منگیتر کے نام۔۔۔۔

شوکت پرویز

محفلین
اس کا جواب ؟
چل ایویں بکواس نہ کریا کر:pagal:
نہیں جی ایسی کوئی بات نہیں ویسے بھی یہ الفاظ منگیتر کے تھے
بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک
ہم کہیں گے حالِ دل اور آپ فرمائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا؟؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔۔! لیکن اساتذہ میں ہمارا نام گُھسا کر اچھا نہیں کیا آپ نے۔ :)

وہ تو شکر ہے کہ ہمارے آنے سے پیشتر شوکت بھائی نے اپنی پوسٹ لگا دی اور ہماری بچت ہو گئی ۔

انوار صاحب کی نظم اچھی ہے۔ کہیں کہیں بحر متاثر ہو رہی تھی جہاں شوکت بھائی نے رہمنائی کر دی ہے۔ جس کے لئے ہم شوکت بھائی کے شکر گزار ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھا کلام ہے انوار گوندل؎ صاحب!
بس کہیں کہیں بحر سے خارج تھا، سو اب بحر میں آ گیا ہے۔
۔۔۔
آپ کے اس کلام میں ساحر لدھیانوی کا اثر دِکھ رہا ہے :)

غالباً لفظیات کا کم اور بحر اثر زیادہ ہے۔ اور بحر کی حد تک تو فیض کا اثر بھی ہے۔ :)

تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی، وہ رخسار، وہ ہونٹ
زندگی جن کے تصور میں گنوا دی ہم نے
 
شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا کلام ہے انوار گوندل؎ صاحب!
بس کہیں کہیں بحر سے خارج تھا، سو اب بحر میں آ گیا ہے۔
۔۔۔
آپ کے اس کلام میں ساحر لدھیانوی کا اثر دِکھ رہا ہے :)

شوکت بھائی ان کے کلام میں ساحر لدھیانوی کا نہیں بلکہ احمد فراز کا اثر نظر آ رہا ہے۔ بلکہ احمد فراز مرحوم نے تو ان کی غزل چُرا کر اپنی کتاب "تنہا تنہا" میں چھپوا بھی دی تھی۔

محمد بلال اعظم بھائی نے تو اس کتاب کی چند منتخب نظمیں ٹائپ کر کے اردو محفل میں بھی شامل کی ہیں۔ مندرجہ بالا نظم بھی ان میں شامل ہے۔
 
ساقی۔

محفلین
بہت شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔ ۔! لیکن اساتذہ میں ہمارا نام گُھسا کر اچھا نہیں کیا آپ نے۔ :)

وہ تو شکر ہے کہ ہمارے آنے سے پیشتر شوکت بھائی نے اپنی پوسٹ لگا دی اور ہماری بچت ہو گئی ۔

انوار صاحب کی نظم اچھی ہے۔ کہیں کہیں بحر متاثر ہو رہی تھی جہاں شوکت بھائی نے رہمنائی کر دی ہے۔ جس کے لئے ہم شوکت بھائی کے شکر گزار ہیں۔
اصل میں
شمشاد بھائی اس لیے بلانا چاہ رہے تھے کہ گوندل صاحب نے جس کلام کو اپنا کلام قرار دیا ہے وہ ان کا نہیں ہے۔

یہاں چیک کیجیے۔ دوسرے پیج پر پہلی پوسٹ۔ یہ احمد فراز صاحب کا کلام ہے۔ ادبی سرقہ ہوا ہے یہاں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ساقی بھائی ابھی تو انہوں نے "منگیتر کے نام" والی نظم کے بعد "معذرت - ایک دوست کی شادی پر" پر داد وصول کرنی تھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اصل میں
شمشاد بھائی اس لیے بلانا چاہ رہے تھے کہ گوندل صاحب نے جس کلام کو اپنا کلام قرار دیا ہے وہ ان کا نہیں ہے۔

یہاں چیک کیجیے۔ دوسرے پیج پر پہلی پوسٹ۔ یہ احمد فراز صاحب کا کلام ہے۔ ادبی سرقہ ہوا ہے یہاں ۔

واہ ۔۔۔۔! کیا بات ہے۔

احمد فراز کے کلام میں عروضی اغلاط کی تخلیق بھی ایک تخلیقی کام ہی ہے۔ آپ لوگ آدھا گلاس بھرا ہوا نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔ (مذاق) :D:p
 
شمشاد

لائبریرین
واہ ۔۔۔ ۔! کیا بات ہے۔

احمد فراز کے کلام میں عروضی اغلاط کی تخلیق بھی ایک تخلیقی کام ہی ہے۔ آپ لوگ آدھا گلاس بھرا ہوا نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔ (مذاق) :D:p
میں تو خوش ہو رہا تھا کہ پھر سے احمد فراز سے برائے راست سُننے کا شرف حاصل ہو گا۔
 
Top