نیرنگ خیال

لائبریرین
یہاں پر موبائل گیمز خاص طور پر اینڈرائڈ گیمز کے متعلق معلومات شئیر کی جائیں گی۔ اینڈرائڈ اس لیئے کہ اس غریب کے پاس اینڈرائڈ ہے۔ خیر اگر مجھے کسی گیم کے متعلق علم ہوگا کہ یہ آئی-پیڈ یا ونڈوز پر بھی موجود ہے تو اس کے متعلق بھی معلومات فراہم کر دیں جائیں گی۔:notworthy:

اس کے علاوہ تمام لوگوں کو دعوت ہے کہ وہ اپنی اپنی پسند کی گیمز کے متعلق معلومات یہاں درج کریں تا کہ موبائل کھیلوں کا ذوق رکھنے والے لوگ حظ اٹھا سکیں۔ ٹیبلٹ مصنوعات کی گیمز بھی اس دھاگے میں ہی شامل رہیں گی۔ امید ہے کہ آپ سب بھی اس کار خیر میں حصہ ملا کر ثواب دارین حاصل کریں گے۔:bighug:

صرف گیم کا نام مت لکھیں۔ اسکے متعلق کچھ بنیادی معلومات لازمی فراہم کی جائیں۔ کہ محض نام عام طور پر دلچسپی قائم نہیں کر سکتا۔ ہو سکے تو اک تصویر لگا دی جائے جو کہ گیم کے گرافکس کو واضح طور پر سمجھنے میں مددگار ہو۔:cowboy:

نوٹ: اک خاص بات جس کی تاکید کرنے لگا ہوں کہ احباب صرف گیمز کے متعلق معلومات دیں۔ اور اگر ڈاؤنلوڈ ربط دینا چاہئیں تو صرف آفیشل ڈاؤنلوڈ ربط دیں نہ کہ کریکڈ یا ہیکڈ ڈاؤنلوڈ ربط۔ تاکہ اک صحتمند فضا قائم رہ سکے۔(y)

تو شروع کرتا ہوں اک بہت عمدہ ذہنی گیم کے نام کے ساتھ۔ :p

مشینیریم (Machinarium)

مشینیریم اک روایتی پوائنٹ اینڈ کلک گیم ہے۔ جس میں آپ نے معمات سلجھا کر تسلسل کے ساتھ جڑے درجات کو پار کرنا ہوتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ پوری گیم میں کوئی بھی ڈائیلاگ نہیں ہے۔ نہ لکھا ہوا اور نہ بول کر۔ یہ اک ذہنی آزمائش کی گیم ہے جس میں صرف ان چیزوں پر ہی کلک ہو سکتا ہے جس کا کھلاڑی کے لیئے کوئی مصرف ہے۔ کچھ سمجھ نہ آنے کی صورت میں ہر درجے کے لیئے رہنما کتاب میں تصاویر سے وضاحت موجود ہے۔ لیکن یہ رہنما کتاب تک رسائی دو پرتوں سے گزر کر ہے۔ جب آپ گیم کھیلیں گے تو سیکھ بھی لیں گے۔ اگر پھر بھی پار نہ ہو تو مجھے زحمت دے سکتے ہیں۔ :bighug:

میرا خیال ہے اتنا تعارف کافی ہے۔:p

یہ گیم ذیلی پلیٹ فارمز پر اس وقت کھیلی جا سکتی ہے۔
اینڈرائڈ
ونڈوز (موبائل ونڈوز کے لیئے نہیں)
میک او-ایس (ایکس)
لینکس
بلیک بیری پلے بک
آئی-پیڈ ٹو
پلے سٹیشن 3
پلے سٹیشن ویٹا


ایک تصویر
z5mpNpzM_zveGoVgXw54QHCIuJ0Eg96ImcJKPZ-n_o5aOtPxZagkbliUSsiurF_cRA=h900-rw
 
آخری تدوین:

محمدصابر

محفلین
میرا آج کل پسندیدہ گیم بلکہ واحد گیم جو موبائل میں موجود ہے وہ ہے sudoku
2sJX96dgif9RxGmbH6UKzmF0XP6onYhQnaWoIHn0yqp3ZaWqlqGrr2I_tNY0KU0E8g=h230

ایک سے نو تک اعداد کو افقی اور عمودی دونوں طرف دو بار نہیں لکھنا بلکہ نو بڑے خانوں میں بھی کوئی عدد دوبار نہیں ہونا چاہیے۔ کچھ ہندسے مستقل ہوتے ہیں جن کو آپ تبدیل نہیں کر سکتے باقی آپ خانے آپ نے مکمل کر کے گیم ختم کرنا ہوتی ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر آپ ڈرائیونگ گیمز کے شوقین ہیں تو آپ کو ہل کلائمبنگ (Hill Climb Racing) لازمی کھیل لینی چاہیئے۔ فزکس کے اصولوں کے مطابق بنی یہ گیم کافی دلچسپ اور توجہ لینی والی ہے۔ آپ نے مختلف راستوں پر گاڑی چلانی ہوتی ہے۔ جو کہ بظاہر بہت سہل نظر آتا ہے مگر اس قدر سادہ بھی نہیں۔
گیم بہت ہی سادہ سی ہے۔ صرف دو بٹن ہیں ریس اور بریک کے۔ بریک کا بٹن ہی ریورس کا کام بھی کرتا ہے۔ اک بہترین قسم کی شغل گیم ہے۔

یہ گیم ذیلی پلیٹ فارمز پر اس وقت کھیلی جا سکتی ہے۔​
اینڈرائڈ​
آئی-فون​

غار (Cave) والے راستے کی تصویر​
X-mKVE7VKpBnoEdU456TeDHFqoOvPw3DhBtmYV6A08TXIJNPK6xyaCG_A5mld5YhzwM
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اگر آپ ڈرائیونگ گیمز کے شوقین ہیں تو آپ کو ہل کلائمبنگ (Hill Climb Racing) لازمی کھیل لینی چاہیئے۔ فزکس کے اصولوں کے مطابق بنی یہ گیم کافی دلچسپ اور توجہ لینی والی ہے۔ آپ نے مختلف راستوں پر گاڑی چلانی ہوتی ہے۔ جو کہ بظاہر بہت سہل نظر آتا ہے مگر اس قدر سادہ بھی نہیں۔
گیم بہت ہی سادہ سی ہے۔ صرف دو بٹن ہیں ریس اور بریک کے۔ بریک کا بٹن ہی ریورس کا کام بھی کرتا ہے۔ اک بہترین قسم کی شغل گیم ہے۔
یہ تو میرے پاس بھی ہے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سب وے سرفر (Subway Surfer) اک بچاؤ کی گیم ہے۔ آپ کا کردار ٹرین لائنز پر بھاگتا ہے۔ اور اسکے پیچھے اک موٹا سپاہی اور کتا لگا ہوتا ہے۔ سامنے سے آتی ٹرینوں سے آپ نے بچنا ہوتا ہے۔ کافی سارے کردار ہیں اس میں۔ جو شروع میں لاکڈ ہوتے ہیں۔ پر آہستہ آہستہ انلاک ہو جاتے ہیں۔ درحقیقت اس گیم کی بنیاد ٹیمپل رن والی گیم سے جاملتی ہے۔ گرافکس کے حساب سے بہت عمدہ گیم ہے۔

اینڈرائڈ اور آئی-او-ایس دونوں پر کلو (Kiloo) گیمز کی طرف سے دستیاب ہے۔

ٹرکی (Tricky) کردار کا ایک انداز​
h0W9_huxkmtYzp_zP2iEYJmReCB0vZI1u2DzAc7xK9fEOjGWiqT3PnCU8UKadYXzYQ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آیئے آپکو بچپن کا اک گیم یاد کروا دوں۔ وہ تمام جو ٹوکن ڈال کر تین تین گھنٹے گیم کھیلتے تھے۔:D جن کی وجہ سے دکاندار کو لکھ کر لگانا پڑتا تھا کہ آدھے گھنٹے بعد گیم بند کر دی جائے گی۔:p
تو جناب بات ہو رہی ہے سنو براس کی۔(y) جو اب اینڈرائڈ مارکیٹ میں بھی موجود ہے۔ ہلکے اور وزنی دونوں حالتوں میں دستیاب ہے۔

K2kHjFmtQWL6j_zGklCK6S273HFATvyjpKc1p-Ryz7N-F-9lPD1HOJVVHHu9OhiXQto
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Sensei Wars ایک بہترین Strategy Game ہے۔ اس طرح کی اور بھی بہت ساری گیمز پہلے سے ہی موجود ہیں۔ لیکن اس کی خاص بات اس گیم کا مکمل تھری ڈی ہونا ہے۔ حملے کے لشکر، دفاعی لشکر، اسلحہ الغرض ہر لحاظ سے بہترین گرافکس ہیں اس کے۔ 2KGames نے یہ گیم رواں سال ہی متعارف کروائی ہے۔

پلے سٹور کا ربط

پلے اسٹور سے ایک تصویر
uC5w0kNMSTCE9sQdMv8Q34fY8ivh1MEgC51GUBQn8ilYYfKDqZ6w90dgSPVg1sveMVs=h900-rw
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top