پکاتے ہیں ِِ ِ۔۔خیالیِ
 
نیلم

محفلین
جو لوگ ناپ تول کر کھانا بنائیں ان کی باورچیت ہمیشہ مشکوک ہوتی ہے۔ کھانا بنانے کی ترکیب کو فالو نہیں کیا جاتا بلکہ اس کو ایک نظر دیکھ کر اس کا ذئقہ ذہن میں اتارنے کی کوشش کی جاتی ہے اس کے بعد سب کچھ اپنی پسند، مرضی اور تجربات کے حوالے کر کے چولھا گرم کیا جاتا ہے۔ :) :) :)
میں نےبھی کبھی ناپ تول نہیں کیا بھیا..ہمیشہ اندازےسے بناتی ہوں...
 
Top