موجودہ حکومت میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

جاسم محمد

محفلین
موجودہ حکومت میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
ویب ڈیسک پير 16 دسمبر 2019
1918947-dollarsmoneycurrencyafpx-1576498457-823-640x480.jpg

تحریک انصاف نے اندرون ملک 4313 ارب روپے جبکہ 3.21 ارب ڈالر بیرونی قرض لیا۔ فوٹو۔فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور گزشتہ حکومتوں میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سوالات کے تحریری جوابات میں 2007 سے اب تک اندرون اور بیرون ملک حاصل کیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں اندرون ملک 5316 ارب جبکہ بیرونی 18 اعشاریہ 95 ارب ڈالر قرضہ لیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ن لیگ دور میں 8778 ارب روپے اندرونی جبکہ 16 اعشاریہ 78 ارب ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا۔ تحریک انصاف نے جولائی 2018 سے جون 2019 تک اندرونی 4313 ارب روپے جبکہ بیرونی 3 اعشاریہ 21 ارب ڈالر قرض لیا۔

موجودہ دور حکومت میں سعودی عرب، یو اے ای اور قطر سے حاصل کردہ قرضوں کی تفصیل بھی پیش کی گئی جس کے مطابق سعودی عرب نے نومبر اور دسمبر 2018 میں 2 ارب ڈالر قرض 3 فیصد سود پر دیا اور جنوری 2019 میں ایک ارب ڈالر قرض پاکستان کو دیا۔

یو اے ای نے جنوری اور مارچ 2019 میں ایک ایک ارب ڈالر قرض 3 فیصد سود پر دیا جبکہ قطر نے جون 2019 میں 500 ملین ڈالر قرض 3 فیصد سود پر دیا۔
 
کپتان یہ کر کے دیکھ چُکے ہیں۔ بلکہ اسکے علاوہ بھی سکیمیں چلا کر دیکھ چُکے۔
کپتان کے حواریوں نے غالباً کپتان کو یہ یقین دلا دیا تھا کہ جیسے ہی آپ حکومت کا پلہ پکڑیں گے باہر سے ڈالر/ریال/درھم/پاؤنڈ برسنے لگیں گے اور اندر سے بھی ٹیکس جمع ہونے کے ریکارڈ لگ جائیں گے۔
اسی کے چلتے کپتان نے بڑی بڑی ہانک رکھی تھیں۔ وہ تو اب جا کے آنکھیں اور کان کھلے ہیں کہ دوست اسلامی ممالک ایویں ای نہیں پیسے رکھن نون دے دیندے اگلے کانفرساں توں جان تو ڈک وی دیندے نیں۔۔۔

کیا واقعی قرضے اتارنا اتنا آسان ہے؟
 
آخری تدوین:
Top