منفرد جملے اور عبارتیں

نکتہ ور

محفلین
یہاں پر ایسے جملے اور عبارات تحریر کیے جائیں گے جن میں کسی خاص حرف کا کثرت سے استعمال ہو اور اس کے ساتھ ساتھ با معنی بھی ہو۔پہلے سے تحریر جملوں کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
جیسے:
چچا کو چمچ چاہیئے چچی نے تام چینی کا چمکتا چمچ دیا تو چچا نے چھ چمچ چینی چائے کی چینک میں ڈال کر چمچ چکی کی طرح چلایا پھر چائےکے چار چھوٹےکپ چسکیوں میں چڑھا گئے۔
 

سید عمران

محفلین
ہمیں تو حیرت پر حیرت ہے کہ اس طرح کے حیرت انگیز جملوں کی حیرت کدہ لڑی حیرت زدہ سی کھڑی کی کھڑی کیوں رہ گئی، چلنے کیوں نہ پائی؟؟؟
 
Top