موضوعات کا دیکھنا یا نہ دیکھنا!

نبیل

تکنیکی معاون
میں phpbb کی ایک فیچر کے بارے میں معلومات ڈھونڈ رہا تھا جس کی بنا پر فورم پر کسی بھی موضوع پر ای میل کے ذریعے نظر رکھی جاسکتی ہے۔ مجھے خود ابھی تک یہ معلوم نہیں تھا کہ اس فورم میں Watch this topic for replies کا اردو ترجمہ اس موضوع کے جوابات دیکھیے کیا گیا ہے۔ میں اس میں جلد ہی ترمیم کروں گا۔ بہرحال آپ میں سے اگر کسی کو ابھی تک اس فیچر کا نہیں معلوم تھا اب جان لیجیے کہ اس کے ذریعے آپ فورم کے کسی بھی موضوع پر نظر رکھ سکتے ہیں اور اس پر ہونے والی ہر نئی پوسٹ کا ربط آپ کو بذریعہ ای میل ارسال کر دیا جائے گا۔ اسی طرح آپ زیر نظر موضوع سے نظر ہٹا بھی سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
بہتر ترجمہ

میرا خیال ہے اس کا بہتر ترجمہ یہ رہے گا: اس موضوع پر نظر رکھیئے۔
 
خیال تو اچھا ہے

اور دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔
اس طرح روز کے روز ادھر آکر ایک ایک پوسٹ کے پاس جا جا کر اور “کوئی نئی تازی“ پوچھنے سے تو جان چھٹے گی
 
Top