مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں

زبیر مرزا

محفلین

مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
خدا کب بلا لے مجھے اپنے گھر میں
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں

جو لوگوں سے سُن سُن کے نقشے ہیں کھینچے
حقیقت میں ہوں گے مناظر وہ کیسے
کبھی جا کے دیکھوں خود آنکھوں سے اپنی
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں

خُدا نے اُتارا جسے آسماں سے
کِیا نَصب تھا جس کو پیغمبروں نے
اُسی حَجر ِ اسوَد کا بوسہ مَیں لے لوں
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں

میرے سامنے ہو وہ کعبہ کی چوکھٹ
وہ رکن ِ یمانی ، وہ میضاب ِ رحمت
مَیں صحن ِ حرم میں کروں جا کے سجدے
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں

وہ شہر ِ حرم وہ مدینے کی گلیاں
وہ عَرفات کا دن ، مِنیٰ کی وہ راتیں
مَیَسَّر کبھی ہوں ہمیں سارے جلوے
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں

میرے سامنے ہو وہ گنبد ِ خضریٰ
وہ روضے کی جالی وہ جنّت کا گوشہ
کبھی چوم لوں جا کے خاک ِ مدینہ
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں

نہیں ہے بھروسہ کوئی زندگی کا
اُسی کو خبر ہے وہ سب جانتا ہے
بُلا لے گا ہم کو وہ مرنے سے پہلے
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں

الصلوة والسلام عليک يا سيدی يارسول الله
الصلوة والسلام عليک يا سيدی ياحبيب الله
 

مہ جبین

محفلین
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
خدا کب بلا لے مجھے اپنے گھر میں
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
جو لوگوں سے سُن سُن کے نقشے ہیں کھینچے
حقیقت میں ہوں گے مناظر وہ کیسے
کبھی جا کے دیکھوں خود آنکھوں سے اپنی
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
خُدا نے اُتارا جسے آسماں سے
کِیا نَصب تھا جس کو پیغمبروں نے
اُسی حَجر ِ اسوَد کا بوسہ مَیں لے لوں
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
میرے سامنے ہو وہ کعبہ کی چوکھٹ
وہ رکن ِ یمانی ، وہ میضاب ِ رحمت
مَیں صحن ِ حرم میں کروں جا کے سجدے
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
وہ شہر ِ حرم وہ مدینے کی گلیاں
وہ عَرفات کا دن ، مِنیٰ کی وہ راتیں
مَیَسَّر کبھی ہوں ہمیں سارے جلوے
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
میرے سامنے ہو وہ گنبد ِ خضریٰ
وہ روضے کی جالی وہ جنّت کا گوشہ
کبھی چوم لوں جا کے خاک ِ مدینہ
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
نہیں ہے بھروسہ کوئی زندگی کا
اُسی کو خبر ہے وہ سب جانتا ہے
بُلا لے گا ہم کو وہ مرنے سے پہلے
مَیں مُدّت سے اِس آس پر جی رہا ہوں
الصلوة والسلام عليک يا سيدی يارسول الله
الصلوة والسلام عليک يا سيدی ياحبيب الله
جزاک اللہ زحال مرزا بھائی
اللہ ہم سب کو بار بار حرمین طیبین کی حاضری نصیب فرمائے آمین
 
Top