مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو حکومت مخالف مارچ کا اعلان

جاسم محمد نے 'سیاست' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 3, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,084
    مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو حکومت مخالف مارچ کا اعلان
    ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
    [​IMG]
    اپوزیشن جعلی حکومت کےخلاف ایک پیج پر ہے، مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل


    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے، ناجائز حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے۔ مذہبی حوالے سے پاکستانی مسلمان کرب کا شکار ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو بقا کا سوال پیدا ہوگیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے پورے ملک میں 15 ملین مارچ کیے ہیں۔ فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک سے قافلے 27 اکتوبر کو اسلام آباد آکر دم لیں گے، 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے بھی رابطے میں رہیں گے،حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔
     
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,084
    ملک میں مارشل لا لگوا کر ہی دم لیں گے۔
     
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,084
    شہبازشریف کی نوازشریف سے آزادی مارچ میں پارٹی کی قیادت کرنے سے معذرت
    ویب ڈیسک جمعرات 3 اکتوبر 2019
    [​IMG]
    آزادی مارچ میں لیگی کارکن بھرپور شرکت کریں،نواز شریف کی ہدایت فوٹو: فائل


    لاہور : مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں اپنی جماعت کی قیادت سے معذرت کرلی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے شہباز شریف نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے نواز شریف کو بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور آزادی مارچ سے متعلق آگاہ کیا۔

    نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ مولانا فضل الرحمان کے مجوزہ آزادی مارچ میں (ن) لیگی کارکن بھرپور شرکت کریں اور شہباز شریف مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں۔

    شہباز شریف نے مارچ میں پارٹی کی قیادت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ میں آزادی مارچ میں قیادت کر سکوں، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ آپ کو صحت دے اور آپ کی عدم موجودگی میں احسن اقبال پارٹی کی قیادت کریں۔

    دوسری جانب نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے پیغام بھیجا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر رکھا ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہے، آزادی مارچ کا ایجنڈا مہنگائی کے خلاف احتجاج رکھا جائے۔
     
  4. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    567
    اب کیا لگا ہے ؟؟؟ اب بھی تو مارشل لاء ہی لگا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں اس بات سے منکر ہو ؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    567
    ویسے جتنے یہ پیلے کپڑوں والے سیکیورٹی نظر آ رہی ہے یہ کافی ہے میرے خیال میں۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,084
    ویسے تو پاکستان 1958 سے مارشل لا ہی ہے :)
     
  7. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,084
    عمران خان کی تینوں بیویاں اور بچے الحمدللہ مسلمان ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    567
    جمائما مسلمان ہے؟؟؟ وہ مسلمان ہوگئی تھی اب پھر سے یہودن ۔۔۔ اور وہ ناجائز بچی مطلب ٹریان وہ مسلم ہے ؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    567
    جاسم ساب الٹی گنتی شروع کریں۔۔۔۔۔۔۔۔ اب بس
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. عدیل عبد الباسط

    عدیل عبد الباسط محفلین

    مراسلے:
    145
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    :shock:
    سابقہ؟ آئندہ؟ یا حالیہ؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,084
    سابقہ: جمائما خان، ریحام خان
    حالیہ: پنکی پیرنی
    مستقبل: نامعلوم
     
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 1
  12. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,084
    جی جمائما نے شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا۔ ٹریان خان کو جمائما نے گود لیا تھا اس لئے وہ بھی مسلمان ہے۔
     
  13. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,084
  14. خواجہ سگ پرست

    خواجہ سگ پرست محفلین

    مراسلے:
    42
    جھنڈا:
    Canada
    موڈ:
    Doubtful
    مولانا؟

    لاحول ولا قوت!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    567
    جناب والا جمائما مرتد ہوگئیں ہے۔۔۔ اور ٹریان کب سے مسلمان ہوگئی۔۔۔ حد ہے ویسے۔۔۔۔
     
  16. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    567
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  17. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,084
    خوش فہمیاں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,084
    مغرب میں مذہبی آزادی ہے۔ وہ جونسا مرضی مذہب اختیار کر لیں۔ آپ کو کیا تکلیف ہے۔
     
  19. فاخر افتخاررحمانی

    فاخر افتخاررحمانی محفلین

    مراسلے:
    81
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اور آپ کیا ہیں ؟ قادیانی ،یہودی ، عیسائی ،منافق ،ہنود ،زرتشتی ؟؟؟؟؟؟ کسی چیز کی وضاحت تو کریں ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  20. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    567
    تکلیف تو میرے خیال میں اپ کو ہو رہی ہے میرے سوالوں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر