منقبت سیدہ النساء حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا

*منقبت سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا*


خوشا ہیں عزت مآب زہرا
ہیں نازش احتجاب زہرا

ہو ان کی رفعت بیان کس سے
ہیں زوجہ بو تراب زہرا

بہ شکل حسنین پاے تم نے
شگفتہ سے دو گلاب زہرا

جہان نسواں کی آبرو ہیں
تمہاری سیرت کے باب زہرا

حیا میں ثانی نہیں ہے ان کا
ہیں ایسی عفت مآب زہرا

خدا نے یکتائی دے کے تم کو
بنا دیا لا جواب زہرا

ترے گھرانے کی ہی بدولت
ہے دیں کا تازہ شباب زہرا

جو ترے پیاروں سے رکھے الفت
نہ کیوں ہو وہ کامیاب زہرا

بہاروں گا میں تمہارا روضہ
جو ہو سکا باریاب زہرا

کہاں حروف ستائش اَرفَق
کہاں وہ عالی جناب زہرا


✍: اَرفَق پورن پوری ضلع پیلی بھیت، یوپی، انڈیا
 
Top