مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو حکومت مخالف مارچ کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو حکومت مخالف مارچ کا اعلان
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1829449-FazlurRehmanWeb-1570106327-730-640x480.jpg

اپوزیشن جعلی حکومت کےخلاف ایک پیج پر ہے، مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے، ناجائز حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے۔ مذہبی حوالے سے پاکستانی مسلمان کرب کا شکار ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو بقا کا سوال پیدا ہوگیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے پورے ملک میں 15 ملین مارچ کیے ہیں۔ فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک سے قافلے 27 اکتوبر کو اسلام آباد آکر دم لیں گے، 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے بھی رابطے میں رہیں گے،حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
شہبازشریف کی نوازشریف سے آزادی مارچ میں پارٹی کی قیادت کرنے سے معذرت
ویب ڈیسک جمعرات 3 اکتوبر 2019
1829332-nawazshahbaz-1570098578-184-640x480.jpg

آزادی مارچ میں لیگی کارکن بھرپور شرکت کریں،نواز شریف کی ہدایت فوٹو: فائل


لاہور : مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں اپنی جماعت کی قیادت سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے شہباز شریف نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے نواز شریف کو بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور آزادی مارچ سے متعلق آگاہ کیا۔

نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ مولانا فضل الرحمان کے مجوزہ آزادی مارچ میں (ن) لیگی کارکن بھرپور شرکت کریں اور شہباز شریف مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں۔

شہباز شریف نے مارچ میں پارٹی کی قیادت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ میں آزادی مارچ میں قیادت کر سکوں، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ آپ کو صحت دے اور آپ کی عدم موجودگی میں احسن اقبال پارٹی کی قیادت کریں۔

دوسری جانب نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے پیغام بھیجا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر رکھا ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہے، آزادی مارچ کا ایجنڈا مہنگائی کے خلاف احتجاج رکھا جائے۔
 

جاسم محمد

محفلین
جمائما مسلمان ہے؟؟؟ وہ مسلمان ہوگئی تھی اب پھر سے یہودن ۔۔۔ اور وہ ناجائز بچی مطلب ٹریان وہ مسلم ہے ؟؟
جی جمائما نے شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا۔ ٹریان خان کو جمائما نے گود لیا تھا اس لئے وہ بھی مسلمان ہے۔
 
Top