موجودہ عہد کی سیاست اور سیاست داں

اصول جن کی ضرورت قصیدہ جن کا کلام
تعلقات کے محتاج، مصلحت کے غلام
ادھر بھی اپنے نمازی ادھر بھی اپنا امام
یزید سے بھی مراسم ، حسین کو بھی سلام
کسے گواہ بنائیں؟ کسے وکیل کریں؟
زبان بند رکھیں پیش کیا دلیل کریں
فصیل جاں کی ریاست کے حکمران تم ہو
اب اور عدل عدالت کو کیا ذلیل کریں
 
Top