الف نظامی

لائبریرین
اگر شیخ رشید کو چپڑاسی سے ترقی دے کر وزیر ریلوے بنایا جا سکتا ہے تو مولانا فضل الرحمن اور عمران خان کا رابطہ ہونا بھی ممکن ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
عملیت پسندی کے لیے آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کا طرز فکر اپنایا جاسکتا ہے۔
عملیت پسندی ایک حد تک ہی کامیاب ہو سکتی ہے۔ جیسے حالیہ الیکشن کے بعد عمران خان کو مجبورا ایم کیو ایم اور ق لیگ کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا تھا۔ اگر پی ٹی آئی کی سیٹیں 100 سے نیچے ہوتی تو خان صاحب کسی صورت ن لیگ یا پی پی پی سے مل کر حکومت نہ بناتے۔
 
مل کر چلنے سے جو ملکی استحکام ہوتا ہے وہ دو تہائی اکثریت کی آمریت سے کئی گنا بہتر ہوتا ہے۔ کولیشن حکومت ملک کے وسیع علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور اس میں عوام کی متنوع نمائندگی موجود ہوتی ہے۔
اللہ کا شکر ہے کہ پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت نہیں ملی۔ اِس وقت حکومتی آمریت کا یہ حال ہے تو دو تہائی اکثریت میں نہ جانے کیا حال ہوتا۔
 
فرقان احمد

محفلین
اگر شیخ رشید کو چپڑاسی سے ترقی دے کر وزیر ریلوے بنایا جا سکتا ہے تو مولانا فضل الرحمن اور عمران خان کا رابطہ ہونا بھی ممکن ہے۔
دونوں آپس میں دوست بھی رہے اور خان صاحب نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے لیے مولانا صاحب کو ووٹ بھی دیا تھا تاہم سیاست میں یہ کھیل چلتے رہتے ہیں۔ اب خان صاحب وزیراعظم ہیں؛ جب وہ اس منصب سے اتریں گے تو پرانے دوست کو پہچان لیں گے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
عملیت پسندی ایک حد تک ہی کامیاب ہو سکتی ہے۔ جیسے حالیہ الیکشن کے بعد عمران خان کو مجبورا ایم کیو ایم اور ق لیگ کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا تھا۔ اگر پی ٹی آئی کی سیٹیں 100 سے نیچے ہوتی تو خان صاحب کسی صورت ن لیگ یا پی پی پی سے مل کر حکومت نہ بناتے۔
خان صاحب بھی کہاں کے ولی اللہ ہیں۔ ابھی کچھ عرصہ قبل خورشید شاہ صاحب کے پیچھے کھڑے ہوئے تھے۔ اس سے قبل زرداری صاحب کے ساتھ مل کر شاید لاہور میں جلسہ وغیرہ بھی کیا تھا۔ ان واقعات کو ابھی تین برس نہیں ہو گزرے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
کولیشن حکومت ملک کے وسیع علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور اس میں عوام کی متنوع نمائندگی موجود ہوتی ہے۔
مشرف کے جانے کے بعد کچھ عرصہ کیلئے ن لیگ اور پی پی پی کی کولیشن حکومت بنی تھی۔ اسے قومی حکومت کا خطاب دیا گیا۔ عوام سمجھی اب ملک میں سویلین بالا دستی قائم ہوگی۔ لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پاٹ والا نکلا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مشرف کے جانے کے بعد کچھ عرصہ کیلئے ن لیگ اور پی پی پی کی کولیشن حکومت بنی تھی۔ اسے عوامی حکومت کا خطاب دیا گیا۔ عوام سمجھی اب ملک میں سویلین بالا دستی قائم ہوگی۔ لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پاٹ والا نکلا۔
کرپٹ+کرپٹ= کرپشن پر اتفاق یا مال تقسیم کرنے پر جھگڑا
کرپٹ + انصاف پسند = ترقی کی طرف مائل عملیت پسند حکومت
 
جاسم محمد

محفلین
اللہ کا شکر ہے کہ پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت نہیں ملی۔ اِس وقت حکومتی آمریت کا یہ حال ہے تو دو تہائی اکثریت میں نہ جانے کیا حال ہوتا۔
یہ آمریت نہیں عمران خان کے قوم سے کئے گئے وعدوں کی پاسبانی ہے۔ تحریک انصاف کرپٹ ٹولے (ن لیگ، پی پی پی اور دیگر جو کنٹینر پر موجود ہیں) کے خلاف اقتدار میں آئی ہے۔ ان کی نااہلی اور کرپشن کا حساب لینے اسے ایوانوں میں بھیجا گیا ہے۔ اور آپ کہتے ہیں ان وعدوں کو پورا کرنے کی بجائے انہی سے مفاہمت کر لیں؟
 
فرقان احمد

محفلین
مشرف کے جانے کے بعد کچھ عرصہ کیلئے ن لیگ اور پی پی پی کی کولیشن حکومت بنی تھی۔ اسے قومی حکومت کا خطاب دیا گیا۔ عوام سمجھی اب ملک میں سویلین بالا دستی قائم ہوگی۔ لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پاٹ والا نکلا۔
اس کا ایک حل میثاقِ جمہوریت میں چھپا ہوا تھا تاہم وہ مبینہ طور پر زرداری کی کرپشن، شریفوں کی میثاق کے معاہدے کی خلاف ورزی اور خان صاحب کے اسٹیبلشمنٹ کے عطا کردہ 'نورا کشتی' بیانیے کو تقویت دینے کے باعث منطقی انجام کو پہنچا۔ اب یہی ہے کہ نیا عُمرانی معاہدہ طے پائے مگر یہ سب کچھ اس ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہو تو ہو وگرنہ مشکل ہے۔ یہ ملک بدقسمتی سے ہر حوالے سے تقسیم در تقسیم کا شکار ہوتا چلا جا رہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
دونوں آپس میں دوست بھی رہے اور خان صاحب نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے لیے مولانا صاحب کو ووٹ بھی دیا تھا تاہم سیاست میں یہ کھیل چلتے رہتے ہیں۔ اب خان صاحب وزیراعظم ہیں؛ جب وہ اس منصب سے اتریں گے تو پرانے دوست کو پہچان لیں گے۔ :)
lahore-pakistan-pakistani-opposition-leaders-maulana-fazlur-rehman-picture-id71644214

lahore-pakistan-pakistani-opposition-leaders-qazi-hussain-ahmed-picture-id71644117

امید ہے عمران خان ماضی کی غلطیاں اب نہیں دہرائیں گے :)
 
Top