منہ کی کتاب۔

منصور مکرم

محفلین
لگتا ہے یہ وہ مجلس ہے جو عورتیں ایک دوسرے سے جدا ہوتے وقت دروازے کے پاس کھڑے ہو کر کرتی ہیں۔کہ بار بار ختم ہونے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی۔
 
شمشاد

لائبریرین
امتحان میں اچھے نمبر لانے ہوں یا کسی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنی ہو تو اس کے لیے ایک عدد کالا بکرا اور ایک ہزار ایک روپیہ ہدیہ فوراً سے پہلے مجھے بھیج دیں۔
:whew: شکر ہے اس کے بغیر ہی کام بن گیا
مرضی ہے آپ کی ویسے میرے دیئے گئے نسخے سے 110 سے 125 فیصد نمبر بھی آ جاتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار پیری مریدی ہی ہے۔ جس میں کچھ بھی سرمایہ کاری نہیں کرنی پڑتی اور آمدن ہے کہ سنبھالے نہیں سنبھالتی۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ویسے لڑی کا عنوان ”منہ کی کتاب“ تھا ۔ اور بمطابق اس کے یہاں سب نے اپنے اپنے ”منہ کی کتاب“ لے کر حاضر ہونا تھا۔۔۔ :heehee:
حاضر تو سبھی ہوئے لیکن کتابوں سے زیادہ صفحوں کا مطالعہ شروع ہو گیا اور سب نے بقدر جثہ اپنا اپنا حصہ خوب ڈالا ہے ۔۔;););)
تو ہم بھی اپنا حصہ بمطابق فیشن ڈال رہے ہیں، قبول کیجئے گا۔۔ :):):)
 
دیکھ لیجیے پھر۔ لیکن آپ کے جثے کے مطابق تو اتنی مقدار بہت کم ہے!! :cool:
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
دیکھ لیجیے پھر۔ لیکن آپ کے جثے کے مطابق تو اتنی مقدار بہت کم ہے!! :cool:
جی میں نے اپنا حصہ بمطابق فیشن ڈالا ہے۔۔۔ اور جثہ تو واقعی اچھا خاصا ہے لیکن بمطابق جثہ میں ہم کمزور ہیں لہذا ڈائریکٹ جثہ ڈالنے کے قائل ہیں کہ اگلا بندہ ڈر جاتا ہے لیکن اگر ادھر جثہ ڈال دیا تو شاید ہی دوسروں کے لئے جگہ بچے۔ ۔ ۔ ۔ ;););)
 
Top