تعداد اتنی اہم نہیں۔ یہ دیکھیں لوگ چارجڈ کتنا ہیں۔ تحریک انصاف کے جلسوں کی یاد تازہ کردی۔
وہ تو ہوں گے۔۔
کرائے کے ہیں۔
ویڈیوز دیکھی نہیں آپ نے شاید واٹس ایپ پر گردش کرتی ہوئی۔
تحریک انصاف والے میں کرائے والے نہیں تھے۔ تفریحات کرنے والے ضرور تھے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ہم نے سول نافرمانی کا اعلان نہیں کیا، بجلی کے بل نہیں جلائے، اورسیز پاکستانیوں کو ہنڈی کی ترغیب نہیں دی
(حافظ حمد اللہ کا دھرنے میں خطاب)
 

الف نظامی

لائبریرین
مذہب کارڈ کا طعنہ دینے والو
تم نے اس ملک میں
  • بنگالی کارڈ
  • پنجابی کارڈ
  • پشتون کارڈ
  • سندھی کارڈ
  • بریلوی کارڈ
  • دیوبندی کارڈ
  • اہل حدیث کارڈ
  • شیعہ سنی فساد کارڈ استعمال کیا
مگر ایک کارڈ
لا الہ الااللہ کا ہے
جس کو تم تا قیامت ختم نہیں کر سکتے
اب تبدیلی بلٹ سے نہیں ، بیلٹ سے آئے گی
(شاہ اویس نورانی ، آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے)
 

الف نظامی

لائبریرین
نائن الیون کے بعد امریکہ کی حکمت عملی تھی کہ :
اسلامی دنیا کے نوجوان کو اشتعال دلاو تاکہ وہ ریاست سے ٹکرائیں اور ہم ریاستی قوت کی مدد سے ان کا خاتمہ کردیں
وہ پاکستان میں یہ حالات پیدا کر کے پاکستان کے مذہبی نوجوان کو نیست و نابود کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے ان کو ناکام کیا۔
آج
پاکستان کے نوجوان آئین کے ساتھ کھڑے ہیں ، جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
(مولانا فضل الرحمن ،آزادی مارچ سے خطاب)
 

فرقان احمد

محفلین
آج مولانا کی تقریر گہرے تدبر اور بصیرت کی غماز ہے۔ دھیمے لہجے میں مضبوط اور گہری گفتگو۔
مولانا صاحب انتہائی منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔ اُن کی تقریر سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ کہیں نہ کہیں معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ وہ یہاں سے کچھ نہ کچھ لے کر ہی جانا چاہیں گے؛ کم از کم ایک آدھ استعفیٰ، وگرنہ، شاید تصادم کے باعث ملنے والی ہمدردیاں۔ یہ تو خیر وقت بتائے گا۔ کشتیاں واقعی جلا دی گئی ہیں اور کچھ نہ کچھ ہو کر رہے گا، الا یہ کہ مجمع کا سائز کم پڑتا جائے جس کے آثار کم کم ہیں۔
 
Top