من موھن سنکھ کی ہٹ دھرمی

180256-ManmohanUN-1380387233-905-640x480.jpg
بھارت پاکستان کیساتھ کشمیرسمیت تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، من موہن سنگھ۔ فوٹؤ؛ اے ایف پی

نیو یارک: بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دہشتگردی کامرکز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو ماحول بہتربنانے کے لیے دہشتگردی کی پشت پناہی اورفنڈنگ بندکرناہوگی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رکھا اور مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیا، بھارت کو سرحد پار دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان کو ماحول بہتربنانے کیلیے دہشتگردی کی پشت پناہی اورفنڈنگ بندکرناہوگی۔

من موہن سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، شملہ معاہدے کےتحت مذکرات کےذریعےمسئلہ کشمیر کے حل کیلیےسنجیدہ ہیں لیکن اپنی علاقائی سالمیت پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوگی اور اس کا شدت سے انتظار ہے۔

من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اوراقوام متحدہ کے 70 سالہ دورمیں دنیا بہت بدل چکی ہے، امن کے لئے اقوام متحدہ کے قوانین بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اور سلامتی کونسل میں اصلاحات کی بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک کو بھی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت دی جائے۔

خطاب کے بعد ایسکپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے من موہن سنگھ کا کہنا تھاکہ نوازشریف سے ملاقات ہو گی تو پھر فیصلہ کریں گے کہ مذاکرات 1999 کی سطح سے شروع ہوں گے یا پھر 2013 سے۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے حالیہ ناخوشگوارواقعات کی وجہ سے نوازشریف سے میری ملاقات کا مزہ کرکرا ہو گیا ہے۔ نوازشریف سے ملاقات سے کافی امیدیں وابستہ تھیں تاہم حالیہ واقعات کے باوجود وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات سے پر امید ہوں۔
ربط
http://www.express.pk/story/180256/
 

شمشاد

لائبریرین
ہم ابھی تک امن کی آشا اور گلزار کے ساتھ ایک شام اور لتا ۸۴ سال کی ہو گئی، اس کی سالگرہ کا کیک کاٹو، میں ہی مشغول ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
پاکستان میں جس طرح بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا بازار گرم ہے ۔ کسی بھی طور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہاں امن کی فاختائیں اڑ رہیں ہیں ۔ :idontknow:
 

شمشاد

لائبریرین
جیو والے تو یہی ثابت کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں کہ سب طرف امن ہی امن ہے اور بھارت سے مل بیٹھنا چاہیے۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
اندر کا گند کبھی نہ کبھی باہر ضرور نکلتا ہے۔ پاکستان کے حالات کی خرابی کے پیچھے بھی یہی گندے ذہن والے ہی ہیں۔
 

x boy

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔ گالی تو نہیں دینے کو کہا میرے بھائی ۔۔۔ ویسے ہی جیو پہ پیار آ رہا تھا ۔۔۔
اچھا جیو نیوز بھی پیارا نیوز ہے اے ار وائی بھی۔
اے آر وائی کی چائے صبح ناچ گانے سے ۔
ان ٹی وی پر کبھی خوشخبری نظر نہیں آتی؛
 

عمر سیف

محفلین
اچھا جیو نیوز بھی پیارا نیوز ہے اے ار وائی بھی۔
اے آر وائی کی چائے صبح ناچ گانے سے ۔
ان ٹی وی پر کبھی خوشخبری نظر نہیں آتی؛
آتی تو ہے خوشی کی خبریں ۔۔ کسی فلم سٹار کی سالگرہ ، کوئی ڈانس پارٹی یہ سب عوام کے لیے خوشی کی خبریں ہی تو ہیں ۔۔:frustrated:
 

x boy

محفلین
1. The First World War Near About 17 million dead
(caused by non-Muslims)
2. The Second World War Near About 50-55 million dead
(caused by non-Muslims)
3. Nagasaki atomic bombs Near About 200,000 dead...
(caused by non-Muslims)
4. The war in Vietnam over 5 million dead
(caused by non-Muslims)
5. The war in Bosnia / Kosovo over 500,000 dead
(caused non-Muslims)
6. War in Iraq (so far) 1,200,000 deaths
(caused non-Muslims)
7. Afghanistan, Burma etc.
(caused by Non-Muslims)
You still think that Islam is the problem?!
 
بے چارے پاکستانی امن کو بھارتی آشا پسند نہیں کرتی ۔۔۔تو خواہ مخواہ کیوں جوڑی بنانے پر تلے ہوئے ہیں یہ جیو والے ،
بھارت ، دہشتگردی کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔۔۔
ماسوائے چند مسلمان کے ،بھارت کی اکثریت میڈیائی اثر کے تحت پاکستان مخالف شدت پسند سوچ کی حامل ہے ۔۔۔
بھارتی اب بھی سمجھتے ہیں کہ سنی دیول اکیلے ہی بھارت کے لیے کافی ہے
پاکستان پہلے اپنے ملک میں تو امن کو لے آئے، خود کے ملک میں امن نہیں اور آشا کے لیے بھارت سے بات کررہے ہیں
 
آخری تدوین:
Top