نیرنگ خیال
لائبریرین
یہاں پر موبائل گیمز خاص طور پر اینڈرائڈ گیمز کے متعلق معلومات شئیر کی جائیں گی۔ اینڈرائڈ اس لیئے کہ اس غریب کے پاس اینڈرائڈ ہے۔ خیر اگر مجھے کسی گیم کے متعلق علم ہوگا کہ یہ آئی-پیڈ یا ونڈوز پر بھی موجود ہے تو اس کے متعلق بھی معلومات فراہم کر دیں جائیں گی۔
اس کے علاوہ تمام لوگوں کو دعوت ہے کہ وہ اپنی اپنی پسند کی گیمز کے متعلق معلومات یہاں درج کریں تا کہ موبائل کھیلوں کا ذوق رکھنے والے لوگ حظ اٹھا سکیں۔ ٹیبلٹ مصنوعات کی گیمز بھی اس دھاگے میں ہی شامل رہیں گی۔ امید ہے کہ آپ سب بھی اس کار خیر میں حصہ ملا کر ثواب دارین حاصل کریں گے۔
صرف گیم کا نام مت لکھیں۔ اسکے متعلق کچھ بنیادی معلومات لازمی فراہم کی جائیں۔ کہ محض نام عام طور پر دلچسپی قائم نہیں کر سکتا۔ ہو سکے تو اک تصویر لگا دی جائے جو کہ گیم کے گرافکس کو واضح طور پر سمجھنے میں مددگار ہو۔
نوٹ: اک خاص بات جس کی تاکید کرنے لگا ہوں کہ احباب صرف گیمز کے متعلق معلومات دیں۔ اور اگر ڈاؤنلوڈ ربط دینا چاہئیں تو صرف آفیشل ڈاؤنلوڈ ربط دیں نہ کہ کریکڈ یا ہیکڈ ڈاؤنلوڈ ربط۔ تاکہ اک صحتمند فضا قائم رہ سکے۔
تو شروع کرتا ہوں اک بہت عمدہ ذہنی گیم کے نام کے ساتھ۔
مشینیریم اک روایتی پوائنٹ اینڈ کلک گیم ہے۔ جس میں آپ نے معمات سلجھا کر تسلسل کے ساتھ جڑے درجات کو پار کرنا ہوتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ پوری گیم میں کوئی بھی ڈائیلاگ نہیں ہے۔ نہ لکھا ہوا اور نہ بول کر۔ یہ اک ذہنی آزمائش کی گیم ہے جس میں صرف ان چیزوں پر ہی کلک ہو سکتا ہے جس کا کھلاڑی کے لیئے کوئی مصرف ہے۔ کچھ سمجھ نہ آنے کی صورت میں ہر درجے کے لیئے رہنما کتاب میں تصاویر سے وضاحت موجود ہے۔ لیکن یہ رہنما کتاب تک رسائی دو پرتوں سے گزر کر ہے۔ جب آپ گیم کھیلیں گے تو سیکھ بھی لیں گے۔ اگر پھر بھی پار نہ ہو تو مجھے زحمت دے سکتے ہیں۔
میرا خیال ہے اتنا تعارف کافی ہے۔
یہ گیم ذیلی پلیٹ فارمز پر اس وقت کھیلی جا سکتی ہے۔
اینڈرائڈ
ونڈوز (موبائل ونڈوز کے لیئے نہیں)
میک او-ایس (ایکس)
لینکس
بلیک بیری پلے بک
آئی-پیڈ ٹو
پلے سٹیشن 3
پلے سٹیشن ویٹا

مشینیریم (Machinarium)

ایک تصویر
آخری تدوین: