موت کے دہانے پر خودکشی؟

مقدس

لائبریرین
Ive seen my father in law suffering from cancer for 6 mnths.. we were unable to do anything.. my husband fractured his leg from 3 places while his father was in hospital dying.. i was the only one to take care of him and ive decided while i was doing tht if in my life, i ever went through this, i will not put my loved one through hell.
 
bilal260

محفلین
خود کشی وہ لوگ کرتے ہیں جن کے پاس جینے کا کوئی جواز نہیں رہتا اور اگر آپ اسے جج کیے بغیر یہ ویڈیو دیکھتے تو شائد سمجھ سکتے کہ وہ کس اذیت سے گذرا خاص طور پر جب کئیرر اسے نہلانے آتی ہے ۔
اور ہمارے معاشرے میں لوگ خود کشی کرتے ہیں معاشی اور دماغی یا مذہبی مسائل کی وجہ سے ۔ اس قسم کی خود کشی ہمارے معاشرے کی چوائس نہیں ہے ۔ہمارے ہاں مذہبی خودکش حملہ زیادہ رائج ہے ۔

اس مریض کے لئے دوسرا آپشن استعمال کرتے شاید pain killerسے چند دن فائدہ ہوتا مرنا تو ہوتا ہی ہیں ایسی بھی کیا جلدی چند دن اور تکلیف برداشت کر لیں۔
یہاں تو یہ صورت حال بنتی ہے کہ نہ مریض سے برداشت ہوتی ہے تکلیف اور نہ دیکھنے والوں سے اور میں تو کبھی بھی تیسرا آپشن نہیں دوں گا ۔
ہر بندے کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور ہر بندی کی بھی اپنی سوچ ہوتی ہے۔
 
صائمہ شاہ

مسئلہ یہ ہے کہ آپ لوگ ہر سچویشن کو صرف اپنے حالات اور اپنی سوچ سے پرکھتے ہیں ۔
پہلی بات تو یہ کہ وہ بندہ مسلمان نہیں اس لئے اس پر مذہبی اوپینین اور وہ بھی اس مذہب کا جو اس کا ہے ہی نہیں ان فئیر ہے ۔
دوسری بات وہ دلیل سے بات کر رہا ہے وجوہات کو سامنے رکھ کر اس نے فیصلہ لیا ۔
ہم لوگ جو موت کو ایک جذباتی ایونٹ سے زیادہ نہیں لیتے ان کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں ۔ یہ لوگ اچھی صحت رکھتے ہوئے بھی اپنی موت کا بوجھ کسی پر ڈال کر نہیں مرتے ۔ اپنی آخری رسومات اور ان کے اخراجات اپنی زندگی میں ہی طے کر لیتے ہیں اور ایک باشعور ذہن سے اپنے پیاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر دیتے ہیں اس مشکل موقع پر تو آپ اس شخص یا معاشرے کو اپنی سوچ سے پرکھ کر ہی زیادتی کر رہے ہیں اس کے ساتھ مگر سوچ تو بدلنے کا رواج نہیں ہمارے ہاں تو آپ کی سوچ آپ کے مطابق بالکل ٹھیک ہے ۔ کبھی کبھار دوسروں کے ذہن سے سوچنے سے اپنے ہی دماغ کی ورزش ہوتی ہے کبھی ٹرائی کیجیے گا :)
 
bilal260

محفلین
صائمہ شاہ جی محترمہ کوئی بھی مذہب اس تیسرے آپشن کی جو کہ اس تھریڈ میں دیا گیا ہے اس کی اجازت نہیں دیتا اگر آپ میری باتوں سے غیر متفق ہے تو معذرت یہ میرے ایمان کا معاملہ ہے۔
 
bilal260

محفلین
کل یا پرسوں کی بات ہے کہ پاکستان میں ایک پانچویں کلاس کے لڑکے کی دوست جو کہ چھٹی جماعت میں پڑھتی تھی اس سے ناراض ہو گئی تو اس لڑکے نے سیکورٹی گارڈ سے ریوالور لے کر خود کشی کر لے یعنی اس تھریڈ کے آپشن نمبر تین کو منتخب کر لیا ۔ کیا اس طرح مرنے سے پہلے خود کو کچھ کر کے مار دینے سے بہتر نہیں چار دن اور جی لے بندہ چاہے بیماری اور تکلیف میں ہی سہی آخرت کی ناختم ہونے والی نعمتیں ملے گی۔
یہاں تو بات ہی عجیب ہو رہی ہے۔دین سے ہٹ کر جو اس لئے تو ان لوگوں کو لبرل کہتے ہیں۔
 
سارہ خان

کیا یہ سچ ہے کہ پانچویں کلاس کے لڑکے نے خود کشی کر لی اس طرح ؟ اور گارڈ نے ریوالر اتنے بچے کو دیا ؟؟
 
مقدس

لائبریرین
کل یا پرسوں کی بات ہے کہ پاکستان میں ایک پانچویں کلاس کے لڑکے کی دوست جو کہ چھٹی جماعت میں پڑھتی تھی اس سے ناراض ہو گئی تو اس لڑکے نے سیکورٹی گارڈ سے ریوالور لے کر خود کشی کر لے یعنی اس تھریڈ کے آپشن نمبر تین کو منتخب کر لیا ۔ کیا اس طرح مرنے سے پہلے خود کو کچھ کر کے مار دینے سے بہتر نہیں چار دن اور جی لے بندہ چاہے بیماری اور تکلیف میں ہی سہی آخرت کی ناختم ہونے والی نعمتیں ملے گی۔
یہاں تو بات ہی عجیب ہو رہی ہے۔دین سے ہٹ کر جو اس لئے تو ان لوگوں کو لبرل کہتے ہیں۔
آپ کو لگتا ہے کہ ان دونوں باتوں کا کوئی لنک ہے؟
 
سارہ خان

محفلین
میری امی کی ایک کزن کو دماغ کا کینسر ہوا تھا ۔۔ تین آپریشن ہوئے اس کے بعد ڈاکٹرز نے جواب دے دیا کہ اب مرض اتنا بڑھ گیا ہے کہ ٹھیک نہیں ہو سکتا ۔۔۔ جب درد کی دوائی کا اثر ختم ہوتا وہ تکلیف سے اتنا چلاتیں کہ دیکھنے والے رو پڑتے ۔۔۔تب ان کے بچوں کو کسی نے یہ مشورہ دیا تھا کہ اتنا دردناک وقت گذار کر موت کے انتظار سے بہتر ہے کہ اس تکلیف سے ہمیشہ کے لیئے ابھی چھٹکارا دلا دیں ۔۔ لیکن ظاہر ہے بچوں کے لیئے یہ بات ماننا ممکن نہیں تھا۔۔۔ دس گیارہ مہینے بے انتہا تکلیف میں گذارنے کے بعد ان کا انتقال ہوا ۔۔
 
نیت تو صاف تھی نا۔۔۔۔!
بس بندوق صاف نہیں تھی۔۔۔۔!
دونوں کے مزے ہوں گے۔۔۔۔
ایک جسے درد سے نجات مل گئی۔۔۔
دوسرا جو موت کے دہانے سے واپس آیا۔۔۔۔
اس کو اب یہ درد تھوڑا لگے گا۔۔۔ اور نئی زندگی شروع کرے گا اور پہلا طریقہ آزمائے گا اور علاج کامیاب ہو جائے گا اوررر۔۔۔
مجا ای مجا تے سواد ای سواد۔۔۔

گمان غالب ہے کہ اناڑی پنے کی وجہ سے دونوں کے نشانے خطاہوجاوے اور بجائے مرنے کے معذوری ہوتو خدا نہ خواستہ تو پھر؟
 
میری امی کی ایک کزن کو دماغ کا کینسر ہوا تھا ۔۔ تین آپریشن ہوئے اس کے بعد ڈاکٹرز نے جواب دے دیا کہ اب مرض اتنا بڑھ گیا ہے کہ ٹھیک نہیں ہو سکتا ۔۔۔ جب درد کی دوائی کا اثر ختم ہوتا وہ تکلیف سے اتنا چلاتیں کہ دیکھنے والے رو پڑتے ۔۔۔تب ان کے بچوں کو کسی نے یہ مشورہ دیا تھا کہ اتنا دردناک وقت گذار کر موت کے انتظار سے بہتر ہے کہ اس تکلیف سے ہمیشہ کے لیئے ابھی چھٹکارا دلا دیں ۔۔ لیکن ظاہر ہے بچوں کے لیئے یہ بات ماننا ممکن نہیں تھا۔۔۔ دس گیارہ مہینے بے انتہا تکلیف میں گذارنے کے بعد ان کا انتقال ہوا ۔۔

تکلیف گناہوں کا کفارہ اور اولاد کے لیے خدمت اور تکلیف برداشت کرنا اخرت میں نجات کا ذریعہ ہے
 
زیک

مسافر
کل یا پرسوں کی بات ہے کہ پاکستان میں ایک پانچویں کلاس کے لڑکے کی دوست جو کہ چھٹی جماعت میں پڑھتی تھی اس سے ناراض ہو گئی تو اس لڑکے نے سیکورٹی گارڈ سے ریوالور لے کر خود کشی کر لے یعنی اس تھریڈ کے آپشن نمبر تین کو منتخب کر لیا ۔ کیا اس طرح مرنے سے پہلے خود کو کچھ کر کے مار دینے سے بہتر نہیں چار دن اور جی لے بندہ چاہے بیماری اور تکلیف میں ہی سہی آخرت کی ناختم ہونے والی نعمتیں ملے گی۔
یہاں تو بات ہی عجیب ہو رہی ہے۔دین سے ہٹ کر جو اس لئے تو ان لوگوں کو لبرل کہتے ہیں۔
اس کہانی کا اس لڑی یا آپشن نمبر 3 سے کوئی بھی تعلق نہیں۔
 
گمان غالب ہے کہ اناڑی پنے کی وجہ سے دونوں کے نشانے خطاہوجاوے اور بجائے مرنے کے معذوری ہوتو خدا نہ خواستہ تو پھر؟
پھر اُن کو پچھلا غم بھول جائے گا نا۔۔۔۔ یہاں سے انکی نئی زندگی کی شروعات ہوگی اور یہ لڑی پوسٹ کرنے والے حضرت بھی تو یہی چاہتے ہیں کہ کوئی "جگاڑ" لگائیں ہم تو یہ جگاڑدی بیسٹ ہے۔۔۔
"مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں"
اور ان کو میں نے "چغانی" دے کے بھاگ جانا ہے۔۔۔
بھئی! میں منّت کیتی سی کہ میرے مشورے تے عمل کرو؟
 
زیک

مسافر
پچھلی دہائی میں یہ موضوع یہاں کافی اہم رہا ہے۔ کافی لوگوں سے اس بارے میں گفتگو ہوئی اور کافی مضامین اور ایکد دو کتب بھی پڑھی ہیں اس موضوع پر۔

پاکستان میں جب کسی سے وصیت اور آخری وقت کے میڈیکل کیئر پر بات ہوئی تو وہ حیران ہی ہوا کہ اس عمر میں کیوں ایسی باتیں سوچ رہے ہیں۔ مگر یہی وقت ہوتا ہے جب آپ سوچ سمجھ کر ایسے اہم فیصلے خود کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی کسی ناگہانی صورتحال میں بھی اس کا فائدہ رہتا ہے۔

یہ ایسے فیصلے نہیں جو آپ دوسروں پر چھوڑیں۔ شوہر، بیوی، بچوں وغیرہ کے لئے آپ کی زندگی اور موت کا فیصلہ کافی مشکل ہو گا اور شاید اذیت سے بھرا ہوا بھی۔
 
پھر اُن کو پچھلا غم بھول جائے گا نا۔۔۔۔ یہاں سے انکی نئی زندگی کی شروعات ہوگی اور یہ لڑی پوسٹ کرنے والے حضرت بھی تو یہی چاہتے ہیں کہ کوئی "جگاڑ" لگائیں ہم تو یہ جگاڑدی بیسٹ ہے۔۔۔
"مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں"
اور ان کو میں نے "چغانی" دے کے بھاگ جانا ہے۔۔۔
بھئی! میں منّت کیتی سی کہ میرے مشورے تے عمل کرو؟

چغانی؟ زبردست۔ ماشاللہ
جگاڑ لگانی ہی ہے تو اچھی لگائیں۔ اصل مسئلہ بیماری ہے
بیماری دراصل ذہنی خرابی اور روحانی بگاڑ کانتیجہ ہے۔ لہذا ایک نئی سمت میں ریسرچ کرنی چاہیے تاکہ بیماری کو ختم کیا جاوے۔ ایک نئی سائنس کی جگاڑ لگانی ہے۔ یہ چغانی دینی تھی۔
 
Top