موبائل پر اردو لکھنے کے لیے کوئی اچھا کی بورڈ کونسا ہے؟

ابو ہاشم

محفلین
میں نے نیا موبائل فون لیا ہے اس پر اردو لکھنے کے لیے کوئی اچھا سا کی بورڈ انسٹال کرنا چاہتا ہوں۔ احباب اس سلسلے میں راہنمائی فرمائیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم گوگل کا جی بورڈ استعمال کرتے ہیں۔ یہ کافی اچھا کام کرتا ہے۔ جی بورڈ اکثر انڈروائڈ فون میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔

اس سے پہلے گو کی بورڈ استعمال کرتے تھے۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا تو سمپل کی بورڈ ہی ہے، لیکن میں مجبوری میں سوئفٹ کی استعمال کرتا ہوں کہ اس کی لفظیات میں میری لفظیات کا اتنا شمول ہو گیا ہے کہ کچھ ہی حروف ٹائپ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے
 

ابو ہاشم

محفلین
موبائل میں جی بورڈ پہلے سے موجود تھا سیٹنگز میں جا کر اسے لگا دیا۔اگرچہ لگانا تو ملٹی لنگ او چاہتا تھا مگر اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آگے مزید سیٹنگز کرنی نظر آ رہی تھیں پھر اپنے کی بورڈ کی سیٹنگز کرنا ایک مشکل کام لگا۔ چنانچہ جی بورڈ پر ہی گزارہ کر رہا ہوں کہ اس میں پریڈکشن بھی ہے اور بول کر لکھنے کی گنجائش بھی۔ البتہ اس میں ایک بڑا مسئلہ زبر زیرپیش وغیرہ کا نہ ہونا ہے
 

ابو ہاشم

محفلین
گو کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کیا اسے انسٹال کرنے لگا تو اس نے کہا کہ وہ تمام ذاتی معلومات اور کریڈٹ کارڈ کے نمبر وغیرہ بھی لے لے گا اس لیے اسے چھوڑ دیا
 

ابو ہاشم

محفلین
ابھی پھر چیک کیا اس موبائل میں جی بورڈ ہی لگا ہوا ہے اور اس میں زبر، زیر، پیش وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے
 

Halimi sahab

محفلین
السلام عليكم ورحمة الله
جي مجهى اردو لكنا نهى آتى هى ، اكر مي فارسي مى لكهو آب سمجيكى ؟
مى اردو صرف برسكتا هو ، لكنا غلت هوكى ميرى سي . شكريه آب كا بهاي حليمي ، تاجكي
 
گوگل کا کی بورڈ (جی بورڈ) اچھا ہے، اس کی ڈکشنری کافی اچھی ہے جو اگلے لفظ کی رائے بڑی اچھی طرح سے فراہم کرتی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میرے پاس تو بس سامسنگ کیبورڈ ہیں انگریزی اردو اور عربی ۔ کوئی اور ایپ نہیں ۔کوئی مسئلہ بھی نہیں ۔
سیمپل کی ایپ، سوئفٹ کی ایپ یا کسی اور ایپ کا کیا فائدہ ہے ؟
 
اگر سِمپل سے کام چل رہا تو پھر تو کوئی ضرورت نہیں، لیکن بعض اوقات سِمپل میں کچھ الفاظ جیسے ئ کے مسائل آتے
 
Top