مٹر پلاؤ

نیلم

محفلین
مٹر پلاؤ

اشیاء:
چاول آدھا کلو
مٹر آدھا کلو
گھی ایک پاؤ
پیاز آدھا کلو
ادرک ایک پاؤ
لونگ 6 عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
بڑی الائچی 3 عدد
نمک حسبِ ضرورت
کالی مرچ حسبِ ضرورت
سیاہ زیرہ حسبِ ضرورت

ترکیب:
درمیانہ سائز کی ایک پیاز کاٹ کر گھی میں ہلکی آنچ پر بادامی رنگ میں تل لیں? اب اس میں ایک باریک کٹی ہوئی ادرک، لونگ، دارچینی، اور بڑی الائچیاں کھول کر ڈال دیں ? ساتھ ہی مٹر کے دانے بھی شامل کر دیں? تھوڑا بھوننے کے بعد اس میں پانی شامل کر دیں? پانی کی مقدار خاصی ہونی چاہئے تاکہ مٹر گلنے کے باوجود آدھا لیٹر کے قریب پانی بچ جائے? مٹر گل جائیں تو ان میں چاول نتھار کر ڈال دیں (چاول کم از کم نصف گھنٹہ پہلے بھگو لیں) چاول میں ایک کَنی رہ جائے اور پانی خشک ہو جائے تو دم پر لگا دیں? دم دینے سے قبل اس میں پسی ہوئی کالی مرچ اور سفید زیرہ ڈالنا نا بھولئے
دس سے پندرہ منٹ میں نہایت مزیدار پلاؤ تیار ہو گا.
C47F14F1_zps5a9a5a2e.jpg
 

عسکری

معطل
یہ سب ملنےکےلیے محنت کرنی پڑتی ہے بھیا..آپ شادی سے انکاری ہو ورنہ آج ہماری بھابھی کے ہاتھوں آپ یہ پلاؤ کھا رہےہوتے..lollll
سب سے پہلی بات اس کام کے لیئے شادی کی کوئی ضرورت نہیں ہم خود ہمارے ساتھ سب اتنے اچھے بناتے ہیں کہ بس :p کوئی محنت نہیں چاہیے اس کام میں :D
 

پپو

محفلین
یہ سب ملنےکےلیے محنت کرنی پڑتی ہے بھیا..آپ شادی سے انکاری ہو ورنہ آج ہماری بھابھی کے ہاتھوں آپ یہ پلاؤ کھا رہےہوتے..lollll
پاکستانی بھائی آپ جیسے سمجھدار انسان سے میں کم از کم یہ امید نہیں رکھتا کہ صرف پلاؤ کے شوق اتنا بڑا رسک لیں
 
Top