موسم کا حال

کراچی میں گو دھوپ ہے اور ہوا بھی مدھم مدھم سہی چل رہی ہے مگر یوں لگتا ہے کہ موسم کو کسی نے باندھ سادیاہے کہ پوری طرح لطف اندوز کرنا چاہے توممکن نہیں اور کوئی ہونا چاہےتو مزیداری نہیں ۔ سردی بھی نہیں ہے اور گرمی بھی نہیں ۔ وہ ایک چیز جسے موسم کہتے ہیں کم ازکم آج کراچی میں ہے بھی اور نہیں بھی۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
پنڈی میں آج موسم اچھا ہی رہا۔ دھوپ تھی اور اچھی دھوپ تھی۔ کل شام کو موسلا دھار بارش ہوئی تھی لیکن آج آسمان بالکل صاف رہا۔
 
کراچی میں صبح کا آغاز برسات کی پھوہار سے ہوا ہے ۔موسم باقاعدہ برسات کا نہیں ہے مگر اِس بار سردیوں میں جو کم بارش ہوئی تھی تو شاید یہ اُس کا ازالہ ہے ۔لحاف اور اوڑھنے کا موٹا موٹا سامان ایک طرف رکھ دیا گیا ہے حد یہ ہے کہ اِنہیں دیکھ کر اور گرمی محسوس ہوتی ہے اور نہیں محسوس ہوتی اب اِن کی ذرا بھی ضرورت۔۔۔
 
ہوں تو میں کراچی میں مگر پنڈی میرا جگری ہے اِ س لیے میں اِس کے انداز و ناز خوب جانتا ہوں ۔ پنڈی میں فروری میں سردی اپنے عروج پر ہوتی تھی ، ایک طرف بارشیں اسے کیچڑ کیچڑ کردیتی تھیں تو دوسری طرف سردی میں شدیداضافہ ہوجاتا تھا۔ایسے میں گرم گرم ٹیکسیوں میں کمبلوں میں لپٹے اور سگرٹ کے دھوئیں اُڑاتے ڈرائیورہمیں اسٹیٹس کے اعتبار سے پائلٹ معلوم ہوتے تھے کیونکہ ہرگزرتے ہوئے کووہ حریصانہ نہیں دیکھتے تھے اُن کی بے نیازی ممکن ہے اب کراچی کے رکشہ والوں کی طرح ہوا میں پرواز کرگئی ہو۔۔۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
سمبڑیال میں دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ کل سورج اور بادل کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ آج بادل بالکل بھی نہیں ہیں۔ لیکن سردی بہرحال موجود ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک سرد سی صبح کا آغاز ہو گیا ہے۔
درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ دن کے زیادہ حصے میں سورج بادلوں کے پیچھے چھپا رہے گا۔ کل کی نسبت آج درخت کچھ تھکے تھکے سے ہیں جس کی وجہ سے ہوائیں سر پھری نہیں ہو رہیں۔
 
ایک سرد سی صبح کا آغاز ہو گیا ہے۔
درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ دن کے زیادہ حصے میں سورج بادلوں کے پیچھے چھپا رہے گا۔ کل کی نسبت آج درخت کچھ تھکے تھکے سے ہیں جس کی وجہ سے ہوائیں سر پھری نہیں ہو رہیں۔
’’۔ایک ۔۔سرد۔۔۔سی
صبح کا آغاز ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔‘‘
بی بی!
کیا کہہ رہی ہیں آپ؟
جس دن درجہ ٔ حرارت ہی چار سے سات ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی ہواُس دن کا آغاز ایک سرد سی صبح سے کہاں ایک برف سی صبح سے ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
’’۔ایک ۔۔سرد۔۔۔سی
صبح کا آغاز ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔‘‘
بی بی!
کیا کہہ رہی ہیں آپ؟
جس دن درجہ ٔ حرارت ہی چار سے سات ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی ہواُس دن کا آغاز ایک سرد سی صبح سے کہاں ایک برف سی صبح سے ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
جتنی زیادہ برفیلی صبحیں پچھلے دنوں بھگتائی ہیں مائینس دس درجہ حرارت والی۔۔۔ اس لحاظ سے سرد سی صبح ہی کہیں گے نا۔
 
آج کی صبح کراچی میں سردی میں لپٹی آئی اور ہمیں معلوم ہے دن بھر تیز دھوپ کا راج رہے گااور یہ موسم کی بناوٹی سردمہری ہے۔دبئی سے چاند میاں اور سمبڑیال سے چیمہ صاحب بتائیں اُن کے ہاں موسم کے تیور کیا ہیں ۔ دبئی کے تو کہنے ہی کیا وہاں تو درجہ ٔ حرارت (ابھی ٹائم اینڈ ڈیٹ ویدر پر دیکھ کر بتارہاہوں )کراچی کے برابر ہے مگر دن کا حال دن میں دیکھیں گے۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
IMG-2398.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
پرسوں سے خوب ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج بھی ہوا اس قدر ہے الحمدللہ کہ آواز اندر کمروں میں سنائی دیتی ہے۔ بہار۔
 

زیک

مسافر
ارادہ تو باہر دوڑنے کا تھا درجہ حرارت خوشگوار تھا 12 ڈگری سینٹی گریڈ لیکن ہلکی پھوار جاری تھی اور کل کی بارش سے سڑکیں کافی گیلی تھیں لہٰذا روئنگ مشین ہی پر اکتفا کیا
 
آج ہفتہ تھا ۔ اب اِسے ختم ہونے میں صرف 42منٹ رہ گئے ہیں اور اتوارکا دن شروع ہوجائے گا۔ کراچی میں صبح کا آغاز برفیلی ہواؤں سے ہواتھا۔۔
 
اور زیادہ خوش ہونے والی بات یہ ہے کہ آج اتوار ہے اور موسم کی کیفیت جوں کی توں ہے یعنی لگ رہا ہے کہ پالے کے جاڑے پڑ رہے ہیں توکیونکہ ۔۔۔۔اتوار ہے ، چھٹی ہے ، سردی ہے تو بڑے سے بڑا کام بھی یہی کہہ کر ٹال دیا جائے گا کہ اتوار ، چھٹی اور سردی ختم ہوگی تو دیکھیں گے۔۔۔
 
ارادہ تو باہر دوڑنے کا تھا درجہ حرارت خوشگوار تھا 12 ڈگری سینٹی گریڈ لیکن ہلکی پھوار جاری تھی اور کل کی بارش سے سڑکیں کافی گیلی تھیں لہٰذا روئنگ مشین ہی پر اکتفا کیا
ویسے تو انسان ہر طرح کے موسمی حالات میں ڈھل جانے اور اگر راس نہ آئے تو نکل جانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن یہ جانتے ہوئے بھی حیرت تو بہرحال ہوتی ہے اور کافی دیر تک رہتی ہے کہ اُن علاقوں میں جہاں موسم ہر آن انسان کی زندگی کے لیے للکارتا ہوا چیلنج ، پھنکارتاہوا امتحان اور بنکارتا ہواپیغام ہووہاں آدمی خوش و خرم،ہشاش بشاش،تندرست وتوانا وقت گزار رہا ہو اور شکایت کا ایک بول تو کیا حرف بھی زبان پر نہ ہو،حیرت ہے۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ہمارے لئے یہی سردی ہے کم از کم خوش تو ہو لینے دیں بقول جناب یوسفی صاحب ؀

کراچی میں سردی اتنی ہی پڑتی ہے جتنی مری میں گرمی۔ اس سے ساکنان کوہ مری کی دل آزاری نہیں، بلکہ عروس البلاد کراچی کی دلداری مقصود ہے۔

کراچی میں پنڈی سے تین لحاف کم سردی پڑتی ہے۔ نووارد حیران ہوتا ہے کہ اگر یہ جاڑا ہے تو اللہ جانے گرمی کیسی ہوتی ہو گی۔ بیس سال سرد و گرم جھیلنے کے بعد ہمیں اب معلوم ہوا کہ کراچی کے جاڑے اور گرمی میں تو اتنا واضح فرق ہے کہ بچہ بھی بتا سکتا ہے۔ 90 ڈگری ٹمپریچر اگر مئی میں ہو تو یہ موسم گرما کی علامت ہے۔ اگر دسمبر میں ہو تو ظاہر ہے کہ جاڑا پڑ رہا ہے۔ البتہ جولائی میں 90 ڈگری ٹمپریچر ہو اور شام کو گرج چمک کے ساتھ بیوی برس پڑے تو برسات کا موسم کہلاتا ہے۔ تین چار سال بعد دو تین دن کے لیے سردی کا موسم آجائے تو اہل کراچی اس کا الزام ’’کوئٹہ ونڈ‘‘ پر دھرتے ہیں اور کوئٹہ کی سردی کی شدت کو کسی سیم تن ستر نما سوئٹر سے ناپتے ہیں۔

 
Top